Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

الم نشرح پڑھی اور ہرغم دور

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

میں خدا سے توبہ کرتی اور روتی روتی سوگئی کہ اسی رات مجھے خواب میں ایک بزرگ یا درویش سفید کپڑوں میں ملے اورفرمایا:قرآن پاک کا 30 پارہ کھول کر سورہ الم نشرح پڑھو‘ مجھے واضح طور پر یہ سورۂ دکھائی گئی۔

بزرگ نے خواب میں اس سورۂ کا فرمایا:

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کرے او رہم آپ کے فیض سے مستفید ہوتے رہیں۔ آپ نے ایک مرتبہ اپنے درس میں سورۃ الم نشرح کی برکات بیان کیں اور میری آنکھوں کے سامنے پوری ایک فلم چل پڑی۔اس سورۂ کی برکات کا ایک معجزہ میری زندگی میں بھی ہوا اور میرے ساتھ کس طرح اللہ کریم نے اس سورۂ کی برکت سے کرم فرمایا وہ تمام تفصیل درج ذیل ہے:۔
یہ ایک راز ہے جو صرف میرے اور میرے شوہر کے درمیان تھا مگر اب میں قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کررہی ہوں کہ مقصد چاہے جو بھی ہو صرف اس سورۂ کو سچے دل ‘ یقین اور جذبے سے پڑھیں دیکھیں کیسے بگڑے کام آپ کے حق میں ہوتے ہیں۔ آج سے تقریباً پورے دس سال پہلے کا واقعہ ہے کہ اس سورۂ پاک کی برکت سے مجھے زندہ رہنے کا حوصلہ مل گیا ۔پہلے مجھے دین کی کچھ سمجھ نہ تھی‘ نماز کبھی پڑھی نہ تھی اور گھر میں ایسا کوئی ماحول ہی نہ تھا‘ بس صبح اٹھے‘ گھر کا کام کاج کیا‘ گانے ‘ ڈرامے فلمیں دیکھیں او ر رات کو سو گئے۔اسی دوران میں ذلالت کے گہرے گڑھے میں گری‘ ہوا کچھ یوں کہ محلے میں ایک لڑکے نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا اور میں نوجوانی اور دین دوری کے سبب اس کی طرف متوجہ ہوگئی اور پھر گناہوں کی دلدل میں دھنستی چلی گئی۔بس ایک ہی دھن تھی کہ شادی کروں گی اسی سے ورنہ خودکشی کرلوں گی۔میں اتنا بہکی کہ سب کچھ کھوبیٹھی۔ اب لکھتے ہوئے بھی میری آنسو چھلک پڑے‘ آج بھی رب کریم سے رو رو کر اپنی مغفرت کی دعائیں اور توبہ کرتی ہوں۔ پہلے دھن تھی اب مجبوری تھی کہ میری شادی اسی سے ہو‘ پھر ایک مشکل آن پڑی کہ جس سے مجھے عشق تھا وہ لندن چلے گئے۔نہ کوئی رابطہ‘ نہ نمبر‘ نہ ملاقات اور نہ ہی مجھے بتایا اور اس سے بُری بات یہ ہوئی کہ میرے والدین نے اس علاقہ سے مکان چھوڑ کر وہاں سے تین کلومیٹر دور ایک نئی سوسائٹی میں گھر لے لیا۔ میں انتہائی پریشان اب کیاہوگا؟میں خدا سے توبہ کرتی اور روتی روتی ایک رات سوگئی
کہ اسی رات مجھے خواب میں ایک بزرگ یا درویش سفید کپڑوں میں ملے اورفرمایا:قرآن پاک کا 30 پارہ کھول کر سورہ الم نشرح پڑھو‘ مجھے واضح طور پر یہ سورۂ دکھائی گئی اور میں نے خواب میں ان کے سامنے مکمل پڑھی۔ واضح طور پر مجھے پڑھنے کو کہا اور ساتھ میں ایک بدصورت کالی شکل والا آدمی جو برہنہ تھا اس کو دیکھا جو مسکرا رہا ہے لیکن بزرگ نے مجھے سورہ الم نشرح پڑھنے کو کہا اور پارہ کھول کر مجھے دکھاتے رہے۔ صبح اٹھ کر میں کچھ مطمئن ہوئی اور مجھے وہ سورۃ یاد تھی دل میں پڑھتی رہی پھر پاک ہوکر زبان سے پڑھتی رہی‘ میرا دل خودکشی سے ہٹ گیا اور پھر یہ ہوا کہ(م) مجھے چھوڑ کر لندن چلے گئےتھے‘ میں روتی رہی اور یہ سورۃ الم نشرح پڑھتی رہی میرا کوئی رابطہ نہ تھا‘میرے بے شمار رشتے آتے مگر میں انکار کردیتی‘ میرے والدین الگ پریشان تھے‘ میں گھٹ  گھٹ کر جی رہی تھی‘ میں کسی اور سے شادی کرکے اس کو دھوکہ نہیں دینا چاہتی تھی۔ رو رو کر اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتی ۔ پھر وہ گھڑی بھی آئی کہ مجھے میری دعاؤں کی قبولیت کا یقین ہونے لگا۔ تین سال کے بعد اپنے شہر کی مشہور مارکیٹ میں شاپنگ کررہی تھی کہ اچانک میری نظر (م) پر پڑی‘ مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا‘ بھاگ کر ان کی طرف گئی اور ان کے سامنے کھڑی ہوگئی‘وہ بھی مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پھر انہوں نے اپنے والدکو میرے گھر بھیجا‘ بات چیت ہوئی‘ رشتہ طے ہوا اور میری شادی بخیروعافیت انجام پائی۔ یہ ایک معجزہ ہے‘جب میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا تو میرے اللہ کریم نے خواب میں ایک بزرگ کے ذریعے مجھے راستہ دکھایا اور وہ راستہ سورۂ الم نشرح تھی‘ورنہ آج میں حرام موت مرچکی ہوتی۔ مگر آج میں خوش وخرم زندگی گزار رہی ہوں۔ میری قارئین سے فریاد ہے کہ اپنی اولاد پر نظر رکھیں‘ آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کی اولاد کو زندگی بھر کا روگ دے سکتی ہے‘ آج بھی وہ گناہ کی کسک میرے سینے میں ہے‘ میں آج(باقی صفحہ نمبر 54 پر)
(بقیہ:الم نشرح پڑھی اور ہر غم دور)
بھی اکثر کانپ جاتی ہوں‘ میں نے زندگی کے دس سال کوئلوں پر جلتے بھنتے گزارے ہیں‘ خدا ہر بچی کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ اس سورۂ کی برکت اور تلاوت سے میرا غم دُور ہوا۔ جہاں ٹریفک کی بندش، حافظہ کی زیادتی اور دوسرے فوائد ہیں اس سورۃ پاک کے وہاں غم سے نجات بھی ہے‘ آپ کے درس نے مجھے مجبور کردیا کہ یہ زندگی کا راز میں بتائوں۔ یہ پاک سورۃ غم کو دور کرتی ہے جینے کی اُمنگ پیدا کرتی ہے۔ نامساعد حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 262 reviews.