Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کافی ،چاکلیٹ، چائے سے پرہیز اور دانے ختم چہرے کا لاک اور جھوٹی زبانیں بند گردہ و مثانہ کی پتھری کیلئے آزمودہ گارنٹی شدہ ٹوٹکہ گھر سے جناتی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

گھر سے جناتی بدبو کا خاتمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ چھ ، سات سالوں سے ہمارے گھر شدید ترین بدبو آتی جو (تاریں جلنے، فیڈ کی، سڑے گوشت یا پیشاب) جیسی ہوتی۔ بد بو گھر سے باہر شروع ہوتی اور گھر کے اندر تک پھیل جاتی سمجھ ہی نہ آتی کہ کہاں سے آتی ہے۔ ایک دن معلوم ہوا کہ بدبو صرف ہمارے گھر میں آتی ہے اور گھر کے دروازے کے باہر کوئی بو نہیں ہوتی۔ گھر پر آپ کے درس لگانے شروع کیے ۔ ایک دن آن لائن درس پر ’’افحسبتم اور اذان کا عمل ‘‘ سنا۔میری امی نے روز پڑھ کر دم کرنا شروع کردیااور ہمیں بھی پڑھنے کا کہتیں مگرمیں سستی کرتی۔ ایک دن میں گھر پر اکیلی تھی کہ اچانک بدبو آنا شروع ہوگئی میں نے ذرا اونچی آواز میں یہ عمل کیا اور ہوا میں پھونک ماری۔ بس پھونک ماری اور فوراً بدبو غائب، میرا یقین اور اعتقاداس عمل پرمزید بڑھ گیا ۔بعض اوقات رات کو2بجے میرے بستر سے بدبو آتی میں فوراً اٹھ کر یہ عمل شروع کردیتی۔ اللہ تعالیٰ نے اس عمل سے اس قدر سکون اور میرے پڑھنے میں تاثیر دی کہ گھر والے مجھے بلاتے کہ جلدی آکر عمل کرو۔ میں جیسے ہی پھونک مارتی فوراً بدبو غائب۔ چاہے رات ہو یا دن ہر وقت یہی سلسلہ چلتا تھا پھر آہستہ آہستہ بدبو ختم ہوگئی۔ جادو کے شدید شکارتھے لیکن اس عمل سے بہت فائدہ پایا ہے۔ مسلسل آسیب سے خوابوں میں آتے اور کوئی کہتا کہ افحسبتم اور اذان نہ پڑھو ۔ اب تومیں نے زبانی یاد کرلیا ہے۔
چہرے کا ’لاک‘ اورجھوٹی زبانیں بند
آپ نے ایک درس میں بسم اللہ کا لاک چیزوں کی حفاظت کیلئے فرمایا تھا۔ ہم نے اپنی ہر چیز پر چاہے گم ہویا نہ ہو یہ لاک لگانا شروع کیا اور فوراً دوسروں کو بتانا شروع کیا۔ اللہ کا شکر ہے اوّل کو کچھ گم نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی جائے تو فوراً مل جاتا ہے۔ یہ عمل میں نے کچھ اور چیزوں پر بھی کیا جیسے کہ کچھ لوگ جو غلط اور جھوٹی باتیں پھیلاتے تھے میں نے ان کے چہرے کا تصور کرکے یہ لاک لگانا شروع کیا یقین جانیے بے حد فائدہ ہوا ان لوگوں کے منہ سے غیر مناسب اور جھوٹی افواہیں فوراً بند ہوگئیں۔میں ایک گنہگار بندی ہوں دن میں غیبت اور دیگر گناہ ہوجاتے ہیں جو 99%زبان سے ہوتے ہیں میں نے صبح اٹھتے ہی اپنے منہ کو بند کرکے بسم اللہ کا لاک لگانا شروع کیا کہ دن بھر کوئی فضول بکواس یا غیبت نہ کروں۔ اللہ کا کرم ہے کچھ تبدیلی محسوس ہورہی ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ غیبت نہ کروں بولتے بولتے منہ خودبخود بند ہو جاتا ہے۔بسم اللہ کا لاک یہ ہے: تین مرتبہ ایک سانس میں بسم اللہ مکمل پڑھ کر چیز پر پھونک ماردیں۔
کافی ،چاکلیٹ، چائے سے پرہیز اور دانے ختم
میرے جسم پر اور منہ پر بے حد دانے نکلتے تھے ڈاکٹرز کو بہت دیکھایا کوئی دوائی دیتے کبھی کوئی دوائی۔ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر کوئی بس یہ کہتا پیٹ میں گرمی ہے میں انڈہ بھی کھا لیتی تھی اکثر پھر کہیں سے مجھے کسی نے کچھ احتیاطیں بتائیں کہ اکثر لوگوں کے جسم پر اور چہرے پر دانے نکل آتے ہیں لیکن اگر وہ (انڈے کی زردی، کافی، چاکلیٹ، چائے) سے پرہیز کریں تو بہت فائد ہوتا ہے میں نے یہ عمل کچھ عرصے ہی کیا اور دانے نکلنا بالکل بند، سفیدی جتنی مرضی کھا لیں کوئی نقصان نہیں اور چکنائی والی چیزیں بھی کم کردیں زندگی سے۔
جائز عزت، احترام اورمحبت پائیے!
