محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ مجھے آج سے دس سال پہلے ملا‘ ان دس سالوں میں کوئی ایک بھی عبقری رسالہ ایسا نہیں جو میں نے پڑھا نہ ہو‘ بس اس شمارے سے عشق ہوگیا ہے اس کے بغیر سکون ہی نہیں ملتا۔ مجھے میرے ہر مسئلے‘ ہر الجھن‘ ہر تکلیف سے نجات اسی شمارے سے ملتی ہے۔ مجھے عبقری رسالہ پڑھنے کے بے شمار فوائد ملے مگر اس وقت جو میرے ذہن میں آرہے ہیں وہ دس ہیں‘ وہ قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
1۔ ایک مرتبہ میری بہن کی ڈائمنڈ کی رنگ گم ہوگئی‘ عبقری رسالہ میں آیا وظیفہ یَارَبِّ مُوْسیٰ یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِمسلسل پڑھا‘ میری بہن کی رنگ مل گئی۔
2۔عبقری رسالہ میں برکت والی تھیلی کا عمل آیا‘ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے تھیلی منگوائی اور اس پر صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنا شروع کردیا‘ مجھے جب بھی پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اور جتنی ہوتی الحمدللہ اس تھیلی میں سے نکل آتے ہیں۔
3۔عبقری رسالہ میں ایک عمل کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھنے کا پڑھا‘ ہر مرتبہ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتا ہوں‘ کھانا فوری ہضم‘ طبیعت پر بھاری نہیں بنتا اور انوکھی برکت‘ سکون اور سرور ملتا ہے۔ معدہ کے تمام مسائل کا آخری حل یہ عمل ہے۔
4۔مجھے کوئی بھی اچانک مسئلہ یا پریشانی آجائے (جیسے گزشتہ دنوں درس کے بعد گھر جانے کیلئے سواری نہیں مل رہی تھی) میں سورۂ توبہ کی آخری دو آیات پڑھناشروع کردیتا ہوں‘ فوراً مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ سواری نہ مل رہی ہو پڑھیں فوراً سواری حاضر ہوجاتی ہے۔
5۔عبقری رسالہ شوق سے تقسیم کرتا ہوں‘ کیونکہ میرے مسائل کا حل مجھے اس شمارہ سے ملا جب دیگر لوگوں کو مشکلات میں دیکھتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں ہر کسی تک عبقری پہنچے۔ میں نے جب بھی عبقری تقسیم کیا مجھے اس انوکھا فائدہ پہنچا۔ کبھی مالی طور پر کبھی روحانی طور پر۔
6۔گزشتہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر سورۂ فتح اور سورۂ قدر پڑھی‘ سارا سال رزق ملتا رہا‘ حالانکہ ان دنوں میں بے روزگار تھا۔ مگر سارا سال غیبی نظام چلتا رہا اور میرا کام بنتا رہا۔
7۔ اکثر ٹریفک میں پھنس جاتا ہوں تو عبقری رسالہ میں آئے عمل سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردیتا ہوں ایسے راستہ ملتا ہے کہ میں خود بعض اوقات حیران ہوجاتا ہوں۔
8۔ایک مرتبہ چلتے ہوئے دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہوگئی‘ حتیٰ کہ چلنا دوبھر ہوگیا‘ میں نے سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد ہی دل کو سکون مل گیا اور میں سہولت سے گھر پہنچ گیا۔
چڑچڑی بیوی میں محبت اتنی بڑھ گئی کہ میں نےعمل چھوڑ دیا9۔ بیوی انتہائی چڑچڑے مزاج کی تھی‘ بات بات پر جھگڑا کرتی‘ عبقری رسالہ میں میاں بیوی میں محبت کیلئے ایک چھوٹی سی آیت پڑھی۔ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ میں اسے گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنی بیوی پر پھونک مار دیتا‘ میں حیران رہ گیا کہ
میری بیوی میرا بہت زیادہ خیال رکھنا شروع ہوگئی‘ محبت بہت زیادہ بڑھ گئی‘ اس میں اپنے حقوق کی ذمہ داری کا عجب احساس اجاگر ہوا۔ میں تو جب بیوی میں محبت ‘ پیار‘ بولنے میں چاشنی دیکھتا ہوں تو اللہ رب العزت کا شکر اور حضرت حکیم صاحب کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیتا ہوں۔ روزانہ بڑھتی محبت دیکھ کر تو میں نے اب عمل کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ عبقری میں لکھا عمل یا ٹوٹکہ آزماتا ہوں الحمدللہ مسئلہ حل! بعض مرتبہ چند ہفتے یا چند مہینے بھی لگتے ہیں مگر مسئلہ حل ضرور ہوتا ہے‘ یقین شرط ہے!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں