Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاش! میری شادی بھی اسی سال ہوجائے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

حضرت صاحب السلام و علیکم! بہت بے بس ہوں‘ آپ کو اللہ جزادے‘میں بہت پریشان ہوں عمر گزرتی جارہی ہے میری بہت خواہش ہے کہ میرا نکاح اسی سال ربیع الاوّل میں ہو جائے ہر سال ربیع الاوّل ایسے ہی گزر جاتا ہے۔ بڑی آس لے کر آج آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔میری طلاق کو آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ نہ بھائی ہے نہ ہی والد ہیںایک ماں ہے جو بیمار ہے جسے میرا دکھ ختم کررہا ہے۔ آپ سے التجا ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں اسی سال میری شادی ہوجائے اور مجھے بھی زندگی کی خوشیاں مل جائیں۔(پوشیدہ)
جواب:شادی کیلئے اگر سچے دل اور سچی لگن سے یہ عمل کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ تسبیح روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ یہ عمل لازم کریں۔ اپنے وزن کے برابر سب سےسستا ٹوٹا چاول لے کر اس میں سے ایک مٹھی چاول نکال کر اس کے ہر دانے پر اللہ الصمد پڑھنا ہے اور پھر اس مٹھی کو باقی چاولوں میں ملا کر اس صاف بہتے پانی میں جہاں مچھلی اور آبی جانور ہوںبہادیں۔ ان شاء اللہ ان اعمال کو لگن ‘ توجہ اور یقین کے ساتھ کریں ‘ آپ کی شادی اسی سال ہوجائیگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 722 reviews.