کھٓیٓعٓصٓ کا عمل عبقری:ایک دفعہ عبقری رسالے میں پڑھا تھا کہ سورۂ مریم کا پہلا لفظ (کھیعص) ہر حرف پر ایک ایک انگلی بند کرتے جائیں یوں آخر میں مٹھی بند ہوجائے گی جب بھی کسی کے سامنے جائیں ‘ چاہے کسی نئے گھر‘ نئی جگہ‘ انٹرویو کیلئے‘ چاہے جہاں پر بھی اپنی جائز بات منوانی ہو‘ بحث مباحثے میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہو وہاں جاکر مٹھی کھول دیں۔ یہ نہایت ہی مجرب حروف ہیں۔ میں نے اپنی پرنسپل کیلئے یہ عمل کیا تھا اور ان کا لہجہ میرے لیے بے حد نرم اور شفیق ہوگیا باقی ٹیچرز پوچھتیں کہ یہ کیسے ہوا؟تو میں فوراً یہ عمل بتا دیتی۔ایک دفعہ کہیں انٹرویو کیلئے گئی تو وہاں بھی دوسری لڑکیوں کو یہ عمل بتادیتی کیونکہ رزق نصیب سے ملتا ہے وہ بھی بہت دعائیں دیتیںاور ان کے بھی کافی کام ہوجاتے۔خاندان میں شادی تھی کچھ لڑکیاں ہمیشہ کافی Rude سی ہوتی تھیں میں نے اتفاقاً یہ عمل اوریَااَحَدُ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر ان پر ویسے ہی پھونک دیا۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ جیسے ہی ان لڑکیوں نے مجھے دیکھا فوراً انتہائی خوشدلی سے میرے ساتھ ملیں اور کافی بات چیت کی۔بے شک اللہ کے ہر کلام میں تاثیر ہے۔(عیشہ سید،ملتان)
سب سے بہترین چیز شکر ہے!
سب سے بہترین چیز شکر ہے‘ اگر آپ اللہ کا شکر ادا کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی نعمتوں میں اضافہ فرمائیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے ہم لوگوں کے وعدوں پر تو یقین کرلیتے ہیں ایک بار اللہ کریم کے وعدے کا یقین کرکے تو دیکھیں۔
طریقہ: آپ کسی طرح بھی اللہ کا شکر ادا کریں‘ اللہ تعالیٰ کا آپ سے وعدہ رہے گا مگر ایک ترتیب ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ ہر نماز کے بعد ایک سجدہ شکر کرلیں اگر تین کرسکتے ہیں تو تین کرلیں کہیں کہ یااللہ پہلا سجدہ ان نعمتوں کا کررہی ہوں یا کررہا ہوں جو تو مجھے دے چکا ہے پھر سجدہ کریں اور کہیں یااللہ ان نعمتوں کاشکر ادا کرتی ہوں جو تو دے رہا ہے پھر ان کا جو تو دے گا۔ پھر ان کا جو تو آخرت میں دے گا۔اگر آپ نعمتوں کا شکر ادا کریں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ اس کو اتنا یقین ہے میری جنت اور میری نعمتوں کا کہ ابھی سے شکر ادا کررہا یا کررہی ہے توہوسکتا ہے کہ اللہ کو یہی ادا پسند آجائے اور پھر اللہ کریم کا وعدہ ہے کہ شکر ادا کروگے تو نعمتوں میں اضافہ کروں گا۔ اسی طرح آخرت کی نعمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔
درود شریف پڑھیے اور خوب پڑھیے
ایک مرتبہ درود پاک پڑھنے سے اللہ تعالیٰ دس گناہوں کو مٹا دیتا ہے‘ دس درجات بلند کرتا ہے اور دس نیکیاں عطا فرماتاہے اور دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ایک رحمت ہی اگر کسی کو مل جائے تو اس کی دنیا و آخرت کیلئے کافی ہے تو اگر کوئی ایک ہزار بار درودشریف پڑھ لے تو سوچیں اس پر کتنی رحمتیں نازل ہوں گی۔ درودشریف کے فضائل تو بے شمار ہیں پر کچھ فضائل جو مجھے یاد ہیں وہ میں قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔ درود شریف کو کثرت سے پڑھنے والے کی بروز قیامت حضور نبی کریم ﷺ شفاعت فرمائیں گے۔
درودشریف کثرت سے پڑھنے والا اس وقت تک نہیں  مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ایمان پر خاتمہ نصیب ہوگا۔ آپ ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی جس کو حالت ایمان میں آپ ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی اس پر دوزخ حرام ہے۔ رزق میں اضافہ ہوگا ایسی جگہ سے رزق ملے گا کہ گمان بھی نہ ہوگا۔ اب ہر کوئی اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ ایک مسلمان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی اگرچاہیے تو درودشریف کو اپنا وظیفہ بنالے۔ درودشریف کے اتنےفضائل ہیں کہ انہیں شمار کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔(ہدیٰ حسن تیموری‘ کینیڈا)
جرم کبھی چھپتا نہیں!
قارئین! یہ سوفیصد سچا واقعہ ہے‘ تحصیل کلورکوٹ کے محلہ ارائیاں میں سے دوگھڑسوار آپس میں باتیں کرتے ہوئے گزر رہے تھے اور دو محلے کے آدمی اپنی گلی میں بیٹھے تھے۔ ان گھڑ سوار میں سے پچھلے نے آگے والے کو ایک گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کچھ بتایا اور اگلے نے فوراً مڑ کر اس گھر کی طرف دیکھا‘ دو آدمی جو گلی میں بیٹھے ان دونوں کو دیکھ رہے تھے‘ ان میں سےا یک نے گھڑسواروں کو اپنی طرف بلایا اور ان کو اپنےگھر لے گیا ان کو کھانا کھلایا‘ چائے پلائی جب وہ کھا پی کر فارغ ہوگئے اور جانے کی اجازت چاہی تو ان محلےداروں میں سے ایک بولا کہ وہ زیورات واپس کرو‘ وہ گھڑسوار حیران ہوکر پوچھنے لگے کونسے زیورات؟ وہ آدمی بولا: جو تم نے سات سال پہلے اس گھر سے چرائے تھے‘ گھڑسوار پوچھنے لگے: کیا مطلب؟ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آئی۔ وہ آدمی بولا تم نے سینکڑوں گھر چھوڑ کر صرف اور صرف اسی گھر کی طرف اشارہ کیوں کیا؟ اور تمہارے اگلے ساتھی نے فوراً مُڑ کر کیوں دیکھا ہے۔ سات سال پہلے اس گھر سے جو زیورات چوری ہوئے وہ تم ہی نے چرائے تھے اور تم نے اپنی ساتھی کو اس گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہی گھر ہے اور اس نے فوراً مڑ کر پیچھے دیکھا ہے۔ جب گھڑسواروں نے دیکھا کہ ان لوگوں سے بچنے کی کوئی صورت اب پیچھے نہیں بچی تو وہ گھڑسوار ان لوگوں کےپاؤں پڑگئے اور اپنا جرم قبول کرلیا۔ سچ کہتے ہیں کہ جرم کبھی نہیں چھپتا۔ (محمد ذیشان عارف‘ کلورکوٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 772 reviews.