اکثر گھروں میں چوہوں کی فوج دندناتی پھرتی ہے‘ انہیں بھگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سورۂ ماعون صبح وشام اول و آخر درود شریف کے ساتھ 7 مرتبہ پڑھیں اور چوہوں کے بل میں گندھک کی دھونی دیں یا مٹی کا تیل ڈال دیں‘ پٹرول بھی ڈال سکتے ہیں۔
یہ پڑھ! جو دعا مانگو گے قبول ہوگی:حدیث شریف میں ہے کہ مندرجہ ذیل کلمات پڑھنے کے بعد جو دعا مانگی جاتی ہے قبول ہوتی ہے:لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ ا لْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ(طبرانی بحوالہ منتخب احادیث ص ۴۴۶)
مصیبتوں سے نجات اور حصول مقاصد کے لیے خاص ورد: اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ درج ذیل گنتی کے مطابق پڑھیں:(۱)شرو فتن سے حفاظت کے لیے 341 مرتبہ (2)وسعت رزق اور ادائے قرض کے لیے 308 مرتبہ (3)خاص کام کی تکمیل کے لیے 111 مرتبہ (4)مصائب و پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے 140مرتبہ ۔عظیم نور حاصل کرنے کا نبویﷺ نسخہ:حافظ ابوبکر بزارؒ نے اپنی کتاب میں یہ روایت ذکر کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’جو شخص رات کے وقت یہ آیت پڑھے گا:۔فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَـمَلًا صٰلِحًا وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ اَحَدًا (کہف:آیت۱۱۰) ترجمہ: جو شخص اپنے رب سے ملنے کی آرزو رکھتا ہو وہ نیک کام کرتا رہے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے۔ (فرزانہ، سنبل، ثمینہ۔کھوئیاں)
چوہوں کو بھگانے کا طریقہ: اکثر گھروں میں چوہوں کی فوج دندناتی پھرتی ہے‘ انہیں بھگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سورۂ ماعون صبح وشام اول و آخر درود شریف کے ساتھ 7 مرتبہ پڑھیں اور چوہوں کے بل میں گندھک کی دھونی دیں یا مٹی کا تیل ڈال دیں‘ پٹرول بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس سے چوہے مرجائیں گے اگر کوئی چوہا بل سے باہر نکل آئے تو اسے ہاتھ نہیں لگانا چاہیے اور نہ ہی اسے باہر گلی میں پھینکنا چاہیے بلکہ گھر سے دور کسی جگہ لے جاکر دبادیں۔
گندم کو کیڑے سے محفوظ رکھنے کیلئے: گندم کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں۔ پارے کو ریت میں ملا کر کرم خوردہ گندم میں ملا دیا جائے اس سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ نیم کے پتے رکھنے سے بھی کرم خوردہ گندم کو کیڑا نہیںلگے گا۔لوہے کی چیزوں کو زنگ سے بچائیے: لوہے کی کسی بھی چیز کو زنگ اتارنے کیلئے روئی کا ایک پھایا سرکہ میں بھگو کر زنگ پر پھیریں جس سے زنگ اتر جائے گا۔ دوسرا نسخہ یہ ہے کہ کاسٹک سوڈے کو گرم پانی میں حل کرکے کسی لکڑی کے ڈنڈے کے سرے پر کپڑا باندھ کر لوہے پر اچھی طرح رگڑا جائے جب زنگ اتر جائے تو اسے صابن کے ساتھ دھولیں اور پھر دھوپ میں رکھ کر خشک کرلیں اور کسی کپڑے سے صاف کرلیں‘ زنگ ختم ہوجائے گا۔ (فوزیہ‘ صائم‘ حمیرا‘ کھوئیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں