محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کا عرصہ پانچ سال سے قاری ہوں۔مجھے بواسیر کی تکلیف ہے۔ خون بھی آتا رہا ہے اب اگر بہت زیادہ گرم چیز کھالوں تو خون آتا ہے ورنہ نہیں‘ اب مقعد میں سے لیسدار پانی آتا ہے جس سے کپڑے خراب رہتے ہیں نماز بھی نہیں پڑھ سکتا۔ اور دوسرا مجھے کمر میں درد رہتا ہے اور کمر کے مہرے ہلے ہوئے ہیں آسانی سے چل پھر نہیں سکتا۔ پائوں سوئے رہتے ہیں ان کے واسطے کوئی وظیفہ یا دوائی بتائیں۔ (ایم آر بیگ، کہروڑ پکا)
مشورہ: بواسیر کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں۔ہوالشافی: کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتاہے۔ 100گرام، نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 100گرام۔ تمام اجزاءکوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ یہ نسخہ بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے بہت مفید اور موثر ہے۔ ایسے مریض جو بواسیر کے عارضہ سے تنگ آچکے ہوں۔ ان کیلئے یہ اکسیر لاجواب دوا ہے۔ کمر درد اور کمر کے مہروں کے لیے عبقری دواخانہ کا ’’کمردرد کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں