Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوران حمل قے! کیا کھائیں اور کیا پڑھیں! سب جان لیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

حمل کے دوران دل کی متلی اور چھوٹی موٹی الٹیاں عام ہیں اور یقیناً یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں تاہم بعض خواتین اس معاملے میں انتہائی حساس ثابت ہوتی ہیں ذرا سی غیرمعمولی بات‘ دباؤ‘ غذا میں اونچ نیچ یا کسی خاص بو سے فوراً الٹی ہوجاتی ہے۔ خاص طورپر صبح سویرے جب وہ بستر سے اٹھتی ہیں تو دن کاآغاز ہی متلی اور الٹی سے ہوتا ہے جبکہ بعض خواتین میں کسی خاص صابن یا ڈٹرجنٹ کی خوشبو، فرائی کھانوں کی مہک‘ ٹریفک کا دھواں‘ سیلن زدہ کمرے کی بساند، کسی مشروب وغیرہ کا ذائقہ اور اسی قسم کی دیگر کئی چیزیں الٹی یا متلی کا باعث بن جاتی ہیں۔ اس ضمن میں یہ بھی ضروری نہیں کہ پہلی بار ماں بننے والی لڑکیوں کو ہی اس صورتحال کا سامنا کرنا پرتا ہے بلکہ ایسی خواتین بھی دیکھی گئی ہیں جو پانچ بچوں کی مائیں ہیں ان کی حساسیت کا عالم آج بھی پہلی مرتبہ ماں بننے والی خواتین جیسا ہے۔ اگرچہ کسی بھی عورت کو کبھی بھی الٹی یا متلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم دوران حمل خاص طور پر یہ کیفیت زور پکڑلیتی ہے۔ڈاکٹروں اور گائناکالوجی کی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح اٹھتے ہی طبیعت کی بیزاری یا متلی وغیرہ کی وجہ ہارمونز ہوتے ہیں جو حمل کے دوران جسم میں بڑھ جاتے ہیں جسے سائنسی زبان میں ایچ سی جی یعنی Human chorionic gonedotropin کا نام دیا گیا ہے۔ڈاکٹر اور غذائی ماہرین نے اس ضمن میں چند تجاویز مرتب کی ہیں جن پر عمل کرکے آپ الٹی، متلی اورطبیعت کی بےچینی جیسی کیفیات کی شدت سے کسی حد تک نجات حاصل کرسکتی ہیں۔
سیرشدہ چکنائی میں کمی
حاملہ ہونےسے پہلے اپنی خوراک میں سے سیرشدہ چکنائی کم کردیں۔ اگر آپ بچے کی پیدائش کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں تو فوری طور پر اپنی غذا سے فیٹ کی مقدار کم کردیں۔ ایسی خواتین جو دوران حمل الٹی اور متلی کا بہت زیادہ شکار ہوتی ہیں حاملہ ہونے سے پہلے ان کی خوراک میں Saturated Fat کی مقدار ان خواتین سے پانچ گنا زیادہ دیکھی گئی ہے جو اس مسئلے کا کم سے کم شکار ہوتی ہیں۔
معدہ خالی نہ چھوڑیں
معدے کو ہروقت مصروف رکھیں۔ یعنی آپ کا معدہ کبھی خالی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خالی معدہ جلد متلی یا الٹی کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق صبح بستر سے اٹھنے سے قبل موسمی پھل‘ دلیہ‘ خشک ٹوسٹ کھالینا بھی فائدہ مند رہتا ہے۔
پینے والی اشیاء کا استعمال بڑھائیں
کوشش کریں کہ جوس، پانی، گرم دودھ اور دیگر مشروبات جو آپ کو پسند ہوں دن بھر ان کا استعمال وقتاً فوقتاً جاری رکھیں تاہم ان اشیاء کو استعمال کرتے وقت موسم کو نظرانداز نہ کریں۔ سردی کی صورت میں زیادہ ٹھنڈا پانی یا بہت ٹھنڈا جوس پینے سے گریز کریں۔ کوئی بھی چیز پیتے وقت کمرے کا ٹمریچر ضرور مدنظر رکھیں۔
کھانا تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھائیں
ایک ہی وقت میں بہت زیادہ کھالینا اگرچہ عام حالات میں بھی درست نہیں ہوتا تاہم دوران حمل اور زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایک ہی مرتبہ سیر ہوکر کھانے کے بجائے پانچ چھ مرتبہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ یہ معدہ کو ہروقت مصروف عمل رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے معدہ خالی نہیں رہے گا۔ اس کے علاوہ کھانے کے فوری بعد مت لیٹیں بلکہ تھوڑا بہت چلتے رہیں یا ٹیک لگا کر بیٹھیں۔
خشک اور مائع چیزیں ایک ساتھ استعمال نہ کریں
مشروبات یا دودھ وغیرہ کو ٹھوس غذا سے الگ الگ استعمال کریں۔ یعنی کوئی جوس یا کوئی اور پینے کی چیز کے کم از کم آدھ گھنٹے بعد کسی ٹھوس چیز کا استعمال کریں۔
