Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے! مربے بنانے کے آسان طریقے سیکھتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

مربے ہمیشہ ثابت چھوٹے یا بڑے پھلوں کے ٹکڑوں کو چینی کے شربت میں ابالنے سے تیار کئے جاتے ہیں جب پھل نرم ہو جائے تو اتار لیتے ہیں ہر دو پونڈ پھلوں کے لئے تین پونڈ پانی اور ڈیڑھ سے دو پونڈ چینی استعمال کریں۔ پہلے آدھی چینی کو پانی میں حل کریں اور پھلوں کو اس میں ابالیں پھر پندرہ سے بیس منٹ کے بعد باقی ماندہ چینی بھی اس میں ڈال دیں پھل کو اس وقت تک ابالتے رہیں جب تک وہ نرم نہ ہو جائے اور شربت گاڑھا نہ ہو جائے۔

سیب کا مربہ

بے داغ، خوب پختہ، تازہ اور نفیس قسم کے سیب چن لیں ان کی رنگت، جسامت ایک جیسی ہوتو زیادہ بہتر ہے۔ پھل کو پانی سے اچھی طرح دھولیں اور تیز چاقو سے اس صفائی کے ساتھ چھلکا اتاریں کہ چھیلے ہوئے سیب کی سطح برابر اور ہموار ہو پھر نوکدار تنکے یا کانٹے سے پھل کو چھیدلیں اس کے بعد پھل کو فوراً نمکین پانی میں ڈال دیں تاکہ ہوا لگنے سے سیب کا رنگ خراب نہ ہو۔
قوام بنائیے: ایک کلو سیب کے لیے ہم وزن چینی درکار ہوتی ہے۔ ایک کلو چینی میں تین چار چھٹانک پانی ڈال کر پکائیں حتی کہ قوام تیار ہو جائے۔ پھل کو اس قوام میں ڈال کر پندرہ سے 20 منٹ تک اچھی طرح پکائیں اور آگ سے اتار کر 12 سے 18 گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ دوسرے دن قوام اور پھل دونوں تقریباً 20 منٹ تک پکائیں تاکہ قوام گاڑھا ہو جائے۔ اگر تیسرے روز بھی یہی عمل دہرائیں تو اور بھی اچھا ہے۔ مربہ تیار ہو جائے تو اسے مرتبانوں میں بھرلیں۔
احتیاط:(1)مربوں کے لئے پھل ہمیشہ صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔ کوشش کریں کہ یہ ذرا سخت ہوں۔ (2)مربے کو محفوظ رکھنے کے لئے دھات کے برتن ہرگز استعمال نہ کریں۔ (3)چند دن بعد قوام بدل دیں تو مربہ

آلو بخارے کا مربہ

آلو بخارہ آدھا کلو، چینی آدھا کلو، عمدہ پکے ہوئے آلو بخارے کو دھوکر دیگچے میں ڈالیں اور آگ پر رکھ دیں یہاں تک کہ وہ پلپلے ہو جائیں۔ پھر چینی کی چاشنی میں انہیں ابالیں اور ساتھ ہی ساتھ چینی ملاتے اور ہلاتے رہیں۔ جب پانی سوکھ جائے تو گٹھلیاں نکال کر بوتلوں میں بھر لیں۔ بعد میں ایک کاغذ پر انڈے کی سفیدی مل کر اس پر لگادیں اور اچھی طرح بند کردیں۔

گاجر کا مربہ

چھوٹی گاجر آدھا کلو، چینی آدھا کلو، لیموں دو عدد (چھناہوا رس)، لیموں کا چھلکا ایک عدد (کترے ہوئے)، بادام چھ عدد (کترے ہوئے)۔ گاجروں کو چھیل کر دھولیں پھر انہیں پانی میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ وہ نرم و گداز ہو جائیں پھر پانی پھینک کر انہیں چھلنی میں ڈالیں تاکہ رہا سہا پانی بہہ جائے اب ان کا وزن کرکے اتنی ہی چینی ملاکر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک ابالیں اور ساتھ ہی ساتھ ہلاتے بھی جائیں۔ جب وہ سرد ہو جائے تو بادام اور لیموں کا چھلکا اور رس اس میں ڈال کر کھلے منہ کی بوتلوں میں بند کرکے ٹھنڈی خشک جگہ پر رکھیں۔

ادرک کا مربہ

ادرک آدھا کلو، زعفران ایک ماشہ، میٹھا(شکر،گڑ، چینی) دو کلو، گلابی سجی2ماشہ، عرق کیوڑا چھٹانک بھر، عرق لیموں چھٹانک بھر، چوکیہ سہاگہ 2 ماشہ، پہلے بڑی بڑی ادرک کو چھیل لیں پھر اسے ایک پہر تک چونے کے پانی میں پڑا رہنے دیں پھر اس میں سے نکال کر حسب اندازہ پانی ڈال کر مع سجی و سہاگہ اور چینی کے آگ پر رکھ دیں۔ ادرک جب گل جائے تو اسے نکال کر ایک کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ پانی بالکل خشک ہو جائے۔ پھر شیرے کا قوام درست کرکے زعفران ایک ماشہ، عرق کیوڑا چھٹانک بھر اور عرق لیموں چھٹانک بھر ڈال کر تھوڑی دیر آگ پر رکھ کر اتاریں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو کسی برتن میں رکھ لیں۔

آم کا مربہ

آم کی پھانکیں ڈیڑھ کلو، چینی ڈیڑھ کلو، پانی آدھا کلو، سڑک ایسڈ (ٹاٹری) ایک گرام، پورے تیار شدہ مگر نیم پختہ آم چن لیں۔ ان کو دھوکر چھیل لیں اور تین فیصد نمک کے محلول میں ڈبودیں۔ پھر حسب منشا ان کی کاشیں کاٹ لیں اور انہیں پانچ منٹ تک ابلتے پانی میں ڈال کر نرم کرلیں۔ بعد میں ان کو ململ کے کپڑے پر پھیلادیں تاکہ فالتو پانی نکل جائے۔ اب مربہ کے لئے قوام تیار کرلیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پھانکوں کے وزن کے برابر مقدار میں شکر(چینی) لیں اور اس میں شکر کا 1/3حصہ پانی ڈال کر پکائیں۔ پھر ایک گرام میٹھا سوڈا آدھا کلو شکر کے حساب سے قوام میں ڈالیں۔ ان چیزوں کو اتنا گرم کریں کہ چینی پانی میں حل ہو جائے۔ اب قوام کو ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور دوبارہ گرم کریں تاکہ گاڑھا ہو جائے۔ اب آم کی قاشیں اس قوام میں ڈال دیں اور 225 فارن ہائیٹ تک پکائیں۔ جوش کے وقت شیرے کی جھاگ اتارتے رہیں۔ قوام کو اتارلیں اور رات بھر اسی طرح پڑا رہنے دیں صبح کودوبارہ گرم کریں اور جراثیم اور گردوغبار سے پاک جار یا مٹی کے مرتبانوں میں بھر دیں۔

خوبانی کا مربہ

عمدہ پکی ہوئی خوبانیاں لے کر ان کا چھلکا اتاریں اور دو ٹکڑے کرکے ان کی گٹھلیاں نکال ڈالیں۔ پھر پھل کا وزن کرکے اتنی ہی چینی رکھ لیں۔ ہر تہہ پر چینی چھڑک کر خوبانیوں کو یکجا کریں اور بارہ گھنٹے تک اس طرح پڑا رہنے دیں۔ اس اثناء میں کیتلی سے نکال کر ان کو چھیل لیں اور سب چیزوں کو ملا کر ہلکی آنچ دیں۔ جھاگ اور میل اتارتے جائیں جب خوبانیاں ڈالیں اور اوپر سے شیرہ انڈیل دیں پتلے عکسی کاغذ پر انڈے کی سفیدی مل کر اس کے مرتبان پر جمادیں۔ جب مربہ ٹھنڈا ہوگا تو کاغذ پوری طرح سے چمٹ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 720 reviews.