یادرکھیے! مفلسی کی سب سے بڑی وجہ ہے‘ دل کی مفلسی‘ جو دل پر فتح حاصل کرلیتا ہے‘ وہ کبھی مفلس نہیں رہ سکتا۔ اللہ رب العزتسب خوشحالیوں اور کامیابیوں کی پہلی بنیاد ہیں جو شخص براہ راست رب سےتعلق قائم کرلیتا ہے وہ کبھی بھی مفلس نہیں رہ سکتا۔ اسکے پاس خوشحالی اور کامیابی خود دوڑی آتی ہے۔
کوئی غریب عورت گاؤں سے شہر آکر رہنے لگی۔ اس کے نئے گھر میں بجلی کی روشنی تھی‘ اتنی روشنی دیکھنے کا اسے کبھی موقع نہیں حاصل ہوا تھا۔ کچھ دن کے بعد ہی کوئی شخص وہاں بجلی کے بلب فروخت کرنے آیا۔ اس عورت نے ایک بڑا بلب لے کر لگایا۔ جوں ہی اس نے سوئچ آن کیا تو وہ حیران رہ گئی۔ اتنی روشنی! اس عورت کیلئے وہ روشنی حیرت انگیز تھی‘ اسے یہ معلوم نہ تھا کہ بجلی کےذریعے اس سے بھی زیادہ روشنی ممکن ہے۔ آپ کو اس عورت کی لاعلمی پر ضرور ہنسی آئے گی مگر کیا ہم بھی زندگی میں اس عورت کی طرح برتاؤ نہیں کرتے؟ ہم کسی کی ذرا سی دولت کو دیکھ کر ہی حیران ہوجاتے ہیں۔ ہم یہ سوچ ہی نہیں سکتے کہ ہمارے اندر ایسی غیبی اور لامحدود قوتیں اور صلاحیتوں کا ذخیرہ ہے کہ جس کے ذرا سے استعمال سے ہم اس شخص سے کئی گنا زیادہ امیر ہوسکتے ہیں جس سے ہم حسد کرتے ہیں اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کے بارے میں لاعلمی یا خود اعتمادی کے فقدان کے باعث ہم اپنی قوتوں کو بیکار ہی گنوا دیتے ہیں۔ ہم اپنی قوت کارکردگی پر بے اعتمادی کرکے حقیر بنے رہتے ہیں۔ ہم مفلس خیالات کے باعث ہی غریب بنے رہتے ہیں۔ دل کی خوشی امیر ہونے کی پہلی شرط ہے۔ خوشی اور مسرت سے بھرے دل کی طرف ہی خوشحالی اور کامیابی امڈتی ہے۔ مایوسانہ شکم اور خوداعتمادی سے خالی دل کی طرف دولت کی دھار کبھی نہیں بہتی۔
ذرا توجہ کریں تو پائیں گے کہ دولت کا لامحدود بہاؤ آپ کے گھر کے سامنے بہتا جارہا ہے۔ وہ لاتعداد ہیرے موتیوں سے بھرا ہے۔ مضبوط قوت ارادی، ناقابل شکست خوداعتماد کے بل پر آپ دلی خواہش کے مطابق ہیرے جواہرات کو حاصل کرسکتے ہیں موتیوں کی اس میں کمی نہیں۔ کمی اگر کسی بات کی ہے تو وہ ہے آپ کی کوشش اور بصیرت کی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں