Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری فیس بک پیج پر مخلصین کے بتائے انوکھے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

لقوے کا حیران کن علاج:یہ لقوہ کا آزمودہ اور نہایت آسان علاج ہے۔قارئین ضرور آزمائیں اور دعائیں دیں ۔صبح سویرے مریض کو سورج کے رخ بٹھاکر نظر سورج کی طرف کریں اورآدھا کلو لیموں کاٹ کاٹ کر اس کے سامنے نچوڑتےجائیں ۔مریض کے منہ سے رالیں گریں گی۔ لیموں ختم ہوں تو مریض کے اوپر کپڑا ڈال کر کچھ دیر کیلئےکمرے میں بٹھا دیں۔ 3دن کریں، ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔(گلریز لودھی)
لقوے کا علاج: مجھے لقوہ دو سے تین بار ہو چکاہے۔ڈاکٹر کے پاس اس کا کوئی کامیاب علاج نہیں ہے۔اس کا آزمودہ علاج جو ملا ہےوہ یہ ہے کہ صبح جب سورج نکلتا ہے تو اس وقت وہ شیشہ دیکھیں جس میں منہ بڑا نظر آتا ہے۔اور روزانہ کبوتر کا سوپ بنا کر پئیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہیں۔ایک ہفتے میں آپ کو بہت بہتری محسوس ہوگی۔پورا ٹھیک ہونے میں دو سے تین مہینے لگ جاتے ہیں۔(فیاض خان، راولاکوٹ‘ آزاد کشمیر)
نیند اچھی آئے گی: خشخاش کو چاولوں کی طرح دھوکر صاف کر لیں پھر اسے خشک کر کے بیلن سے پیس لیں کر رکھ لیں ۔ایک کپ دودھ میں ایک چمچ پسی خشخاش ڈال کر خوب کھولائیں دو تین دفعہ پھر ٹھنڈا کر کے پی لیں۔ نیند اچھی آئے گی۔(ا،س)
نیند کا روحانی عمل: پہلے ایک بار درود ابرہیمی پڑھ کرایک بار سورۂ فاتحہ پرھیں ۔پھر درود ابراہیمی مسلسل پڑھتےرہیں نیند آجاتی ہے،بہت پر تاثیر عمل ہے۔(طاہر محمود‘دبئی)
٭ 11 دفعہ درود پا ک،11 دفعہ قل شریف اور 11 دفعہ سورۃ فتح پڑھ کربستر پر جا کر سو جائیں۔آپ کو ایسی پرسکون،اچھی، گہری اور کمال کی نیندالفاظ گی کہ صبح اس نیند کے سکون کو بیان کرنے کیلئےآپ کو الفاظ نہیںملیں گے۔(محمد حسین )
بواسیر کا نام و نشان ختم:ایک اور نسخہ ہے جو کہ میرا آزمودہ ہے نیم کے100 پتے اور100 کالی مرچ دونوں کو سکھا کر پیس لیں اور ان میں حسب مقدار خالص شہد ملا لیں تاکہ ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا سکیں اور صبح و شام کھائیں ان شاءاللہ بواسیر کا نام و نشان ختم ہو جائے گا ان کو فریج میں رکھیں تاکہ وہ خراب نہ ہوں۔ یہ نسخہ خونی اور بادی دونوں کے ہے۔(محمد یونس، ڈبلن‘ آئر لینڈ)
خونی بواسیر کیلئے :سبز الائچی اور میتھرے ہم وزن لے کر پیس لیں اوریہ سفوف ایک چائے والا چمچ صبح و شام لیں ۔حیرت انگیزطور پر بہت جلد خونی بواسیر ٹھیک ہو جاتی ہے۔ (محمد علی ،لاہور)۔جن بچوں کا حافظہ کمزور ہو: اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کا حافظہ بہت کمزور ہے، سکول پڑھتے ہیں ،سبق یاد نہیں ہوتا کوئی بات سمجھ نہیں آتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ حافظ قرآن ، انجینئر، ڈاکٹر بن جائیں مگر جو ان کے حالات ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ پرائمری بھی پوری نہیں کر سکیں گے۔طب میں جہاں ہرمرض کی تشخیص و تجویز کے لیے کامیاب علاج مقررکئے ہیں وہاں اس کے متعلقہ جو اعضاء کام کرتے ہیں اپنے قارئین کو آگاہ کر دیتے ہیں تاکہ اس کا تدارک کرنا آسان ہو جائے۔ جاننے کا تعلق دماغ و اعصاب سے ہے۔ سمجھنے کا تعلق قلب و عضلات سے ہے۔* جاننے اور سمجھنے کے بعد فائدہ اٹھانے کا تعلق جگر و غدد سے ہے۔ھوالشافی:انڈے دیسی 6 عدد،بیسن آدھا کلو،گھی دیسی آدھا کلو،چینی آدھا کلو۔ان کا حلوہ تیار کریں اور سنبھال کر رکھ لیں 50گرام صبح بطور ناشتہ استعمال کریں۔اس کے علاوہ یہ نسخہ: ھوالشافی:برہمی بوٹی 30گرام ،الائچی خورد 20گرام،ست گلو 10گرام‘ا سطخدوس 50گرام، مصری سب کے برابر۔ طریقہ استعمال: سب کو باریک سفوف بنالیں نصف چائے والا چمچ دن میں تین ٹائم بعد غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔یہ نسخہ جات اعلیٰ درجہ کے مقوی اعصاب و دافع نسیان ہیں۔(حکیم سجاد علی،شاہ جیونہ)
