Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لندن کے مشہور معالج نے بتایا کھانسی کا انوکھا علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

سوتے وقت ایک پیالی گرم پانی میں چائے کے 4چمچے یہ شربت گھول کر اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کرکے دھیرے دھیرے پینے سے کھانسی کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ جب بھی کھانسی ستائے اسے پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔

جاڑے کے موسم میں پان والوںکی دکان پر لونگ ،الائچی، پیپرمنٹ، چونا زیادہ، تمباکو ڈبل کے مقابلے میں ’’ملٹھی کا پان‘‘ کی آوازیں زیادہ سننے میں آتی ہیں۔ خشک اور سرد ہوائوں کی وجہ سے گلے میں خراش اور پھر کھانسی کا ایک موثر علاج یہ بھی ہے کہ پان میں ملٹھی کا سفوف ڈال کر اس کی پیک نگل لی جائے۔ یہ ایک آزموجودہ روایتی علاج ہے۔ ملیٹھی اور اس کا ست ’’رب السوس‘‘ مختلف تکالیف کے لیے بہ کثرت استعمال ہوتا ہے۔
یہ ایک پودے کی جڑ ہوتی ہے جو زمین میں کافی گہری چلی جاتی ہے۔ اسے چھیل کر استعمال کرنے سے گویا اوپری چھال دور ہو جاتی ہے اور یوں ملٹھی کے زہر آلود ہونے کا خطرہ نہیں رہتا۔ملٹھی ذائقے میں میٹھی ہوتی ہے۔
ملٹھی کے مفید اثرات: اس کا استعمال خاص طور پر کھانسی کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ بلغم وغیرہ کو اعتدال کے ساتھ پتلا کرتی ہے۔ پیاس اور معدہ کی سوزش (جلن) کے لیے مفید ہوتی ہے۔ عضلات (پٹھے) اس سے قوی ہوتے ہیں۔ حلق کی خشکی دور کرتی ہے اور بلغم خارج کرکے سینے کو صاف کردیتی ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اسے کھانسی، حلق وغیرہ کی تکالیف کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ سخت ترین کھانسی کا علاج:سخت کھانسی کی صورت میں یورپ میں اسے السی کے ساتھ جوش دے کر بہ طور چائے پیتے ہیں۔ اس سے گلے، حلق کی دکھن، خراش اور کھانسی کو بہت آرام ہوتا ہے۔ لندن کا معالج اور کھانسی کانسخہ:مغربی ملکوں کے نباتی معالجین (ہربلسٹ) اسے آنتوں اور پیشاب کی نالیوں سے نزلاوی مادے کے اخراج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔لندن کے ایک معالج ڈاکٹر میلون کا یہ نسخہ کھانسی کی تکلیف کے لیے بہت مقبول ہے۔ ھوالشافی: السی کے بیچ 12گرام، ملٹھی 25گرام، عمدہ کشمکش 125گرام، تازہ پانی 2لیٹر۔ پانی میں تمام اجزا ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی نصف رہ جائے۔ اب اس میں 500گرام اچھی قسم کا گڑ شامل کرکے چھان کر قوام درست کرلیں۔ سوتے وقت ایک پیالی گرم پانی میں چائے کے 4چمچے یہ شربت گھول کر اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کرکے دھیرے دھیرے پینے سے کھانسی کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ جب بھی کھانسی ستائے اسے پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔ ملٹھی معدے اور آنتوں کا زخم بھرے:چین کے شمالی صوبوں میں ملٹھی اور اس کے مرکبات کو ایک مفید شباب آور ٹانک سمجھا جاتا ہے۔ اطبا اور ماہرین طب جدید نے اسے سانپ اور بچھو کے کاٹے میں بھی مفید بتایا ہے۔ اس کے پتوں کا لیپ سر کے زخموں اور بغل کی بدبو زائل کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ ملٹھی کھانسی کے علاوہ نزلہ زکام اور ضیق النفس (دمہ) میں بھی مفید ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں معدے اور آنتوں کا زخم بھرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔
ملٹھی کے مضر اثرات:یورپ اور امریکا میں ہونے والی تحقیقات کے مطابق ملٹھی کے کیمیائی جوہر گلیسرھیزن کی کثرت سے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کم اور سوڈئیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے ایک برطانوی ماہر کے مطابق چند ہفتو ں تک دن میں دو مرتبہ ۳ اونس ملٹھی کے استعمال سے جسم میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پوٹاشیم کم ہوکر بلڈپریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے پودوں کے ماہر ڈاکٹر جیمس ڈیوک کے مطابق ملٹھی میں بلاشبہ پیٹ اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہوتی بلکہ اس میں سرطان دور کرنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ماہرین کی رائے میں ملٹھی کم مقدار میں مفید ہوتی ہے تاہم بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کے استعمال سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں معالجین کو ملٹھی کے نقصان دہ پہلو کو پیش نظر رکھ کر ایسے مریضوں کو بہت احتیاط کے ساتھ اسے استعمال کرانا چاہیے۔ملٹھی کی بڑی خوراکیں اور زیادہ دن اس کا استعمال دل کے لیے سخت مضر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 319 reviews.