Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے مجھے خارش اسپیشلسٹ بنا دیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ دس سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس کے ہر شمارے میں موجود ٹوٹکے‘ نسخہ جات اور وظائف واقعی ہر گھر میں موجود کسی نہ کسی فرد کو ہر ماہ ضرور فائدہ بخشتے ہیں۔ میری ہارڈویئر کی دکان اندرون شہر میں ہے۔ سارا دن لوگوں کا رش‘ ریل پیل رہتی ہے۔ عبقری کے ایک کافی پرانے شمارے میں جلدی امراض‘ خارش وغیرہ کیلئے ایک مرہم آئی‘ چند اجزاء پر مشتمل سستی سی مرہم تھی‘ میں نے بنائی اور دکان پر بورڈ لگادیا کہ خارش اور جلدی امراض کیلئے مفت مرہم حاصل کریں۔ چند دن کے بعد ہی لوگوں نے مرہم لینا شروع کردی‘ کسی نے اپنے لیے‘ کسی نے اپنے کسی عزیز کیلئے رشتہ یا واقف کار کیلئے‘ جس جس نے استعمال کی آکر تعریفوں کے پل باندھ دئیے‘ چند ماہ کے بعد پھر عبقری میں ایک نسخہ آیا میں نے وہ بھی بنالیا‘ وہ بھی ساتھ دینا شروع کردیا۔ غریب ‘ مفلس اور مستحق لوگ دوا لے جاتے‘ خوب دعاؤں سے نوازتے۔ جس کا مرض پرانا ہوتا اس کو دوا بدل کر دے دیتا اللہ تعالیٰ اسے شفاء سے نواز دیتا۔ آج میں اپنے شہر کے علاوہ اردگرد کے شہروں اور قصبہ جات میں خوب مشہور ہوں۔ جہاں بھی کسی کوئی جلدی مسئلہ ہوتا ہے وہ جھٹ سے میرا نام لے لیتا ہے کہ فلاں کےپاس جاؤ وہ دوا دیتا ہے۔ کوئی دور سے آئے تو اسے مکمل نسخہ جات بھی ساتھ تھما دیتا ہوں کہ اگر خود بنانا چاہو تو بناؤ ‘ دیگر لوگوں کو بھی بتاؤ۔
خارش ، ایگزیمیا اور سورائسزز کیلئے
ترتیب و ترکیب استعمال: ھوا لشافی: زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ 20 گرام، گندھک آملہ سار10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20 گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام، ویزلین سادہ200 گرام۔ آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح ملیں اگر صبح ملیں تو شام کو اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔بے شمار استعمال کرچکے‘ صحت یاب ہیں‘ دانے دار دھدری‘ خارش جس سے پانی نکلے‘ خارش سے زخم ہوجائیں‘ چمڑے کا جوتا کاٹ لے‘ریشہ دار زخم‘۔
خارش خشک و تر
گندھک آملہ سار‘ نیلا تھوتھا‘ہیرا کسیس‘ مردار سنگ‘ برابروزن باریک کرلیں۔ مقام خارش پرسرسوں کے تیل میں ملا کر مالش کریں۔ دھوپ میں بیٹھ جائیں ایک گھنٹہ تک بیٹھیں۔ پھر نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ نسخہ 1947ء میں انڈیا کے ایک بزرگ نے دیا تھا۔
جلدی بیماریوں کا اسپیشلسٹ نسخہ
ھوالشافی: زنک آکسائیڈ‘ بورک ایسڈ‘ سیلی سلک ایسڈ 20,20 گرام۔ کاربالک ایسڈ 5گرام‘ سادہ ویزلین200گرام۔آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کریں۔ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور ویزلین میں ان کو اچھی طرح مکس کریں تھوڑی سی مرہم لے کر جسم پر اچھی طرح ملیں۔ صبح ملیں تو شام کو غسل کریں اور اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں۔
زخم کینسر کا ہو ‘ شوگر‘ چنبل یا چوٹ کا آزمودہ مرہم
(یہ مرہم حضرت حکیم صاحب کے طبی آرٹیکل سے لی ہے)
