سر میں قدرتی تیل کے مساج سے خواتین بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتی ہیں۔ اس امر کا انکشاف ایوریرک تھراپی رپورٹ میں کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق مساج سے بیماریوں کا علاج صدیوں پرانا طریقہ علاج ہے مساج سے جسم ترو تازہ اور پرسکون ہوسکتا ہے۔ بالخصوص خالص قدرتی تیل ہی مساج اضطراب اور بے چینی کی کیفیت کو ختم کرتا ہے نیز اس کی وجہ سے نبض کی رفتار بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ جلد کی اکثر بیماریوں کا بہترین علاج قدرتی تیل کا مساج ہی ہے۔ جلد کی رنگت نکھارنے اور جلد کو داغوں سے بچانے کے لئے مساج قدرتی تریاق ہے درحقیقت قدرتی
تیل جلد کی اندرونی تہوں میں جذب ہو کر جسم کو مختلف بیماریوں کے وائرس سے محفوظ بناتا ہے۔ جوڑوں‘ سر اور کمر کے درد کے علاوہ اعصابی وبائو میں بھی مساج سے فائدہ پہنچتا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے خون کی گردش جسم کے درجہ حرارت کے متوازی ہو جاتی ہے۔ جس سے پورا جسم خوبصورت اور تندرست ہو جاتا ہے۔ گردن اور کندھوں کا مساج ڈپریشن اور اینگزائٹی کو ختم کردیتا ہے۔
سیب کی روٹی کھائیں بھوک بڑھ جائے گی
آپ سیب کی روٹی پکائیں کھٹے سیب خرید لیں اور ان کا رس نکال کر اس میں ایک روٹی کا آٹا گوندھ لیں سات دن یہ روٹی کھائیں روزانہ رس نکال کر روٹی پکائیں اس سے معدہ میں طاقت آئے گی اور بھوک لگے گی۔ چہرے پر رونق آئے گی۔کھایا پیا ہضم ہوگا۔ طبیعت ہروقت ہشاش بشاش رہے گی۔ کھٹے سیب عام سستے مل جاتے ہیں۔
جن خواتین کی دل دھڑکن بڑھ جاتی ہو۔۔۔
کچھ خواتین دل کی کمزوری کی وجہ سے شکایت کرتی ہیں کہ ذرا سا کام کرنے، چلنے پھرنے سے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ان کے لئے تربوز کے بیج بہترین دوا ہیں۔ لیکن تربوز کے بیج آپ خود نکالیں بازار سے لائے ہوئے بیچوں کا اعتبار نہ کریں بیج دو چھوٹے چمچے ایک پیالی پانی میں بھگو دیں صبح ان کو پیس کرچینی ملاکر نہار منہ پی لیا کریں آٹھ دس دن میں یہ شکایت دور ہو جائے گی۔
نمک جسمانی کمزوری کیلئے
نمک ایسے مریضوں کے لئے بہت اچھا ہے جو بیماری سے اچھے ہوگئے ہوں مگر ابھی کمزوری باقی ہو۔ گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملاکر نہلانے سے کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد ٹھیک کرنے کیلئے
سردی کے موسم میں اور خشک گرم موسم میں کچھ خواتین حساس جلد کی مالک ہونے کی وجہ سے شکایت کرتی ہیں کہ چہرے اور ہاتھ پائوں کی جلد پھٹ رہی ہے۔ اس کے لئے آپ گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک بڑے لیموں کا رس نچوڑ دیں اور اس محلول کو شیشی میں بھرلیں۔ رات کو سوتے وقت مل لیں جلد ٹھیک ہو جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں