Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گلی گلی برتن بیچنے والی عورت کا موٹاپا کیسے گیا؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

پارلر کا بزنس اتنا چلا کہ بس!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یقیناً آپ خیریت سے ہوں گے اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی تمام نسلوں کو جزائے خیر عطا کرے (آمین)۔محترم حکیم صاحب! جب آپ پشاور تشریف لائے تھے تو میری ملاقات آپ سے ہوئی تھی مجھے تو یقین نہیں آرہا تھا کہ میں اپنے مرشد سے ملاقات کروں گی۔ بہت اچھا لگا۔ آپ سے ملنے کے بعد میرا بزنس بہت اچھا ہوگیا ہے‘ میں دو انمول خزانے اور آپ کا دیا ہوا وظیفہ سورئہ اخلاص کا پڑھتی ہوں جس سے میرے پارلر میں کام بہت ہوگیا ہے آپ کا درس ہر وقت میرے فون پر لگا ہوتا ہے میں رات کو یَابَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھتی ہوں جس سے میری نماز میں بہت پابندی ہوگئی ہے۔ اب تو میں چاشت کے نفل پڑھتی ہوں اور عشاء کے بعد ایک تسبیححٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کی پڑھ کر تسبیح خانہ کو ہدیہ کرتی ہوں۔ اور ہر روز کام کرکے جو پیسے ہوتے ہیں حساب کرکے اڑھائی فیصد صدقہ کا نکالتی ہوں اور کسی غریب کو دے دیتی ہوں۔ جس سے میرے پیسوں میں بہت برکت ہوگئی ہے۔(شازیہ عثمان،پشاور)
گلی گلی برتن بیچنے والی عورت کا موٹاپا کیسے گیا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو سال سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں‘ عبقری رسالہ سے مجھے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ عبقری کے کسی سابقہ شمارے میں موٹاپا سے نجات کیلئے ایک نسخہ چھپا تھا جو کہ اس طرح تھا کہ عرق مکو کی ایک لیٹر والی بوتل کسی بھی اچھے پنساری سے لے کر پورے دن میں وقفے وقفے سے ایک بوتل کو ختم کرنا ہے‘ اسی طرح تیس دنوں میں تیس بوتلیں ختم کرنی ہیں۔ اس نسخہ سے موٹاپا ختم ہوجاتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! یقین کیجئے بالکل ایسا ہی ہوا۔رزلٹ تقریباً ایک ہفتہ میں ہی ہمیں مل گیا۔
خود پر آزمانے کے بعد میں نے ایک عورت کو بتایا اس کے جسم پر اتنا ورم تھا کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور تھی‘ غریب عورت تھی‘ سر پر ٹوکرا رکھ کر گھر گھر جاکر برتن بیچ کر اپنے بچوں کیلئے روٹی کماتی تھی مگر گزشتہ ایک سال سے وہ اپنے موٹاپے کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتی تھی اور گھر بیٹھ کر فاقے کاٹ رہی تھی۔ مگر جب سے میں نے اسے یہ نسخہ بتایا ہے اور اسے چند بوتلیں لاکر بھی دی ہیں‘ اس نے کچھ عرصہ استعمال کیا اب دوبارہ سے اپنا کام کررہی ہے اور آپ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہے۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ دکھی انسانیت کیلئے ایسے نسخہ جات عبقری رسالہ میں آتے ہیں۔ (شیخ محمد عامر قادری‘ میانوالی)
اللہ اکبر کے وظیفہ کی حیرت انگیز برکات
میں کافی عرصہ سے پریشان تھا‘ سر میں درد‘ گردن میں درد‘ کندھوں پر بوجھ‘ ہروقت ٹینشن‘ بے سکونی‘ لڑائی جھگڑے وغیرہ۔ جب سےیہ چھوٹا سا عمل (وظیفہ) کرنا شروع کیا ہے حیرت انگیز طور پر گھر میں سے ٹیشن‘ لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی وغیرہ فوری ختم ہوتے دیکھے ہیں‘ ان شاء اللہ جو بھی جب بھی یہ عمل (وظیفہ) کرے گا اس کو کھلی آنکھوں سے اس کی برکات نظر آئیں گی اور ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین بڑھے گا گھر میں جب بھی لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی کا راج ہوتا ہے میں یہ عمل کرتا ہوں الحمدللہ! محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ مسائل کا حل فرمادیتے ہیں۔ انشاء اللہ عبقری کے قارئین کو اس عمل کی برکات نظر آئیں گی۔عمل اس طرح کرنا ہے حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’جس نے ایک بار اللہ اکبر پڑھا اس نے اللہ کی راہ میں ایک اونٹ صدقہ دیا۔‘‘اس طرح تین سو بار اللہ اکبر پڑھنا ہے یقین اور دھیان کےساتھ۔ ہر اللہ اکبر پر یہ تصور کرنا ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ کی امت کی طرف سے ایک اونٹ صدقہ دیا‘ اس طرح ننانوے اونٹ امت کی طرف سے اور ایک اونٹ اپنی طرف سے صدقہ دینا ہے۔ (تین مرتبہ تسبیح پڑھنی ہے) تیزی تیزی سے اللہ اکبر اللہ اکبر نہیں پڑھنا بلکہ آہستہ آہستہ دھیان‘ درد اورعظمت کے ساتھ پڑھنا ہے‘ صرف پندرہ منٹ لگیں گے‘ کرکے دیکھئے اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ یہ عمل اور طریقہ تسبیح خانہ میں ایک مرتبہ دوران درس شیخ الوظائف نے بتائے‘ میں نے آزمایا اور اب آپ قارئین کو عبقری پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے جو میرا ہے وہ تیرا ہے جو تیرا ہے وہ سارے عالم کا ہے‘ بتارہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین! (محمدعبدالرحمٰن‘ لاہور)
بخار سے بچاؤ کے روحانی و طبی نسخہ جات
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بخار یا بخار کی شدت جہنم کی بھاپ (کا ایک حصہ) ہے اس کو پانی کے ذریعہ ٹھنڈا کرو۔ (بخاری و مسلم) بخار کے دوران پانی زیادہ پئیں‘ کم از کم دس گلاس روزانہ۔2۔ بخار والا کثرت سے بِسْمِ اللہِ الْکَبِیْرِ پڑھتا رہے۔ (حاکم)3۔ جب تم میں سے کوئی بخار زدہ ہو تو اس پر تین دن تک صبح سویرے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے جائیں۔ (مستدرک حاکم)نوٹ: یہ علاج اس بخار کیلئے ہے جس کا سبب ورم‘ دھوپ کی شدت یا غیرمعمولی غصہ وغیرہ ہو کیونکہ بخار کی اس قسم میں ٹھنڈا پانی یا ٹھنڈے پانی سے غسل دونوں ہی مریض کیلئے مفید ہیں جبکہ جالینوس جیسے فاضل طبیب نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس قسم کے بخار میں ٹھنڈا پانی مریض کیلئے مفید ہوتا ہے۔4۔ بخار سے نجات کیلئے: ننانوے مرتبہ اسم ذات اللہ لکھ کر پانی میں دھوئیں اور مریض کو وہ پانی پلائیں۔ ان شاء اللہ ہر قسم کی درد اور تپش دور ہوجائے گی۔ 5۔ جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے رسول اللہ ﷺ کو ان الفاظ کے ساتھ دم کیا جب آپ ﷺ کو بخار تھا۔بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ دَآءٍ یُّؤْذِیْکَ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْعَیْنِ حَاسِدٍ اَللہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ
پیٹ درد‘ پیچش‘ مروڑ‘ گرمی‘ سینے میں جلن کیلئے
ھوالشافی: آدھ پاؤ دھنیا خشک‘ آدھ پاؤ سفید زیرہ ان دونوں کو باریک پیس کر نمک 20 گرام اور دو حصے چینی ڈال کر ٹھنڈے پانی سے ایک بڑا چمچ پھر دس منٹ کے وقفے سے آدھ چمچ لیں‘ آدھ گھنٹے میں ہی آرام آجائے گا۔
پیٹ کے درد کیلئے روحانی علاج
اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو تو سات مرتبہ یَاعَظِیْمُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے یا کاغذ پر لکھ کر پانی میں گھول کر پلایا جائے‘ بفضلہ تعالیٰ فوراً آرام ہوگا۔
پیٹ کا درد اور عمل: پیٹ کے درد کیلئے کسی شربت یا پانی پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کرکے پلانا درد کو زائل کردیتا ہے۔ کورے برتن میں لکھ کر گھول کر پلانا سردرد کیلئے بھی مفید ہے۔ لڑکی کیلئے چاندی‘ لڑکے کیلیئے تانبے کےپترے پر کندہ کرکے بچے کے گلے میں ڈالنا ہرقسم کے آسیب‘ جن بھوت کے خلل‘ نظربد کے اثر اور ام الصبیان کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔ آیت اسم اعظم ہے اور یہ ہے:۔
اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم
ٹائیفائیڈ کیلئے دس سال سےآزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے دو مہینے پہلے آپ کا رسالہ عبقری خریدا‘ اس کے وظائف اور نسخے دیکھ کر دل کی گہرائیوں سےآپ کو دعائیں دیں۔ حضرت جو خدمت آپ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی کررہے ہیں وہ اعزاز بہت کم لوگوں کو نصیب ہورہا ہے کیونکہ کوئی روحانی علاج کررہا ہے تو کوئی بدنی خدمت کررہا ہے اور ایک آپ خوش نصیب انسان ہیں جن کو یہ دونوں اعزاز اللہ تعالیٰ نے عطافرمائے ہیں۔
تین مجرب نسخے لکھ رہا ہوں۔ ایک نسخہ جس کا آج کل کروڑوں لوگوں کو اشد ضرورت ہے‘ وہ ٹائیفائیڈ بخار کاہے کیونکہ میرے اندازے کے مطابق یہ بخار لاکھوں نہیں  کروڑوں لوگوں کو ہے اور میرے ناقص علم کے مطابق جدید طریقہ علاج میں اس کا کوئی شافی علاج نہیں۔ میں نے یہ نسخہ دس سال سے آزما رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج تک دوبارہ کسی نے شکایت نہیں کی۔ ھوالشافی: اجوائن دیسی ایک کلو‘ کلونجی ایک پاؤ باریک کرکے ایک تولہ تین ماشہ کی پڑیا بنا کر ایک پڑیا رات کو گلاس گرم پانی میں بھگو کر صبح چھان کر پی لیں‘ 25 دن استعمال کرنے کے بعد بخار ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ پرہیز: دہی‘ لسی‘ ٹھنڈی اور کھٹی اور قابض چیزوں ضروری ہے۔میں یہ نسخہ گزشتہ دس سال سے بالکل مفت مخلوق خدا کو دے رہا ہوں۔ سوفیصد رزلٹ ہے۔
معدہ کے درد کیلئے: معدہ کے درد کیلئے سادہ مگر پرتاثیر نسخہ ہے۔ ہینگ ایک رتی کیپسول میں بھر کر صبح و شام استعمال کریں۔موشن کیلئے: موشن کیلئے زیرہ سفید اور اناردانہ ہموزن سفوف کرکے ایک چمچ لسی میں ملا کر دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے والدین کو دنیا و آخرت کی خوشیاں اور مغفرت نصیب فرمائے۔ آمین (حاجی خان بہادر‘ مینگورہ سوات)
یہ ایک خاندانی راز ہے جو میں کھول رہا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے اسٹاف اور قارئین میں بہت بہت زیادہ خوش ہوتا ہوں جب آپ لوگوں کی کاوش اور محنت عبقری رسالہ کی صورت میں میرے سامنے آتی ہے‘ آپ لوگ غریب لوگوں کیلئے کتنا کام کرتے ہیں۔ ماشاء اللہ۔میں اپنا ایک نسخہ عبقری کے غریب قارئین جن کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں کیلئے لکھ رہا ہوں ۔ گھر میں تیار کریں۔ قارئین یہ ایک راز ہے جو میں کھول رہا ہوں۔ ھوالشافی: تین عدد لونگ لیں ایک گلاس پانی میں لونگ ڈال کر ہلکی آنچ میں پکائیں جب پانی آدھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں‘ نیم گرم پانی چسکی چسکی پئیں۔ بڑے ایک کپ پانی صبح و شام پئیں جبکہ بچوں کیلئے ایک چمچ صبح وشام استعمال کریں۔ یہ دعویٰ کا نسخہ ہے آپ دعویٰ سے استعمال کریں اور کروائیں۔ آپ حیران ہوں گے یہ نسخہ کھانسی‘ نزلہ‘ بخار‘ سردرد‘ آنکھوں سےپانی آنا اورجسم کی کئی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔ (قاسم احمد صدیقی‘ کراچی)
پریشانیاں خوشیوں میں بدل گئیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پڑھتی ہوں اور آپ کے درس بہت شوق سے سنتی ہوں۔ میں تقریباً 20 سال سے گھریلو جھگڑوں میں مبتلا تھی‘ پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں‘ آپ کے درس سے محمدرسول اللہ احمدرسول اللہ35 بار ہر نماز کے بعد یقین سے پڑھنا شروع کیا‘ ابھی صرف ڈیڑھ ماہ ہی پڑھا کہ اللہ کریم کاکرم ہوگیا اور میری پریشانیاں میری خوشیوںمیں تبدیل ہوگئیں اب میں بہت خوش ہوں اوریقین سے پالیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ بے شک آپ نے ہمیں اللہ کریم سے جوڑ دیا اور اللہ کریم سے مانگنا سکھا دیا ہے۔ (توصیف‘ ہری پور)
درود ابراہیمی کی برکت سے نکاح میں رکاوٹ کا حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے پڑھ رہا ہوں۔ قارئین! لاجواب وظائف اور ٹوٹکے اس رسالہ میں لگانے کیلئے بھیجتے ہیں۔لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔رشتوں کی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے میرے پاس ایک نہایت مجرب عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ ان شاء اللہ اسے یقین اور ادب سے کرنے والا ضرور پاتا ہے۔اگر لڑکے یا لڑکی کی شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ ہو تو والد یا والدہ کو چاہیے کہ نماز فجر اورنماز مغرب کے بعد پانچ سو مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر دعا کریں‘ اس عمل کی بدولت اللہ پاک جلد نیک ‘ صالح رشتہ کا انتظام فرمادینگے۔ اگر لڑکی یا لڑکا خود پڑھنا چاہیں تو خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 785 reviews.