حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم ؒکی طرف سے درود تا ج کی اجازت:مولانا حکیم محمد یٰسین خواجہ صاحب رحمہ اللہ موضع کرم علی والاملتان نے اپنی کتاب بیاض مدنی ضمیمہ شمس المعارف جو کہ دارا لاشاعت کراچی سے شائع ہوئی ہے اس کتاب میںآپ نے درود تاج کی بڑی برکات لکھی ہیںاور اپنے مشائخ کی پوری سند بھی لکھی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ صبح و شام سات سات بار درود تاج کاپڑھنا بلندی درجات کیلئے مجرب ہے، اسی طرح بیمار حضرات کیلئے پانی وغیرہ پردم کرکے پلانا شفاء دیتاہے۔ بہت لوگوں کو اس کا تجر بہ ہے ہزاروں لوگوں کوفائدہ ہواہے اور وہ زیارت رسول ﷺ سے مشرف ہوئے ہیں۔ اکابر ؒ کے یہاں درود تاج کی سند: نقل ازکتاب محاسبۃ الاعمال ص5،6مؤلف : مفسر قرآن پیر طریقت مولانا محمد عبدا للہ صاحب بہلوی رحمہ اللہ کو 29 جمادی الاول 1390ھ بروز پیر 1970/8/3 مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم نے دورہ حدیث پاک کے وقت طالب علمی کے زمانےمیں عطیہ دیا تھا ا ور ان کوا س درود پاک کی اجازت حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ بانی دارالعلوم سے باواسطہ شیخ الادب مولانا اعزاز علی صاحب ؒسے ملی۔(بحوالہ کتاب بیاض مدنی ضمیمہ شمس المعارف ص627،مرتب مولانا حکیم محمد یٰسین خواجہ صاحب موضع کرم علی والا ملتان،ملتان، ناشر:دارالاشاعت کراچی)
آئندہ شمارہ میں ’’درود تاج اکابر اور علماء کرام کی نظر میں‘‘ اکابر اور علماء کرام کے مزید حوالہ جات پیش کیے جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں