محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں بے حد مجبور مایوس اور بے بس ہوکر آپ کو خط لکھ رہی ہوں میں تقریباً بیس سال سے مختلف بیماریوں میں گھری ہوئی ہوں ایک بیماری چھوڑتی ہے تو دوسری پکڑ لیتی ہے بہت علاج کرائے ہیںجس نے جو ڈاکٹر بتایا ہم نے وہیں دکھایا لیکن وقتی آرام آتا ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ پہلے مجھے بہت چکر آتے تھے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا تھا ہر طرف سے علاج کروایا بالآخر ڈاکٹر نے آپریشن بتایاتو پچھلے سال آپریشن بھی کروایا اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں ٹانگوں میں شدید درد شروع ہوگیا ہے۔ سوجن بھی پورے بدن پر ہو جاتی ہے۔ میں بے حد پریشان ہوں خدا کے لیے مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔مجھے کسی نے بتایا ہے کہ تمہارا مسئلہ جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہے۔ (ایک بیماردکھی)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی توجہ زیادہ ہوگی اتنا نفع اوراتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔ہر قاری کو اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں