Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

خواب میں خطرناک جانور دیکھتی ہوں!
خواب: میں اکثر خواب میں کبھی کتا، کبھی شیر اور کبھی دوسرا بڑا خطرناک سا جانور دیکھتی ہوں جو میرے پیچھا لگا ہوا ہے۔ میں اس سے جان بچانے کے لیے بھاگ رہی ہوں، کبھی دیکھتی ہوں میری گود میں پانچ چھ مہینے کا بچہ ہے، جیسے میرا ہو۔ کبھی خود کو تیسری یا چوتھی جماعت میں بیٹھی ہوئی دیکھتی ہوں اور مجھے بلیک بورڈ پہ لکھا ہوا کام نظر نہیں آرہا اور بھی بہت سے پریشان کن خواب نظر آتے ہیں۔ (ن، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے آپ کا کوئی اہم کام بعض حاسدین کی نظر بد کی وجہ سے التواء کا شکار ہے آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورئہ فلق اور سورئہ الناس گیار گیارہ بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
شیطانی اثرات
خواب: مجھے جو خواب آتے تھے جن میں اندھیرا، بارش کا پانی گلیوں میں، ٹیڑھے میڑھے راستے، تنگ سیڑھیاں کبھی پائوں میں جوتے نہ ہونا، پیپر دینے جانا لیکن نہ دے پانا وغیرہ، بدستور اسی طرح کے خواب آتے ہیں اور ہر خواب میں ہلکا ہلکا اندھیرا ضرور ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں مجھے خواب آیا کہ ہمارے گھر کے اوپر والے پورشن میں جو کمرہ ہے اس میں بندر ہے جو مجھ پر حملہ کرتا ہے اور میں اس سے خوفزدہ ہوں، نیچے آتی ہوں تو سیڑھیوں کے پاس کوئی مخلوق جیسے جنات یا سایہ جیسی کوئی چیز ہے جو مجھے ڈراتی ہے۔ اب بھی اکثر خواب میں تنگ سیڑھیاں چڑھتی ہوں جو گول گول چکر دار ہوتی ہیں، آگے جاکر بند ہو جاتی ہیں لیکن میں کسی نہ کسی طرح بڑی مشکل سے اوپر چلی جاتی ہوں پھر دیکھا کہ سامنے قبرستان ہے ایک طرف کھیت ہیں، میں کھیتوں کی طرف چلی جاتی ہوں۔(گلناز فاطمہ، بہاولنگر)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر جادو کے ذریعے سے شیطانی اثرات بھیجے جارہے ہیں، آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اورگھر والے مل کر سورئہ انعام کی آیت 45سوا لاکھ مرتبہ ختم کروالیں، یہ عمل خواہ کتنے دن میں ہو جب تک مکمل ہو جائے تو پھر روزانہ 313بار کسی وقت پڑھ کر پانی میں دم کرکے خود بھی پی لیا کریں اور تمام گھر والوں کو یہ پانی پلادیں، نیز گھر کے چاروں کونوں میں چھینٹے ماردیا کریں۔ حصول مقصد تک عمل جاری رکھیں۔ واللہ اعلم۔
جوتوں کے جوڑے خواب میں دیکھتی ہوں
خواب:میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں اور اولاد نہیں ہے۔ میرے شوہر کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے اور اب شوہر اولاد کیلئے تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ میں تقریباً سات آٹھ ماہ سے خواب میں مختلف چیزوں کے جوڑے دیکھ رہی ہوں۔ایک خواب میں دیکھا کہ میں نے سر پر دو دوپٹے اوڑھے ہوئے ہیں اور کہیں جارہی ہوں۔ دو دو جوتوں کے جوڑے کئی مرتبہ خواب میں دیکھے، کبھی نئے کبھی پرانے! ایک خواب میں دیکھا کہ کپڑوں کے کٹے ہوئے جوڑے رکھے ہیں اور ساتھ سلائی مشین رکھی ہوئی ہے۔ کبھی پھٹے ہوئے کپڑے دیکھتی ہوں ساتھ میں سوئی دھاگا پکڑا ہوا ہے اور سینے لگی ہوں۔ غرض میں بیس پچیس مرتبہ اس طرح کے خواب دیکھ چکی ہوں۔(ماریہ سلیم، ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ بندش کا مسئلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے اولاد سمیت تمام کاموں میں رکاوٹیں حائل ہورہی ہیں تاہم آپ پنج وقتہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد یَارَقِیْبُ 314 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں، نیز سونے سے پہلے ’’یاخالق، یا مصور‘‘ 1067مرتبہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے خود بھی یہ پانی پی لیں اور اپنے شوہر کو بھی پلادیا کریں۔ انشاء اللہ جلد ہی خوشخبری نصیب ہوگی تاہم ڈلیوری ہونے تک عمل جاری رکھنا ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 759 reviews.