Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی اجتماع کی زندہ و جاوید کرامت

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ہم اسی نیت کو لے کر عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوئے کہ اللہ تعالیٰ میری بیٹی کی گود بھر دے۔ نومبر کے عبقری روحانی اجتماع میں بھرپور شرکت کے بعد دم میں بھی شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م ‘ روحانی اجتماع اور وظائف کی برکت سے میری بیٹی امید سے ہوگئی

عبقری روحانی اجتماع میں نور کی بارش برستی دیکھی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر‘ صحت‘ عزت‘ عافیت‘ برکت والی زندگی عطا کرے۔ الحمدللہ! میں گزشتہ عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوا۔ عبقری روحانی اجتماع کی کیا بات لکھو‘ اندر استقبالیہ پر داخل ہوتے اور اپنا اندراج کرواتے ہی سارا ڈر‘ خوف‘ تھکن سب ختم ہوگیا اور اندر ایک حال میں جاتے ہی ایک صاحب نے بھرپور استقبال کیا جیسے ہم ان کو اور وہ ہم کو جانتے ہیں‘ مزہ بہت آیا‘ اتنا بڑا اجتماع اور اتنے لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی کوئی افراتفری نہیں تھی‘ سب سکون سے تھے۔ ایک انوکھی بات یہ ہوئی کہ جب آپ نے فجر نماز کے بعد درس دیا اور اس کے بعد جب ذکرکروایا تو اس دوران ایسا محسوس ہوا کہ بہت تیزبارش ہورہی ہے اور سب پر برابر بارش گررہی ہے۔ میرے مسائل ایسے حل ہوئے جیسے میں چاہتا تھا۔ تسبیح خانہ سے واپس گھر جانے کے بعد میں بہت رویا‘ خود تو میں گھر آگیا مگر میرا دل تسبیح خانہ میں ہی کہیں رہ گیا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے عمرے کیلئے قبول کرلیا مجھے امی ابو اور بڑے بھائی بھابی کو یہ سب آپ کی دعا اور اجتماع کی برکت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کیلئے بلالیا۔ مجھ میں عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کے بعد بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس سال میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ دیا ہے اور دے رہا ہے یہ سب تسبیح خانہ اور عبقری روحانی اجتماع کی برکت سے مل رہا ہے۔ ایک بات اور جب سے عبقری روحانی اجتماع سے واپس آیا ہوںاللہ تعالیٰ نے دعاؤں میں رونا دے دیا ہے۔ میں اکثر دعائیں مانگتا تھا کہ یااللہ مجھے دعاؤں میں رونا عطا فرمادے بس تسبیح خانہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے رونا عطا فرمادیا‘ اب کریم اور عطا فرمارہا ہے‘ دل کو سکون بھی مل گیا ہے۔ آپ کاجتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔ (عبداللہ‘ کراچی)
روحانی اجتماع کی برکت سےبیٹی امید سے ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سدا آباد شاد رکھے۔ آمین!۔ میں اور میرے میاں صاحب دو سال سے آپ کے دئیے گئے وظائف باقاعدگی اور یقین کے ساتھ پڑھ رہے ہیں‘ الحمدللہ بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے ہم درس پر بھی باقاعدگی سے آتے ہیں ور فیض یاب ہوتے ہیں۔ہم نے آپ کو جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا تھا جس میں بیٹی کے ہاں اولاد کا مسئلہ لکھا تھا۔ آپ نے درج ذیل وظائف پڑھنے کو دیئے۔ 1۔ عشاء کی نماز کے بعد سورۂ فاتحہ 121 مرتبہ۔ 2۔ یَابَارِیُٔ یَامَتِیْنُ یَابَدِیْعُ یَاحَافِظُ اور سورۂ کوثر کا سارا دن کھلا ورد کرنا ہے۔اس کے ساتھ ہم نے گزشتہ سال کے ’’عبقری روحانی اجتماع ‘‘ میں بھی بھرپور شرکت کی تھی‘ ہم اسی نیت کو لے کر عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوئے کہ اللہ تعالیٰ میری بیٹی کی گود بھر دے۔ نومبر کے عبقری روحانی اجتماع میں بھرپور شرکت کے بعد دم میں بھی شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م ‘ روحانی اجتماع اور وظائف کی برکت سے میری بیٹی امید سے ہوگئی۔(ش،ع‘ لاہور)
دل میں سکون کی لہریں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی نسلوں کو عبقری اور اس کے سارے عملہ کو صحت کاملہ‘ رحمتیں‘ برکات‘ عزتیں‘ دین و دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آپ کو آپ کی نسلوں کو عبقری کے عملہ کو‘ علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کو اور عبقری کے سب تعلق رکھنے والوں صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین!