زخم چنبل ہو یا داد، شوگر کا ہو یا کینسر کا، چوٹ کا ہو یا کیڑوں کا، جسم کے کسی حصے میں پرانے سے پرانا زخم جو ناسور،بھگندر، یا فسچولہ کی شکل اختیار کرچکا ہو‘ نہایت آزمودہ سالوں سے نہیں صدیوں سے آزمودہ ایک بہترین مرہم ہے۔ آپ سوچ نہیں سکتے کہ اس کے کتنے کمالات ہیں۔بس ایک چھٹانک ثابت گندم کے دانے لیں اور ایک چھٹانک ناریل یا خشک کھوپہ لیں اور ایک پاؤ دیسی گھی لیں۔ خشک کھوپہ کے ہلکے سے ٹکڑے کرلیں‘ گندم اور کھوپہ دیسی گھی میں جلائیں۔ جلنے کے بعد اس سب کو رگڑ دیں۔ بس مرہم تیار ہے۔ یہی مرہم زخموں پر لگائیں صبح و شام۔ پھر اس کا کمال دیکھیں۔ قارئین زخم کتنا پرانا ہو‘ گندا ہو‘ گھٹیا ہو‘ آپ دنیا کی آخری سے آخری مرہم لگا کر تھک چکے ہیں۔ اور عاجر آچکے ہیں اور سمجھتے ہیں اس کا کہیں اور کوئی علاج نہیں‘ بس کچھ عرصہ لگاتار یہی مرہم استعمال کریں اور قدرت کا کرشمہ ہیں۔
خارش داد اورچنبل کیلئے خاندانی نسخہ
عبقری کے ایک قاری نے لکھا کہ یہ ان کے خاندان کا نسخہ ہے جنہوں نے اس کو ہوا بھی نہیں لگنے دی‘ میں نے اس نسخے کو حاصل کرکے چھوڑا کیونکہ میں اپنے شیخ حکیم طارق محمود صاحب کا ادنیٰ شاگرد تھا نسخہ یہ ہے:۔ سفید ویزلین آدھا کلو‘ سلفاڈایا ڈین گولیاں پچاس عدد‘ چالیس لاکھ کے انجکشن دو عدد‘ کورو فینی کال کیپسول پچاس عدد‘ سپٹران ڈی ایس گولیاں پچیس عدد ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ پھر سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں پھر سفوف ڈال کر چھڑی نما لکڑی سے آہستہ آہستہ مکس کرتے جائیں پھر نیچے اتارلیں ٹھنڈی ہونے پر چھوٹی چھوٹی ڈبیہ میں بھرلیں۔ خارش‘ دادچنبل اور زخم کیلئے مجرب نسخہ ہے۔(میری دکان پر آزمودہ ہے‘ کمال کا نسخہ ہے)
میڈیکل سٹور پر سب سے زیادہ بکنے والی مرہم
ماہنامہ عبقری فائل نمبر 2، رسالہ نمبر 17، صفحہ نمبر 22,17۔ نسخہ ھوالشافی: زنک آکسائیڈ، بورک ایسڈ، سیلی سلک ایسڈ 20،20 گرام۔ گندھک آملہ سار10 گرام‘ کاربالک ایسڈ پانچ گرام‘ ویزلین 200 گرام‘ مرہم تیار کرلیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح مل لیں۔ مذکورہ نسخہ میں نے ڈھیٹ قسم کی خارش کے مریضوں کو استعمال کرایا۔ بفضل اللہ ٹھیک ہوگئے۔ایسے ایک مریض جو خارش سے انتہائی پریشان تشریف لائے جو ہر طرح کا علاج کراکے تھک چکے تھے مگر کسی طرح آرام نہ آتا تھا۔ ساری رات کھجاتے گزرتی تھی ایک پل چین نہ آتا تھا۔ خارش کی خراشوں کے خون آلود نشانات بدن پر آشکارہ تھے۔ مذکورہ نسخہ توجہ اور دھیان سے استعمال کرایا ایسے تندرست ہوئے جیسے خارش کبھی تھی ہی نہیں۔ اس نے کئی لوگوں کو بتایا۔ ایک بچی کی ٹانگوں پر سورائسز تھے‘ مذکورہ نسخہ استعمال کرایا ابھی دو ہی ڈبیاں استعمال کیں بالکل تندرست ہوگئی۔الحمدللہ!چہرے کے دانوں میں نسخہ کا کمال:میں اکثر نوجوانوں کو دیکھتا ہوں کہ سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا‘ طرح طرح کی کریموں اور صابنوں سے چہرہ مسخ کرلیتے ہیں ان کو مذکورہ نسخہ استعمال کرایا تو نوجوانوں کے چہرے صاف چمکدار ہوگئے۔ ایک طالب علم یہ دوائی بار بار مجھ سے لے جاتا ہے۔ میں نے پوچھا تو بتانے لگا مجھ سے اور لوگ مانگتے ہیں لوگوں کو اس سے شفاء ملی ہے‘ چہرے کے دانوں کیلئے انتہائی مجرب المجرب ہے۔ میری سب سے زیادہ بکنے والی دوائی یہی ہے۔ ایک سٹور پر میں دوائی دیتا ہوں‘ انہوں نے بتایا کہ خارش اور سورائسز کیلئے انتہائی مؤثر دوا ہے ۔
اور کئی واقعات ہیں مگر اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 797 reviews.