Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹی کی شادی کی خریداری سے پہلے دو اسم پڑھ لیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

بیٹی کی شادی کی خریداری سے پہلے دو اسم پڑھ لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ اللہ کریم کی رحمتوں اور عافیتوں کی بارش آپ اور آپ کی نسلوں اور ساتھیوں اور مریدان پر سدا برستی رہے۔ آمین!
ہم آج کل اپنی بیٹی کی شادی کی خریداری کرنے تقریباً روزانہ بازار جاتے ہیں اور بازارجانے سے پہلے یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اسراف سے بچنے کی دعا کرتے ہیں اور اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر چلنے کی توفیق مانگتے ہیں اور ہر کام میں دلی اطمینان اور خیر ملتی ہے۔ الحمدللہ !سب سے بڑی بات ہر چیز مناسب قیمت پر مل جاتی ہے۔
سورۂ کہف کا کمال: سفر سے پہلے یہ سورۂ پڑھنے کے فوائد کسی نے ماہنامہ عبقری میں لکھے تھے‘ زندگی میں پہلی بار اکیلے ایک سفر پر جانا تھا‘ سو میں نے یہ سورۂ پڑھی اور بے حد آرام اور سکون سے آٹھ گھنٹے کا سفر کرکے میں منزل پر پہنچی‘ جب بھی سفر پر روانہ ہوں ایک مرتبہ سورۂ کہف پڑھ لیں پھر آپ خود بولیں کہ واقعی اس سے پہلے کبھی اتنا آرام دہ سفر نہیںہوا۔ روح کو ہدیہ کرنے والاعمل: اول وآخرتین بار درودشریف ‘ ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر روح کو ہدیہ کرنے والا عمل بے مثال ہے‘ ایک بار پڑھ کر بہت سارے لوگوں کو ہدیہ میں بھی کرتی ہوں اور میرے بچے بھی کرتے ہیںاور جس جس فرد کو کرتے ہیں اس کا رویہ ہمارے ساتھ بہت اچھا ہوتا جاتا ہے اور اردگرد کے لوگوں کا رویہ بھی انتہائی حیرت انگیز طور پر خوشگوارہوتا جارہا ہے اور رنجشیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر حسب توفیق سب گھر والوں کا صدقہ نکالتی ہوں‘ اس کے علاوہ جو کسی کام میں رکاوٹ آئے تو فوراً صدقہ دیتے ہیں اور مشکل حل ہوجاتی ہے۔صدقہ کرنا انتہائی سکون بخش عمل ہے۔ (فریال سید‘ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 318 reviews.