محترم حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے‘ دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ عبقری کو تاقیامت پورے عالم کیلئے امن کا ذریعہ بنائے رکھے۔ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا تسبیح خانہ سے اخلاص کیساتھ جوڑے رکھے۔ آمین
میں الحمدللہ! عبقری کے روحانی اجتماع میں حاضر ہوئی تھی‘میں‘ میرے خاوند‘ میری والدہ‘ میرے ابو جان اور میرے بھائی مغرب کےبعد ’’عبقری روحانی اجتماع‘ ‘ میں پہنچے تھے‘ وہاں پہنچتے ہی آپ کی آواز کانوں میں رس گھول رہی تھی‘ میٹھی میٹھی آواز سنتے ہی میرے جسم میں سکون کی لہریں دوڑنے لگیں‘ سردی کا احساس ہی نہ ہوا‘ سکون اتنا تھا کہ میں بیان نہیں کرسکتی‘ ساری اداسیاں‘ پریشانیاں‘ ٹینشن سب بھول گئی۔ اتنا سکون ملا‘ اتنا مزہ آیا کہ لگتا تھا کہ زندگی کی ہر خواہش پوری ہوچکی ہے۔ آپ کی زیارت کی دل میں بہت زیادہ حسرت تھی اللہ تعالیٰ نے وہ بھی پوری کردی۔ میری امی جان آپ کا دیدار کر کے فرمانے لگیں: اللہ تعالیٰ آپ کی جوانی سدا سلامت رکھے۔ میں نے گزشتہ رمضان المبارک میں آپ کیلئے ایک قرآن پاک پڑھا تھا‘ جب روحانی اجتماع پر آئے تو وہ قرآن پاک آپ کو ہدیہ کیا۔ (ج،ش)
عبقری روحانی اجتماع کی انوکھی کرامات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہوا کہ ماہنامہ عبقری ہم بے نواؤں کو آپ دامت برکاتہم سے ملانے کا سبب بنا‘ محترم حضرت صاحب میں اور میرے شوہر صاحب نے گزشتہ سال نومبر کے ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ میں شرکت کی تھی اور تین دن مکمل قیام کیا۔ محترم حضرت صاحب آپ نے درس میں فرمایا تھا کہ عورتوں کو بھنویں یعنی آئی بروز نہیں بنوانی چاہیے۔ میں نے اسی وقت میں نے ارادہ کیا کہ میں آئندہ بھنویں نہیں بنواؤں گی۔ اب ایک سال ہونے والا ہے‘ خدا کا کرنا اور کرشمہ یہ ہے کہ میری بھنویں جیسی اجتماع کے دوران تھیں بالکل ویسی ہی ہیں ایک بال بھی نہ بڑھا اور نہ ہی نیا آیا‘ سب حیران ہوتے ہیں اور میں سب کو یہ سارا قصہ سناتی ہوں اور پھر اپنی بھنویں دکھاتی تو سب دیکھنے والیاں حیرت میں گم ہوجاتی ہیں۔ میری محترم حضرت حکیم صاحب سے التجا ہے میرا یہ واقع عبقری رسالہ میں شائع کیجئے تاکہ میری بہن بیٹیاں سب کو عبقری روحانی اجتماع کے کمالات کا پتہ چلے اور اس سال بھی ان شاء اللہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ ضرور شرکت کروں گی۔ (مسز رمضان ‘بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 023 reviews.