آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری‘ وبائی امراض‘ آنکھوں کا انفیکشن‘ آنکھوں میں درد‘ جلن‘ چبھن اور جن کی نظر کمزور ہو‘ عینک لگی ہوئی ہو‘ چشمہ نہ اترتا ہو ان سب کیلئےبہت مفید پایا۔داغ، چنبل‘ پھوڑے پھنسی‘ چہرے ‘ جسم کے کیل مہاسے‘ دانے ان سب کیلئے اس کے فائدے تسلیم شدہ ہیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے آپ جیسے نیک اور سچے انسان پیدا فرمائے حضرت آپ جو دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ پاک ہی آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔ان شا اللہ
ننھا سا ٹوٹکہ لیکن شفایابی بہت جلد
حضرت آپ نے اپنے ستمبر 2016ء کے عبقری رسالہ کے صفحہ نمبر24 پر اپنے ذاتی کالم میں’’صبح کے باسی لعاب‘‘ کے فوائد بیان کیے ہیں اور آخر میں نوٹ یہ تھا کہ قارئین اگر آپ کے پاس بھی باسی لعاب کے فوائد ہوں توضرور لکھیں۔
حضرت ہمارے پاس صبح کے باسی لعاب کا بہت ہی آزمودہ خاندانی بلکہ ہندوستانی ٹوٹکہ ہےچونکہ ہم ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں تو ہندوستان میں بھی نسل درنسل ہمارا خاندان یہی ٹوٹکہ استعمال کرتا رہا ہے اور اب تک استعمال ہورہا ہے۔ میں خلوص دل کے ساتھ عبقری قارئین کو ہدیہ کرتی ہوں۔حضرت ٹوٹکہ تو کوئی خاص نہیں عام سا ہے لیکن میں نے سوچا کہ کیا پتہ میری نظر میں عام سا ہو لیکن اس سے کسی کا بھلا ہو جائے تو میرے لیے اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی۔ ٹوٹکہ بہت ہی چھوٹا سادہ اور آسان لیکن بہت ہی پرتاثیر اور لاجواب ہے :ٹوٹکہ یہ ہے کہ جب کوئی لڑکی اپنے کان یا ناک چھدوائے تو وہ یہ عمل کرے کہ اپنی ناک یا کان چھدوانے کے بعد روزانہ صبح اٹھ کر اپنا باسی لعاب تھوڑا سا لے کر اپنے کان یا ناک کی اس جگہ پر لگائے جہاںسے کان سلا ہوا ہو(یعنی کان میں دھاگہ جارہاہو) لعاب کان کے آگے، پیچھے دونوں طرف لگا کر جس دھاگے سے کان سلا ہوا ہو اس دھاگے کو ہلکا سا آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ لعاب دھاگے کے ذریعے جلد کے اندر چلا جائے ایسا صرف چند دن تک روزانہ کرنا ہے ایسا کرنے سے ناک، کان بغیر پکے بہت ہی جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں بس عمل ختم۔اس ٹوٹکے کی وجہ سے ناک کان بہت جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں ورنہ تو زیادہ تر دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکیوں چھدے ہوئے‘ ناک کان کافی کافی عرصے میں ٹھیک ہوتے ہیں زیادہ تر لڑکیوں کے تو بُرے طریقے سے پک جاتے ہیں جو بڑی اذیت کا باعث بنتا ہے پھر مہنگی مہنگی ادویات کھانی اور زخم پر لگانی پڑتی ہیں لیکن اس سادہ سے اور نہایت آسان ٹوٹکے کو آزمانے سے نہ تو کوئی دوا لگانی پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی دوا کھانی پڑتی ہے تو پھر ٹوٹکہ آسان ہے یا مشکل۔ بڑی لڑکیاں خود کرسکتی ہے جبکہ چھوٹی بچیوں کی والدہ یا بہن بچی کا باسی لعاب لے کر یہ عمل کرسکتی ہیں۔حضرت یہ ہمارا آزمودہ خاندانی ٹوٹکہ ہے جس نے بھی اس کو کیا اس نے سو فیصد اس عمل سے نفع پایا۔
اس کے علاوہ آپ نے اس کے درج ذیل فوائد اپنے کالم میں لکھے تھے جو کہ سوفیصد سچ اور آزمودہ ہیں۔آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری‘ وبائی امراض‘ آنکھوں کا انفیکشن‘ آنکھوں میں درد‘ جلن‘ چبھن اور جن کی نظر کمزور ہو‘ عینک لگی ہوئی ہو‘ چشمہ نہ اترتا ہو ان سب کیلئےبہت مفید پایا۔داغ، چنبل‘ پھوڑے پھنسی‘ چہرے ‘ جسم کے کیل مہاسے‘ دانے ان سب کیلئے اس کے فائدے تسلیم شدہ ہیں۔ بس صرف شرط یہ ہے رات مسواک کریں‘ صبح اٹھ کر اپنا لعاب خود لگائیں دوسرے کا لعاب نہیں۔ پھر قدرت ربی کا کمال دیکھیں۔
پھوڑے پھنسی سے نجات کا گھریلو ٹوٹکہ
(1)میرے بھائی کی بازو پر ہاتھ کے قریب ایک سوراخ ہوا پھر اس کے اندر ریشہ بھر گیا اور منہ بالکل بند ریشے کی وجہ سے ہاتھوں کی انگلیوں سے لیکر کندھے تک پوری بازو سرخ اور ریشہ اندر تھرتھراتا رہا ‘کئی دن گزر گئے لیکن اس پھوڑے کا منہ ہی نہ کھلے میرے بھائی نے ہر ڈاکٹر سے دوائی لی مگر کوئی فرق نہ پڑا اور درد اتنا شدید کہ پوری رات نہ سوسکے۔ ہم نے کسی عورت کے آگے ذکر کیا اس نے بتایا کہ اسکے اوپر ایک پٹی پر پیاز پھوڑ کر آگ پر سینک کر بازو پھر پھوڑے کے اوپر باندھ دو‘ ہم نے ایسا ہی کیا کچھ دن بعد پھوڑے کامنہ بنا اور بھائی نے پٹی کھول دی اس کے اندر سے تمام ریشہ نکل گیا اور بہت ہی گہرا سوراخ نظر آنے لگا تمام درد سوزش بالکل ختم ہوگئی اور پھر اس سوراخ کے اندر بھائی نے سرسوں کا تیل بھردیا اور اوپر سے بیٹا ڈرم ٹیوب لگا دی جس سے بازو بالکل ٹھیک ہوگیاکچھ دن کے استعمال سے۔
مچھر قریب بھی نہیں آتے
میری پھپھو جو کہ مبارک پور میں رہتی ہیں۔ وہ رات کو سوتے وقت ہاتھ پائوں پر یا پھر کسی کپڑے پر مٹی کا تیل لگا کر پائے کے ساتھ باندھ لیتی ہیں جس سے مچھر بالکل بھی قریب نہیں آتے اور میرے کزن جو کہ حکیم ہیں ا ن کے سب گھر والے رات کو چار پائیوں پر مچھر دانی لگا کر سوتے ہیں وہ صرف مٹی کا تیل ناریل کا تیل اور کاربن مکس کرکے لگاتے ہیں جس سے مچھر بالکل بھی قریب نہیں آتے اور میں یہ دعا پڑھ کر سوئوں تو مچھر ان شاء اللہ بالکل بھی قریب نہیں آتے۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اِسْمِہٖ شَیْءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی اسَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُیہ تینوں عمل ہر روز کے آزمودہ ہیں ان شاء اللہ مچھر بالکل بھی قریب نہیں آئیں گے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں