Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تذکرہ دور فاروقی! اسلامی تاریخ میں منفرد اور ممتاز!

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

بچپن میں اونٹ چرائے اور جوانی میں شرفاء کے علوم حاصل کیے۔ نزول وحی کے وقت ان سترہ ہستیوں میں سے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ بہترین شہسوار تھے، گھوڑے پر اچھل کر سوار ہوجاتے تھے، قوی جسمانی قوت و طاقت رکھتے تھے،

حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وجود عطیۂ خداوندی اور تحفۂ سماوی تھا، جسے بہ طورِ خاص اِسلام کے غلبے کے لیے مانگا گیا تھا، جس کا مسلمان ہونا، اسلام کی فتح، جس کی ہجرت مسلمانوں کی نصرت اورجس کی خلافت مسلمانوں کے لیے رحمت تھی۔وہ مقدس ہستی جس کا رعب اور دبدبہ آج تک قائم ہے، جس سے دل دہلتے تھے، زمین کانپتی تھی، آسمان تھرتھراتا تھا اور شیاطین دور بھاگتے تھے۔ جو اس امت کا محدث تھا، جس کی رائے منشاء خداوندی کے عین مطابق ہوا کرتی تھی اور وحی اس پر مہر تصدیق ثبت کردیتی تھی، ہواؤں پر جس کی حکومت تھی اور اس کے پیغام کو دور پہنچاتی تھی۔ دریا جس کے کہنے پر رواں دواں ہوجاتے تھے اور زمین اس کے ضرب سے تھم جاتی تھی۔ جو خلیفہ برحق تھے، دو قبلوں کے فاتح تھے، جس کے دور میں تسبیح کی طرح آس پاس کے ممالک ٹوٹ کر بکھرنے لگے اور پکے ہوئے پھل کی طرح اسلام کی جھولی میں گرنے لگے۔یوں تو کشورکُشا اور فاتحین اسلامی ادوار میں اور بھی گزرے ہیں، جنہوں نے اسلامی تخت کو پھیلایا، ریاست کی حدود میں اضافہ کیا، بحر و بر پر حکومت کی، شہروں کو فتح اور دشمن کو مغلوب اور ان کی طاقت کو پست کیا مگر مسلمان سلاطین اور ان میں یہ فرق ہے کہ انہوں نے صرف دشمن کی تلواروں کو کند کیا، ان کے سروں کو جھکایا۔ ان کے شہروں کو فتح کیا مگر ان کے دلوں کو فتح نہ کرسکے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے ممالک جلد یا بہ دیر اسلامی حلقہ سلطنت سے نکل گئے۔ یہی اندلس جس پر آٹھ سو سال تک اسلامی پرچم پورے آب و تاب سے لہراتا رہا، آج اغیار کے قبضے میں ہے اور وہاں کا قلعۃ الحمراء مسلمانوں کی عظمت رفتہ پر نوحہ کناں ہیں۔یہی حال وسطی ایشیا کی ریاستوں کا ہے۔ غرض یہ کہ وہاں بھی اسلام اور مسلمانوں کی زبوں حالی، بے کسی، کم زوری اور کسمپرسی اپنے عروج پر ہے۔ اگر خالص انتظامی اور مادی نگاہ سے دور فاروقی کو دیکھا جائے تو بھی دور فاروقی اسلامی تاریخ میں منفرد اور ممتاز نظر آتا ہے۔ جو راحت اور چین ان کے دور میں مسلمانوں کو ملا تاریخ شاہد ہے کہ پھر مسلمانوں کو نہ مل سکا۔ عالمی طاقتوں کو انہوں نے سرنگوں کیا، بیت المال قائم کیا، مفتیوں اور قاضیوں کا تقرر کیا، محکمہ پولیس قائم کیا، ڈاک کا نظام جاری کیا، مردم شماری کرائی، زمین کی پیمائش کی، اسلامی کیلنڈر کا اجراء کیا، مفتوحہ ممالک میں فوجی چھاؤنیاں قائم کیں، اور مفتوحہ ممالک کو صوبہ جات میں تقسیم کیا اور تنخواہوں میں اضافے کے معیارات کا اصول جاری کیا۔
نام عمر، کنیت ابوحفص، اور لقب فاروق اعظم اور ولدیت خطاب تھی، نویں پشت میں سلسلہ نسب آقائے نام دار سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ بچپن میں اونٹ چرائے اور جوانی میں شرفاء کے علوم حاصل کیے۔ نزول وحی کے وقت ان سترہ ہستیوں میں سے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ بہترین شہسوار تھے، گھوڑے پر اچھل کر سوار ہوجاتے تھے، قوی جسمانی قوت و طاقت رکھتے تھے، عرب کے میلوں میں پہلوانی کرتے تھے۔
علم الانساب کے ماہر تھے اس لیے افراد اور قبائل کے نسبی حالات اور ان کے خاندانی خصوصیات اور ذاتی کمالات سے بھرپور واقفیت رکھتے تھے اس لیے جو تقرر کرتے تھے درست اور موزوں کرتے اور عہدے کے لیے انتخاب میں غلطی نہیں ہوتی تھی۔خاندانی وجاہت اور اونچے حسب و نسب کی بدولت سفارت کاری کا عہدہ ان کے خاندان کے پاس قدیم سے چلا آتا تھا۔ خود حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ قریش کے سفیر مقرر تھے۔ سفارت کے لیے سفراء میں متانت، سنجیدگی، معاملہ فہمی اور ذاتی وجاہت اس دور میں لازمی سمجھی جاتی تھی اور یہ تمام خصائص و صفات حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے خاندان کو حاصل تھیں۔ حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور دیگر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ فرق ہے کہ دیگر صحابہ مرید رسول ﷺ تھے، اور حضرت عمر مرادِ رسولﷺ تھے۔
حقیقت میں ان کا اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا کیوں کہ اسلام سے پہلے ایسے کوئی شواہد و آثار اور خارجی قرائن و علامات نہیں تھے جن سے ان کے اسلام کی توقع جاسکتی ہو مثلا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو زمانۂ بعثت سے نبوت کے ساتھ دوستی اور محبت کا شرف حاصل تھا۔
ایسی جامعیت کی حامل اور ہمہ جہت شخصیت کہ نبوت کی طرح امامت خطابت، وعظ و نصیحت اور تزکیہ و اصلاح بھی فرما رہے ہیں اور غنیمت کی تقسیم، میدان جنگ کے نقشے، سفراء سے ملاقات اور بیرون کے اسفار بھی فرما رہے ہیں۔ بہادری اور شجاعت ایسی تھی کہ باطل تار عنکبوت معلوم ہوتا تھا اور عاجزی و انکساری اس قدر کہ خاک کو بستر بناتے، بیواؤں کے لیے پانی بھرتے اور خود اونٹوں پر تیل ملتے تھے۔ قیصر کا نمائندہ ملنے آیا اس نے خلیفہ کے متعلق پوچھا لوگوں نے امیرالمومنین کی طرف اشارہ کیا جو اس وقت سر کے نیچے اینٹ رکھے زمین پر آرام فرما رہے تھے وہ بولے کہ عمر! تمہیں آرا م کا حق ہے تم جہاں چاہو آرام کرسکتے ہو مگر حکمراں رعایا پر ظلم کرتے ہیں اس لیے چین کی نیند نہیں سو سکتے ہیں۔آج مسلمان دور فاروقی کی طرح امن، سکون، چین اور راحت چاہتے ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو نسخہ آزمایا تھا وہ خود قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے تجویز ہوا ہے، مفہوم: ’’ اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔‘‘
اور خود حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کا برملا اعلان کرتے تھے: ’’اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے ہمیں عزت سے نوازا۔‘‘

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 259 reviews.