Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولادآج چار بچوں کی ماں!گارنٹی شدہ عمل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو مزید ترقی‘ عزت‘ برکت اور سکون دے۔ میں ایک عمل ان لوگوں کو دیتی ہوں جو بیرون ملک جاکر پھنس جائیں‘ یا جن لوگوں کو کام نہ مل رہا ہو یا جن لوگوں کی اولاد نہ ہو‘ الحمدللہ! جس کو بتایا اس کا کام ہوا۔ یہ تو سب سے پہلے میرا آزمایا ہواوظیفہ ہے۔ عمل صرف یہ ہے : اول وآخر گیارہ بار درودشریف کے درمیان بارہ ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے۔ ان شاء اللہ بارہ دن کے اندر اندر کام ہوتا ہے۔ میری اولاد نہ تھی ‘ میں نے ابھی چھ دن ہی پڑھا ‘ میری ایک دوست مجھے زبردستی ڈاکٹر کے پاس لے گئی‘ حمل کا خیال تک ذہن میں نہ تھا‘ جب ڈاکٹر نے چیک کیا تو وہ بولی اس کو حمل ٹھہرا ہوا ہے‘ سارے حیران پریشان‘ میرے رب نے اپنے نام کی طاقت برکت سے مجھے بہت پیارا بیٹا دیاہے۔ آج الحمدللہ! میں چار بچوں کی اماں جان ہوں۔ میرے پاس ایک عورت آئی‘ وہ بہت روئی‘ کہنے لگی: میرے بھائی کو سات سال ہوگئے بیرون ملک پھنسا ہوا ہے‘ پیچھے ابو بھی فوت ہوگئے‘ بیوی بھی رو رہی تھی‘ میں نے انہیں یہی وظیفہ بتایا‘ انہوں نے رمضان المبارک میں پڑھا‘ ابھی پڑھتے بارہ دن ہی ہوئے تھے کہ بھائی کہ فون آگیا کہ میرے کاغذات بن گئے ہیں‘ وہ بہت خوش ہوئے‘ ڈھیروں دعائیں دیں۔ (پوشیدہ‘ سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 746 reviews.