Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خون کی بند رگوں کو کھولنے کا آسان نسخہ | دو اجزاء کا کیپسول بنالیں! شوگر کنٹرول رہےگی

ماہنامہ عبقری - جون 2019

ڈور نے اپناکام پورا کیا
 دعا کی برکت‘ گردن بچ گئی

 امی یہ پڑھ کر مانگتی ہیں سب ملتا ہے

دو اجزاء کا کیپسول بنالیں! شوگر کنٹرول رہےگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اور میرے گھر والے عبقری میگزین بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں موجود ٹوٹکے استعمال بھی کرتے ہیں اور میگزین کو قیمتی چیز کی طرح سنبھال کر رکھتے ہیں۔ اپنی زندگی کے تجربات صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے پیارے میگزین کیلئے لکھ رہی ہوں۔شوگر کنٹرول: ایک چھٹانک کڑوے جَو‘ ایک پاؤ کالے چنے بھنے ہوئے اور ایک پاؤ بادام کی گریاں باریک پیس لیں‘ آدھ چمچ صبح اور آدھ چمچ شام کو پانی کےساتھ لیں۔
دوسرا طریقہ: کڑوے جَو اور بادام کی گریاں ہم وزن باریک پیس لیں اور ان کو کیپسول میں بھر لیں ایک کیپسول روزانہ لیں‘ اس سے آپ کی شوگر کنٹرول رہے گی۔
ڈور نے اپنا کام پورا کیا! دعا کی برکت سے گردن بچ گئی
حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ
تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔
اس دعا کو روزانہ صبح و شام سات بار پڑھیں آپ سارا دن کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچیں رہیں گے یہ دعا میری کافی سالوں سے آزمودہ ہے۔ایک بار میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر کہیں ۵جارہی تھی‘ یہ اس دور کی بات ہے جب بسنت پورے اہتمام کے ساتھ منائی جاتی تھی کسی قسم کی پابندی نہ تھی‘ میں نے درج بالا کلمات حسب معمول سات مرتبہ پڑھے اور روانہ ہوگئی۔ میرا چار سال کا بیٹا آگے موٹرسائیکل پر بیٹھا ہوا تھا۔ اس کی گردن پر ڈور پھرگئی‘ بچہ لمحوں میں خون میں لت پت ہوگیا‘ فوراً قریبی ہسپتال میں گئے‘ بچے کو ایمرجنسی میں لے گئے‘ کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کی شہ رگ کٹنے سے بچ گئی‘ یعنی بچہ صرف زخمی ہوا کسی قسم کے جانی نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔ میرے خاوند بھی زخمی ہوئے مگر اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ سب کی جان بچ گئی۔ نہیں تو جتنی تیز موٹرسائیکل تھی میرے بچے کا بچنا کسی معجزہ سے کم نہیں‘ یہ اسی دعا کا حفاظتی حصار تھا جس نے میرے بچے کو بچا لیا۔
اس وقت تک موت نہ آئے گی جب تک!!! رَبَّنَا لَا تُزِ غْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا وَہَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ﴿آل عمران ۸﴾ یہ دعا روزانہ تین بار پڑھنے والے کو اس وقت تک موت نہ آئے گی جب تک اللہ تعالیٰ اس بندے سے راضی نہ ہوجائے۔
خون کی بند رگوں کو کھولنے کا آسان نسخہ
دوستو! اس نسخہ کے استعمال سے پیروں سے لے کر سر تک جسم میں کوئی بھی رگ بند ہوتو کھل جائے گی۔اس نسخے کو بنانے کے لیے ہمیں جو چیزیں چاہئیں وہ یہ ہیں: دار چینی ایک گرام، کالی مرچ دس گرام ، مغز تخم خربوزہ دس گرام، السی کے بیج دس گرام، تیز پتہ دس گرام، مغز اخروٹ دس گرام، مصری دس گرام، سب اشیاء کو بلینڈرمیں ڈال کر پائوڈر بنالیں اور اس کی دس پُڑیاں بنالیں۔ ایک پڑیا روزانہ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی سے لینی ہے اور ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہیں کھانا ہے۔ آپ چائے پی سکتے ہیں۔ دل کے مریض یہ نسخہ استعمال کرتے رہیں گے تو گارنٹیڈ پوری زندگی ہارٹ اٹیک یا لقوہ نہیں ہوگا۔ (راشد شمسی، رائل لیبارٹریز، لاہور)
صرف وہ متوجہ ہوں جن کی شادی نہیں ہورہی!
ایسے بہن بھائی جن کی شادی کسی بھی وجہ سے نہ ہورہی ہو‘ جادو جنات کا چکر ہو یا کسی بھی طرح کی بندش ہو‘ مال و اسباب کی وجہ ہو یا بدصورتی‘ بدنصیبی کی شکل اختیار کرگئی ہو۔ ایسے تمام بہن بھائی اس عمل کو ضرور کریں‘ یہ عمل پسند کی شادی کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے لیکن پسند کی شادی کیلئے عمل شروع کرنے سے پہلے استخارہ ضرور کریں اگر جواب ہاں کی صورت میں ملے تو شوق سے کریں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور کامیابی ملتی ہے۔ عمل یہ ہے:۔ نماز کی پابندی کریں‘ بعدنماز فجر اور عشاء مع اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور تین تین تسبیحات یعنی 300 مرتبہ نمازفجر اور تین سو مرتبہ نماز عشاء کی نماز کے بعداِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھیں اور اپنے مقصد کیلئے دعا کریں۔ 21 دن کا عمل ہے لیکن اس عمل میں اگر کام پہلے ہو بھی جائے تب بھی 21 دن پورے کریں۔ نوٹ: پسند کی شادی کے خواہش مند حضرات استخارہ کیلئے عبقری کی گزشتہ کسی فائل میں نماز استخارہ کے نام سے عمل چھپا تھا‘ وہ کرلیں‘ بہت دفعہ کا آزمودہ ہے بروقت اور بہترین جواب مل جاتا ہے۔ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے‘ مگر نماز کی پابندی اور درودشریف کا کثرت کے ساتھ ورد کریں۔
نماز استخارہ کا طریقہ
آپ جب کوئی کام کرنے کا ارادہ کریں تو پہلے اللہ تعالیٰ سے مشورہ لے لیں اللہ تعالیٰ سے مشورہ اور صلاح لینے کو استخارہ کہتے ہیں ہم سب کے آقا ﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے صلاح مشورہ نہ لینا استخارہ نہ کرنا بد بختی اور کم نصیبی کی بات ہے۔طریقہ: پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھیں رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نماز استخارہ کی نیت سے پڑھیں اس کے بعد 313 مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پڑھیں ۔ اور ان کلمات کا ثواب اگر اصحاب بدر رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بخش دیں تو زیادہ بہتر ہے اس کے بعد پوری توجہ سے سوزو گداز کے ساتھ خوب دل لگا کر اپنے مقصد کیلئے دعا کریں۔ دعا کے بعد درود ابراہیمی پڑھیں اور آخر میں یہ چار اسما ءالٰہی پڑھتے ہوئے سو جائیں یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَا بَشِیْرُ بَشِّرْنِیْ یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ یَا مُبِیْنُ بَیْنَ لِی انشاءاللہ یا تو خواب کے ذریعہ آپ کو مشورہ مل جائے گا یا دل میں جو بات آئے وہی بہتر ہے اسی پر عمل کریں۔ اگر ایک رات میں کچھ معلوم نہ وہ اور دل کی پریشانی دور نہ ہو تو دوسرے دن پھر ایسا ہی کریں سات راتیں ایسا کر سکتے ہیں۔(نماز استخارہ کا یہ طریقہ ستمبر 2011ء کے عبقری شمارہ میں چھپ چکا ہے)(جمشید حیات‘ اٹک)
جلد نرم وملائم بنانے کیلئے فریج میں محفوظ کرلیں
ایلوویرا اور نیم کے پتے (ہم وزن) لے لیں اور بلینڈر کرلیں اور فریج میں محفوظ کرلیں بہت لاجواب ہے جلد ایسی نرم ملائم ہو جاتی ہے اور چمکدار بھی ہوتی ہے۔
بال لمبے گھنے‘ فرق کھلی آنکھوں سے دیکھیں
بالوں کو لمبا، گھنا کرنے کے لیے ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورئہ والیل پڑھیں۔ بال اترنا بند ہو جائیں گے فرق آپ اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
چہرے پر بال‘ میرا آزمودہ عمل
میری سکن پر بال ہیں میں ہر نماز کے بعد تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ الحمداللہ تین مرتبہ سورئہ اخلاص اور پھر سے تین مرتبہ درود شریف پڑھتی ہوں اور وضو کے بعد بھنوئوں پر چند قطرے لگاتی ہوں۔ ماشاء اللہ بہت فرق ہے اب بال بالکل باریک ہوگئے ہیں۔(اقراء طارق، راولپنڈی)
ہماری امی یہ پڑھ کر مانگتی ہیں سب ملتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم 2011ء سے عبقری کے قاری ہیں‘ ہم تین بہنیں اور ایک بھائی ہے‘ ہمیں عبقری سے بہت کچھ ملا بلکہ میں تو یہ کہوں گی ہم آج جس مقام پر ہیں اس کی وجہ عبقری ہی ہے۔ میری بہن نوکری کرتی ہیں‘ ابو ٹھیک نہیں رہتے‘ بس اللہ تعالیٰ غیب سے مدد فرمادیتے ہیں ہر چیز پوری ہوجاتی ہے۔ میری امی ہمارے لیے ہر چیز سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 گیارہ مرتبہ پڑھ کر مانگتی ہیں اور اللہ پاک غیب سے ایسے اسباب پیدا فرماتے ہیں کہ ہمیں وہ چیز مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سورۂ قریش اور سورۂ کوثر کو تو بارہا آزمایا بہت ہی مجرب پایا۔
شوہر کی نظروں میں گرنے سے بچالیا
میری ایک انتہائی قریبی رشتہ دار مجھے میرے شوہر کی نظروں سے گرانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں‘ گزشتہ سردیوں میں میرے شوہر کے دس ہزار نقد اور اے ٹی ایم کارڈ گھر میں گم ہوگئے‘ اس رشتہ دار نے اس کا الزام بھی مجھ پر لگادیا‘ میں نے رو رو کر اللہ کریم سے مدد مانگی‘ چار دن مسلسل یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھتی رہی اور اللہ کریم سے کہتی رہی کہ یااللہ تو جانتا ہےمیں چور نہیں ہوں‘ پانچویں دن گھر سے ہی پرس مل گیا‘ جس میں پورے پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ موجود تھا۔ اللہ کریم نے وظیفے کی ذلت سے بچالیا۔
گزشتہ عبقری روحانی اجتماع میں بھی ہم نے شرکت کی تھی‘ دل کو سکون مل گیا‘ روح معطر ہوگئی‘ بیعت والی تسبیحات صبح و شام پڑھتے ہیں۔ میرا اور شہر کا نام پوشیدہ رکھیں۔ (پوشیدہ)
اونٹ والے کی انوکھی حفاظت
میرے والد صاحب ایف سی (فرنیٹر کور) میں ملازم تھے۔ 1990ء کے مئی کی بات ہے کہ میرانشاہ سے آگے (سیدگئی) علاقے کا نام ہے جو کہ ایک درہ ہے افغانستان سے نکلتی ہے اور پاکستان اور افغانستان کا باڈر بھی ہے میرے ابو پلاٹون کمانڈر تھے فرماتے ہیں کہ صبح 9 یا 10بجے کا ٹائم تھا کہ ایک اُونٹ والا آرہا ہے چونکہ درہ ہموار تھا بہت دور سے آدمی نظر آتا تھا دوسرا یہ کہ ہم نے دیکھنے کے لئے دوربین بھی لگا رکھی تھی۔ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ دو روسی جہاز جو چھوٹے تھے اور ان کی یہ حیثیت تھی کہ بہت نیچے تک اور آہستہ پرواز کرسکتے تھے اونٹ والے کے پیچھے پہنچ گئے ایک آگے ایک پیچھے دو دو فائر دونوں نے کئے مگر اونٹ والا بچ گیا۔ جہاز والا آگے جاکر دوبارہ حملے کے لئے موڑ گئے ہم نے اونٹ والے کو اشارہ کیا کہ سائیڈ پر ہو جائے اونٹ کو چھوڑ کر بھاگ جائے۔ آواز اس کو سنائی دے نہیں رہی تھی اور اشاروں پر عمل نہیں کررہا تھا۔ میں خود طیارہ شکن گن پر بیٹھ گیا تاکہ اگر جہاز باڈر سے اس پار آئے تو کم از کم فائر تو کروں۔
اونٹ والے نے نہ اپنی رفتار بڑھائی اور نہ ہی کچھ خطرہ محسوس کیا۔ دونوں جہازوں نے مکمل تسلی کرلی مگر اونٹ والے کا ایک بال کو خراش تک نہ پہنچا سکے۔ دونوں نے چھ چھ مرتبہ حملہ کیا۔ آخر اونٹ والے پاکستان کے بائونڈری پر پہنچ گیا۔ جہاز واپس چلے گئے میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ ایک مسلمان بچ گیا۔ جب ہم نے اس کو اپنے ہاں مدعو کیا پانی وغیرہ کے بعد جب پوچھا کہ آپ نے کیوں اس طرح اس طرح نہیں کیا تو بولا ’’میرا رب مجھے ہر جگہ مار سکتا ہے ہر جگہ بچا سکتا ہے‘‘ پہلے بات اگر نہ دیکھی ہو دوسری بات تو آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی۔ میں جب بھی یہ واقعہ ذہن میں لاتا ہوں تو میرا بال بال کھڑا ہو جاتا ہے۔(ج ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 685 reviews.