لیکوریا کیلئے میرا ایک آزمودہ نسخہ:سنگھاڑے کی گری کسی اچھے پنساری کی دکان سے لے کر اس کا پائوڈر بنا لیں اور روزانہ رات کو ایک گلاس دودھ میں ایک بڑا چمچ یہ پائوڈر ڈال کرپی لیں۔اگر اس نسخے کو تین ماہ مستقل مزاجی سے کر لیا جائے تومرض کا سوفیصد خاتمہ ہو جاتا ہے۔ یہ نسخہ بہت فائدہ مند ہے چھوٹی بچیوں کو بھی استعمال کروائیں کبھی کمر یا پیرمیں درد یا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔(مسز سلیم‘ لاہور)
سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے: نیم کی نمولیاں پیس ، پانی میں ملا، گاڑھا لیپ بنا کر رات کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔اس کے علاوہ شوگر کے مرض میں بھی نیم کی نمولیوں کا استعمال بہت فائدہ دیتا ہے۔(شاہ محمد سومرو)
نوزائید ہ بچوں کی گیس:بچوں کو اگر گیس کا مسئلہ درپیش ہو توانہیں کولک ڈراپس(Colic drops)دیں۔اس میں اجوائن بھی ہوتی ہے۔اس ڈراپس کی قیمت ساٹھ روپے ہے ہر میڈیکل سٹور پر دستیاب ہے۔اس کے علاوہ تین سال تک کے بچوں کو اجوائن پانی میں ابال کر اس کا پانی پلائیں یا دودھ میں زیرہ ابال کر دیں۔اس کے علاوہ فوری آرام کیلئے ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ اجوائن،سفید پودینہ،سونف اور الائچی کا قہوہ بنا کر دیں۔تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے۔میں اپنے بچوں کو یہی دیتی ہوں۔اس کے علاوہ بچوں کے گیس کے مسائل کے حل کیلئے میرا آزمودہ ایک عرق ہے جس کا نام ’’دادی نانی اماں کا عرق‘‘ ہے کسی اچھے پنساری سے پوچھیں مل جائے گا۔ (ماجدہ زاہد،لاہور)
دست روکنے کیلئے ایک آزمودہ نسخہ:ایک چمچ اسپغول اورآدھا چمچ کالی چا ئے والی پتی پانی کےساتھ لےان شاءاللہ جلدی ٹھیک ہوجائیں گے۔ ( محمد ارسلان چوہدری)
خارش کیلئے:خارش کیلئے میٹھا سوڈا لاجواب ہے،اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔پانی میں ڈال کر نہائیں اور چٹکی بھر گلاس میں ڈال کر پی لیں ،نہایت آزمودہ ہےاور ہر وقت کثرت سے درود پاک بھی پڑھتے رہیں۔(رافعہ عاکف، چکوال)
میڈیکل سائنس کے مطابق سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم دوران خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ روز مرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔(مانی جی)
مہندی کے پتوں کو ابال کر ان سے غرارے کرنا بھی منہ کے چھالوں کیلئے بہت مفید ہے۔(چوہدری حمزہ ولایت،کھاریاں)
ایک بر ف کا ٹکڑا (آئس کیوب)لے کر منہ میں چبائیں ۔ہچکی ٹھیک ہو جائے گی۔یہ بہت سادہ سا علاج ہے ۔(محمد راشد،کراچی)
٭ بال چر کیلئے ھو الشافی:گندھک آملہ سار پانچ تولہ، جست کی راکھ پانچ تولہ، نیلا تھوتھیا کی راکھ چھ ماشہ،روغن ناریل پندرہ تولہ۔
تراکیب تیاری:-سب ادویات کو پیس کر پاوڈر بنالیں اور اس پاوڈر کو ناریل کے تیل میں مکس کرکے رکھ لیں ۔
ترکیب استعمال :-جس جگہ سے بال گِر گئے ہوں اس جگہ پر روئی کے پھایا سے لگائیں اور چھ گھنٹے بعد اسی جگہ روغن کدو لگائیں اسی طرح روزانہ عمل کریں۔
فوئدو افعال:-بال چر کے لیے بے مثال ہے خواہ کتنے ہی بال گِر گئے ہوں اس کے لگانے سے دوبارہ پیدا ہو جاتے ہیں سر یا جسم کے کسی بھی حصہ کے بال ہوں لگا سکتے ہیں۔(حکیم سجاد علی،جھنگ صدر)
سبز الائچی اور میتھرے ہم وزن لے کر پیس لیں اوریہ سفوف ایک چائے والا چمچ صبح شام لیں ۔حیرت انگیزطور پر بہت جلد خونی بواسیر ٹھیک ہو جاتی ہے۔ (محمد علی ،لاہور)
موٹاپے کے لئے میتھرے،کلونجی،دیسی اجوائن اورثابت اسپغول،ہم وزن لے کر مکس کر لیں ، صبح دوپہر شام آدھا چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ موٹاپے کے لئے بہترین ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ۔(ر،ع،اسلام آباد)
٭ سورۂ قریش کے عمل سےمیرا تین کلو وزن کم ہوا ہے کوئی ورزش نہیں کی۔ہر کھانے کے بعد تین بار سورۂ قریش کی تلاوت کریں۔سورۂ قریش کا یہ عمل میں نے شیخ الوظائف کے درس سے سنا تھا ۔ اور آپ بہت جلد اور بہت ہی جلد موٹاپے سے نجات چاہتےہیں تو پانی پینے کے بعد بھی یہ ہی عمل کریں۔ اگرکبھی بھول جائے تو جب یاد آجائےاس و قت یہ عمل کر لیں کر لیں۔ میں نےاس عمل کو موٹاپےمیں بہت مفید پایا ہے۔اپنے گھر والوں کو بھی اس عمل کی تلقین ضرور کریں یہ انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔(چوہدری محمد اسامہ ،بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 337 reviews.