وٹامنز کا استعمال
اگر آپ ان دنوں اضافی وٹامنز لے رہی ہیں اور وہ آپ کے معدہ میں کسی قسم کی کوئی گڑبڑ پیدا کرتا ہے تو بہتر ہے کہ دو ہفتوں کیلئے وٹامنز لینا بند کردیں یا چیونگم کی صورت میں آنے والےوٹامنز دن میں دو مرتبہ استعمال کریں اور متوازن غذا کا استعمال جاری رکھیں۔
من پسند کھائیں
ماں بننے والی خواتین کے سامنے اکثر یہ سوال سر اٹھاتا ہے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں تاہم ماہرین اس سلسلے میں سوائے زیادہ چکنائی کھانے سے کسی چیز سے منع نہیں کرتے۔ ہاں اگر کسی خاتون کو کوئی خاص مرض یعنی شوگر، ہائی بلڈپریشر وغیرہ ہو تو یہ الگ بات ہے۔ اس میں ڈاکٹر کی ہدایات کو ضرور مدنظر رکھیں۔ تاہم صحت مند خواتین کیلئے کسی چیز کی کوئی قید نہیں ہے۔ بلکہ اکثر گائنا کالوجسٹ کی رائے یہی ہے کہ آپ وہی کچھ کھائیں جس چیز کا آپ کا دل چاہتاہے خواہ یہ کچے ٹماٹر یا پھر آلوکے چپس ہی کیوں نہ ہوں۔
اپنی ڈاکٹر خود نہ بنیں
حمل کے نو ماہ یقیناً بہت حساس نوعیت کے ہوتے ہیں خصوصاً ان خواتین کیلئے جو پہلی بار ماں بننے کے مرحلے سے گزر رہی ہوں لہٰذا اپنی ڈاکٹر سے رابطہ برقرار رکھیں اور وقتاً فوقتاً اپنا معائنہ کراتی رہیں۔ چھوٹے موٹے مسائل کیلئے بھی اپنی معالج خود بننے سے گریز کریں۔ ہمیشہ طبیب کے مشورہ سے چلیں۔
یہ تو وہ باتیں تھیں جو دوران حمل سائنسی اور طبی حوالے سے احتیاط کا تقاضا کرتی ہیں تاہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم سب کا اس بات پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی کہی ہوئی بات حرف آخرکا درجہ رکھتی ہےاور بلاشبہ اس میں ہم سب کے لیے فوائد ہی فوائد ہیں۔ اسلامی نکتہ نظر سے حمل اور بعداز حمل کے بھی کچھ تقاضے ہیں جن سے ہم سب کا واقف ہونا ناگزیر ہے۔
اس سلسلے میں کچھ معلومات قارئین کی نذر:۔
سورۂ یوسف اور سورۂ مریم کی تلاوت
دوران حمل سورۂ یوسف اور سورۂ مریم کی روزانہ تلاوت کرتے رہیں۔ اس سے ایک تو اولاد خوبصورت ہوگی اور دوسرا ولادت کا مرحلہ آسان ہوگا۔ اگرکسی وجہ سے خود نہ پڑھ سکیں تو ان سورۂ کا دم شدہ پانی پیتی رہیں۔
ولادت کے وقت کی دعا
روایت میں آتا ہے کہ جب حضور نبی پاک ﷺ کی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کو درد زہ (لیبرپین) شروع ہوا تو آپ ﷺ نے حضرت ام سلمی رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو ان کے پاس بھیجا اور فرمایا کہ فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کے نزدیک جاکر آیۃ الکرسی اور سورۂ اعراف کی آیت نمبر 54 اور 55 کی تلاوت کرو اور معوذتین (سورۂ فلق اور ناس) سے ان کو دم کرو۔ (بچہ نیک اور ولادت میں آسانی ہوگی)
نظربد سے بچانے کیلئے دعا
بچے نظربد، شیطان اور زہریلی چیزوں(باقی صفحہ نمبر52پر)
(بقیہ:حاملہ کی قے اور گائناکالوجسٹ کے مشورے!)
سے بچانے کیلئے بچے پر وقتاً فوقتاً یہ دعا پڑھ کر پھونکتے رہیں اور ادھر ادھر کے ٹونے ٹوٹکوں سے بچیں۔اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّ ھَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔پیدائش کے بعد بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے۔ کسی متقی، نیک و بزرگ یاعالم سے گٹھی کھجور یا شہد سے دلوائیں۔ ساتویں روز سر مونڈ دیں اور بالوں کے برابر چاندی غریب اور فقرا میں صدقہ کی جائے۔ سات دنوں کےاندر اندر بچےکا نام رکھ لیں۔ جتنا جلد ہوسکے بچے کے ختنے کروالیں جبکہ عقیقہ کیلئے ساتواں دن زیادہ بہتر ہے تاہم اس کیلئے بھی کوئی قید نہیں۔ عقیقہ کی حکمت یہ ہے کہ غریبوں اور عزیز و اقارب کو کھانا کھلانے کامقصد اللہ کاقرب حاصل کرنے کاذریعہ ہے۔ بچے کومصائب و الم سے بچاتا ہے اور والدین کیلئے شفاعت کا ذریعہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 703 reviews.