Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جیب میں پیاز رکھیں اور رس پئیں افاقہ ہوگا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کے لیے اپنے آزمودہ تین عدد ٹوٹکے لے کر حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔
لُو لگ جائے تو: اگر لو لگ جائے توکچا آم (جسے امبی اور کیری بھی کہتے ہیں) بھوبل (گرم راکھ) میں رکھ کر کچھ دیر بعد نکال کر اس کا رس صبح و شام پئیں‘ افاقہ ہوگا۔ لُو سے بچنے کے لی ے ایک چھوٹا سا پیاز اپنی جیب میں رکھیں۔
دانت درد فوراً رفوچکر: اگر چائے‘ قہوہ میں دو تین لونگ ڈال کر چند منٹ پکا کر نوش فرمائیں‘ دانت درد رفوچکر ہوجائے گا۔ گیس ٹربل کے لیے :چند دانے کلونجی (طاق عدد) صبح نہار منہ کھائیں۔ مرض ختم ہوجائے گا۔ مجھ پر دو مرتبہ اس کا حملہ ہوا تھا۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ میرے بائیں بازو میں درد شروع ہوگیا‘ میں نے سمجھا کہ سوتے م یں کوئی پٹھہ دب گیا ہوگا‘ ٹھیک ہوجائیگا‘ مگر کہاں؟ ہفتہ ایسے ہی گزر گیا‘ مگر وہ ٹھیک نہ ہوا‘ میں نے سنا تھا کہ ہارٹ اٹیک ہونے سے پہلے بائیں بازو میں درد ہوتا ہے اگر توجہ نہ دی تو پھر ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کیا‘ انہوں نے کہا کہ ای سی جی ہوگی‘ ای سی جی کے بعد ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ دل کا مرض نہیں‘ یہ گڑبڑ گیس کی وجہ سے ہے۔ یعنی گیس دل کو ڈسٹرب کررہی ہے۔ کچھ ادویات دیں آرام آگیا۔ اگلے سال پھر وہی چکر‘ میں نے پھر دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا انہوں نے بھی ای سی جی وغیرہ کی اور کہا کہ آپ کو گیس کا مرض ہے۔ پھر کسی نے بتایا کہ نہار منہ پانچ یا سات دانے کلونجی کھالیا کرو‘ تقریباً دو سال سے یہی کھارہا ہوں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ (ج، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 793 reviews.