دل کے دورے یا فالج میں مکھن کا کوئی کردار نہیں البتہ یہ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچانے میں کسی حد تک معان ثابت ہوتا ہے۔ یورپی ماہرین کافی عرصہ سے یہ کوشش کررہے تھے کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق دریافت کرلیں مگر اس میں انہیں مایوسی ہوئی۔ انہیں معلوم ہوا کہ ان دونوں معاملات میں مکھن ’’بے ضرر‘‘ ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے مکھن کے استعمال پر مغرب میں طرح طرح کے اعتراضات کیے جارہے تھے کہا جارہا تھا کہ مکھن کے استعمال سے نہ صرف دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ یہ قبل از وقت موت کا باعث بھی بنتا ہے لیکن برس ہا برس کی تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجہ پر بالآخر پہنچے ہیں کہ مکھن درج بالا تینوں افواہوں کی نفی کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھن سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں یہ صحت کیلئے بہترین ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق کا واضح مطلب یہی ہے کہ مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور یہ کہ ہمیں اس کے استعمال میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
اگر تو آپ کو کولڈ ڈرنکس پینے کے شوقین ہیں تو بُری خبر یہ ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں مختلف امراض کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق میں نوجوان لڑکوں کا جائزہ لیا گیا جو یہ مشروبات بہت زیادہ استعمال کرتے تھے اور ان کے اندرونی نظام میں ایسی خرابیاں دیکھنے میں آئیں جو بانجھ پن اور مردانگی سے محرومی کا باعث بن سکتی ہیں۔ محققین نے انتباہ کیا ہے کہ بہت زیادہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال بانجھ پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں اور یہ خطرہ ان لوگوں میں ہوتا ہے جو روزانہ ایک لیٹر کولڈ ڈرنک پینے کے عادی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ بہت زیادہ مشروبات استعمال کرنے والے کی غیرصحت مند طرز زندگی ہوتا ہے۔ ان مشروبات میں موجود مٹھاس مثانے کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر دوران خون کا بہاؤ روک سکتی ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔ تو پھر کیوں نہ قارئین واپس فطرت کی طرف پلٹیں اور اپنے دیسی مشروبات پئیں جو فرحت بخش بھی ہیں اور صحت کیلئے بہترین بھی۔ اگر آپ بھول گئے ہیں تو ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں دیسی مشروب یہ ہیں:۔ لسی۔املی آلو بخارااورستو کا شربت۔ صندل کا شربت۔ تخم بالنگو اور گوند کتیرا کا شربت۔ پھلوں کے جوس وغیرہ (شاکر عظیم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں