Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت شاہ فقیر محمدؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

غم اور پریشانی دور کرنے کیلئے سورئہ یٰسین شریف کی تلاوت عجیب مجرب عمل ہے۔ یہ سورۃ قرآن پاک کا دل ہے۔ اگر اسے اپنے دل کی توجہ سے پڑھا جائے تو عجیب اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ صبح پڑھنے والا رات تک اور رات کو پڑھنے والا صبح تک غموم و ہموم سے محفوظ رہتا ہے۔

اہل علم تو اسے اسم اعظم کہتے ہیں!
باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک سو ایک مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھیں۔ پہلی مرتبہ پڑھنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں پھر باقی بغیر بسم اللہ کے پڑھیں۔ عمل کے اوّل و آخرت میں سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں۔ آخر میں اپنے مقصد کیلئے دعا کریں۔ بہت طاقتور عمل ہے اور بعض اہل علم نے اسے ’’اسم اعظم‘‘ قرار دیا ہے۔
سانس ٹوٹنے سے پہلے حاجت پوری
دو رکعت صلوٰۃ الحاجۃ پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی اور دوسری میں سورئہ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر ایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں انشاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔ اوّل و آخرت سات سات مرتبہ درود شریف۔
مینڈھایا دنبہ صدقہ کیجئے !مصائب دور!
جس شخص کو اپنی جان کا خوف ہو یا کسی مصیبت کا ڈر ہوتو ایک موٹا تازہ صحیح سالم کبش یعنی مینڈھا یا دنبہ لے کر کسی غیر آباد جگہ چلا جائے اور اسے جلدی سے قبلہ رخ لٹا کر ذبح کردے اور اس کے خون وغیرہ کو گڑھا کھود کر چھپا دے اور ذبح کے وقت تکبیر سے پہلے دعا پڑھے:اَللّٰھُمَّ ھٰذَا لَکَ وَمِنْکَ اَللّٰھُمَّ اِنَّہٗ فِدَآئِیْ فَتَقَبَّلْہٗ مِنِّیْ
ذبح کے بعد اس کے ساٹھ(۶۰)ٹکڑے کرے، کھال ایک ٹکڑا، سر ایک ٹکڑا۔ الغرض اس طرح ساٹھ حصے کرکے فقراء و مساکین میں تقسیم کردے۔ خود اپنے عیال کو نہ کھلائے۔ یہ اس کیلئے فدیہ ہو جائے گا اور جس تکلیف اور مصیبت کا اسے اندیشہ ہوگا اس سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ علامہ دمیریؒ فرماتے ہیں یہ مجرب و معمول بہ ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر احسان و انعام فرمانے والا ہے۔ (حیوٰۃ الحیوان جلد۱ ص ۹۴ فی ذکر الکبش روایۃ عن الشیخ بونیؒ)
اور اگر اس سے کم درجے کی مصیبت و تکلیف کا خطرہ ہوتو ساٹھ مسکینوں کو پیٹ بھر کر بہترین قسم کا کھانا کھلائے۔ اور یہ دعا ء پڑھے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَکْفِی الْاَمْرَ الَّذِیْ اَخَافُہٗ بِھِمْ ھٰٓؤُلَآءِ وَاَسْئَلُکَ بِاَنْفُسِھِمْ وَاَرْوَاحِھِمْ وَعَزَائِمِھِمْ اَنْ تُخْلِصَنِیْ مِمَّا اَخَافُ وَ اَحْذَرُانشاء اللہ وہ مصیبت دور ہو جائے گی۔
غم اور پریشانی دور کرنے کا طاقتورترین عمل
تیس تسبیح اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِاگر ایک ہی دن یا دن رات میں پڑھ لیں تو عجیب تاثیر ہے۔
پانچ منٹ میں خوشیوں کا خزانہ
غم اور پریشانی دور کرنے کیلئے سورئہ یٰسین شریف کی تلاوت عجیب مجرب عمل ہے۔ یہ سورۃ قرآن پاک کا دل ہے۔ اگر اسے دل کی توجہ سے پڑھا جائے تو عجیب اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ صبح پڑھنے والا رات تک اور رات کو پڑھنے والا صبح تک غموم و ہموم سے محفوظ رہتا ہے۔
سردرد کا مسنون دم
سریا جسم کے جس حصے میں درد ہو، وہاں اپنا دایاں ہاتھ رکھ کر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر سات بار یہ دعا پڑھیں:
اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللہِ وَقُدْرَتِہٖ وَسُلْطَانِہٖ وَ اُحَاذِ رُمِنْ شَرِّمَا اَجِدُ۔اگر اپنے اوپر دم کریں تو آخری لفظ اَجِدُ پڑھیں اگر کسی دوسرے مرد پر دم کریں تو آخری لفظ یَجِدُ پڑھیں اور اگر کسی محرم عورت پر دم کریں تو آخری لفظ تَجِدُ پڑھیں۔(تنبیہ) کسی غیر محرم عورت کو ہاتھ نہ لگائیں۔
نظر بد کا تیر بہدف علاج
پاک پانی لے کر اس پر سورئہ القلم کی آیت ۵۱ سات مرتبہ پڑھیں اور ہر مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ مریض سے کہیں کہ وہ اس پانی میں سے نو گھونٹ پئے اور ہر گھونٹ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے۔ باقی پانی بالٹی یا کسی بڑے برتن میں ڈال کر اس میں اور پانی ملا کر پورے جسم پر بہالے۔ انشاء اللہ سخت سے سخت نظر دور ہو جائے گی۔
شہوت کا علاج
جس شخص کو شہوت زیادہ ستاتی ہو اسے چاہئے کہ یہ چار اسماء الٰہی بکثرت پڑھے، انشاء اللہ معاملہ قابو میں رہے گا۔
یَاحَلِیمُ یَارَبُّ یَا رَؤُوْفُ یَامَنَّانُ
خصوصاً اگر روزہ رکھ کر زیادہ مقدار میں پڑھیں تو عجیب و غریب تاثیر دیکھیں گے انشاء اللہ۔ ان چاروں اسماء کے اور بھی بہت سارے خواص ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 717 reviews.