اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر55:مشاہیر کی آپ بیتیاںزندگیوں کے تجربات و مشاہدات نئی نسلوں کیلئے اتنا ضروری ہے جتنا ایک ویران اور کھنڈر زمین کیلئے بارش۔زیرنظر کتاب دراصل ایسے لوگوں کی آپ بیتیوں اور تجربات کی تلخیص اور انتخاب ہے جو انہوں نے عالم کے لیے چھوڑے۔ میں نے اس تالیف میں قارئین کے استفادے کیلئے ایسے واقعات اور مشاہدات چُن دیئے ہیں جو ایک سبق بھی ہیں اور داستان بھی۔ عالمی شخصیات کی یہ کہانیاں قارئین کیلئے نشان راہ بن کرکامیابی کا زینہ بنیں۔ بیتے واقعات کے عروج و زوال کی داستانیں اپنے اندر لیے ہوئے میری یہ تالیف عبرت کا سامان بن سکتی ہے۔ یہ کتاب 2003ء میں لاہور سے شائع ہوئی۔ اس کتاب کی تالیف میں درج ذیل شخصیات کی تحریریں اور کتب سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ ہم کیوں مسلمان ہوئے (لیڈی بارنس‘ انگلینڈ)۔ شیخ بشیر احمد۔ بیگم مولانا عزیز گل‘ انگلینڈ۔ داؤد آلپن‘ انگلینڈ۔ موہنی‘ پاکستان۔ جرات کے پیکر‘ جان ایف کینڈی‘ سابق امریکی صدر۔ کالاپانی‘ مولانا محمد جعفر تھانیسریؒ۔ چشم دید‘ فیروز خان نون وزیراعظم۔ تزک تیموری۔ سرگزشت عبدالمجید سالک۔ جنم جنم کی داستان‘ امرتا پریتم۔ قید فرہنگ‘ مولانا ظفرعلی خان۔ میری سرگزشت ‘ صدر الدین عینی‘ روس۔ صحافی دیوان سنگھ۔ سفرنامہ ابن بطوطہ۔ نہرو کی آپ بیتی۔ شہاب نامہ۔ شورش کاشمیری (پس دیوار زنداں) تزک بابری۔ طوفان سے ساحل تک (لیوپولڈ ولس موجودہ محمداسد)
نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں