Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نوکری کیلئے پریشان پڑھیں بیٹا اور موبائل ہڈیوں کا ڈھانچہ ‘ پچکے گال ختم کیل مہاسوں سے نجات اعمال کا ہدیہ کرنے کا طریقہ آخر میں جاؤں کہا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جون کے جوابات
نوکری کیلئے پریشان پڑھیں: فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر بائیس مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر تئیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی اول و آخر نماز کے بعد چوبیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد نوکری مل جاتی ہے۔ یہ عمل میرا آزمودہ ہے۔(علی شیر‘ لاہور)
ہڈیوں کا ڈھانچہ ‘ پچکے گال ختم: میری بہن کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ ہم اسے دفترماہنامہ عبقری لے کر گئے‘ وہاں موجود اسسٹنٹ صاحب نے ہمیں ’’اکسیرالبدن‘‘ فٹنس فولاد ٹانک‘ ‘ اور جوہر شفاء مدینہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنے کو کہا۔ میری بہن نے تقریباً 6 ماہ مسلسل درج بالا ادویات استعمال کیں اور اس کے ساتھ دودھ‘ مکھن‘ بالائی‘موسمی پھل کثرت سے استعمال کیا۔ (شازیہ زوہیب‘ قصور)
اعمال کا ہدیہ کرنے کا طریقہ: یہ عمل میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں پڑھا تھا کہ جس سے کوئی بات منوانی ہو‘ یا جس کو نیکی کی طرف راغب کرنا ہو‘ جس کا دل نرم کرنا ہو تو اس کا تصور کرکےدن میں چند بار اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے بعدایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ پڑھنے کے بعد یہ پڑھا ہوا اس شخص کو ہدیہ کردیں۔ یہ عمل بہت ہی کمال کا ہے‘ میرا آزمودہ ہے‘ آپ بھی آزمائیے اور پھر کمال دیکھئے۔(عالیہ مجید‘کراچی)
کیل مہاسوں سے نجات: عبقری دواخانہ کی ’’دیسی کریم‘‘ اور ’’حسن شفاء سیرپ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ آپ کے تمام مسائل کا حل انہی میں ہے۔ میرا چہرہ آج بالکل صاف انہی ادویات کی وجہ سے ہوا ہے۔ (عمر چوہدری‘ سانگلہ ہل)

 

جولائی کے سوالات
آخر میں جاؤں کہاں؟: قارئین! میرے باقی تمام بہن بھائی بہت خوبصورت ہیں اور میں ایک موٹاپا‘ دوسرا ناک موٹی اور تیسرا رنگ بھی کالا‘ تو اس میں میرا کیا قصور‘نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا‘ پڑھنے بیٹھتی ہوں تو کچھ یاد نہیں ہوتا‘ ٹیسٹ میں نمبر کم آئیں تو الگ باتیں سنتی ہوں‘ گھر میں سب کا خیال رکھوں چونکہ میں پڑھتی بھی ہوں اور پڑھاتی بھی ہوں‘ گھر کا سارا کام بھی خود کرتی ہوں‘ پھر بھی کوئی خوش نہیں ہوتا‘ رشتہ میرا کہیں نہیں ہورہا‘ اس کا غصہ بھی میرے اوپر‘ چھ سات سال سے کوئی وظیفہ‘ کوئی سورت ہوگی جو میں نے نہ پڑھی ہو مگر کوئی فائدہ نہ ہو ضرور اس میں میری کوئی غلطی ہوگی مگر گھر والے مجھے ہی باتیں کرتے ہیں۔ قارئین! مجھے کوئی حل بتائیے میں پریشان ہوں‘ اور ہاںماہواری بھی ہر ماہ نہیں آتی‘ سال بعد کبھی دو سال بعد آتی ہے۔ بہت علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ (پوشیدہ)
بالچر سے نجات کیلئے بتائیے:محترم قارئین! السلام علیکم! میرا تین سال کا بیٹا ہے اس کے بالوں میں کوئی پرابلم ہے وہ گرتے ہے اس کے بال کٹوائے تو حجام نے کہاں اس کو بالچر ہوگیا ہے میں بہت پریشان ہوا جلدی سے کوئی دوا بتائے۔( ضمیر احمد سولنگی،سندھ)
کان سے آوازیں:قارئین! ڈیڑھ سال ہوچکا ہے میرے دائیں کان سے بہت تیز آواز آرہی ہے اس آواز کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں رات بھر نیند بھی نہیں آتی چھاں چھاں ہوتی رہتی ہے۔ آپ کے پاس کوئی اور نسخہ ہوتو پلیز آپ مجھے بتا دیںعمر بھر آپ کو دعائیں دیتا رہوں گا۔(حافظ احمد لطیف، فیصل آباد)
بیٹا اور موبائل:محترم قارئین ! میں اپنے بیٹے کے لئے پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ بیمار کیوں رہتا ہے؟ پڑھائی میں بھی دل نہیں لگتا چہرے پر دانے بہت ہیں نماز نہیں پڑھتا، قرآن شریف بھی نہیں پڑھتا، موبائل میں بہت دلچسپی لیتا ہے۔(ایک ماں)

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 756 reviews.