Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوسری شادی کی اور چڑیل نے حملہ کردیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

دوسری شادی کی اور چڑیل نے حملہ کردیا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!ہمیں جادو اور جنات نے بہت پریشان کیا ہوا ہے‘ آئے دن گھر میں خون کے چھینٹے لگتے ہیں‘ کام‘ کاروبار سب تباہ ہوگیا‘ دو کروڑ کا مقروض ہوگیا ہوں‘ قرض لینے والےگھر آکر والدہ اور میری بیویوں سے بدتمیزی کرتے ہیں‘ بہت آسودہ حال تھا مگر جس دن سے دوسری شادی کی‘ جادو جنات کی زد میں آگیا‘ ایک چڑیل نے میرے سامنے آکر بولا جب تک طلاق نہ دے گا تباہ و برباد کرتی رہوں گی‘ میری چھ بیٹیاں ہیں مگر گھر نہیں جاسکتا‘ چھپتا پھرتا ہوں۔ میری مدد فرمائیں‘ کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں تاکہ میں ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکوں۔ (جواد‘ آزادکشمیر)
جواب: صبح و رات سورۃ فلق پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اور ساتھ ہی ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عصر کے بعد یَااللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ایک سو ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔اس کے علاوہ سارا دن سورۂ والضحیٰ کی آیت وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ پڑھتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس یقین سے ہی انسان کو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔
وہ نقاب اتارتی ہے تو میری چیخیں نکل جاتی ہیں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ میں میڈیکل سٹور کا کام کرتا ہوں‘ میں جب رات کو سوتا ہوں ابھی میری آنکھ لگتی ہی ہے کہ کبھی جنگ لگی ہوتی ہے اور کبھی بہت سے سانپ نظر آتے ہیں اورکبھی ایک عورت نظر آتی ہے بڑی لمبی اور نقاب کیا ہوتا ہے اور جب وہ نقاب اتارتی ہے تو بہت ہی خوف آتا ہے اور میرا سارا جسم کانپ جاتا ہے اور پسینہ آجاتا ہے اور میں اپنے آپ کو بہت کنٹرول کرتا ہوں لیکن میری چیخیں نکل جاتی ہیں۔ میرا بہت اچھا کاروبار چل رہا تھا مگر اب بہت نیچےآگیا ہوں‘ قرض کے نیچے دب چکا ہوں‘ میرے پہنے ہوئے کپڑے کٹ جاتے ہیں‘ آپ میرے لیے دعا کریں اور کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (غ،ش)
جواب:آپ یہ عمل مستقل کریں:پہلا ’’افحسبتم اور اذان ‘‘کا عمل جادو توڑ کیلئے ایک طاقتور علاج ہے جو درج ذیل ہے : سورہ مومنون(پارہ 18)کی آخری چارآیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ او ل و آخر تین ، تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پہلے دائیں اور پھر بائیں کان کا تصور کرکے دائیں کندھےاور پھر بائیں کندھے پر دم کریں۔اس کے علاوہ آپ صبح و شام گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ یَاقَہَّارُ کی پڑھا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
دو دفعہ حمل ضائع ہوگیا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! دومرتبہ مجھے حمل ہوا اور دو مرتبہ ہی ضائع ہوگیا۔ مجھے بیٹے کی شدید خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک اور صالح بیٹا عطا فرمائے۔ جب مجھے حمل ہوتا ہے میری طبیعت بہت خراب ہوتی ہے‘ مجھ سے کچھ بھی پڑھا نہیں جاتا‘ الٹی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے کچھ پڑھنے کیلئے بتائیے کہ اب جب اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں تو حمل محفوظ رہے۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
جواب: درج ذیل آیت باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے اپنےگلے میں ڈال لیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حمل ہرقسم کے حملہ سےمحفوظ رہے گا اور قائم رہے گا۔وہ آیت یہ ہے:وَ لَبِثُوْا فِیْ کَہْفِہِمْ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِیْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا ﴿کہف۲۵﴾اس کے ساتھ آپ یہ طبی نسخہ بھی ضرور استعمال کیجئےرسونت مصفیٰ لیکر گردوغبار صاف کرکے تھوڑے سے پانی میں ٹکڑے ٹکڑے کرکے بھگودیں پھر جب رات بھر بھیگ جانے کے بعد گوندھے ہوئے آٹے کی طرح سخت ہوجائے تو گولیاں چنے کے برابر بنالیں۔ ایک گولی شروع حمل سے لیکر آخری دن تک صبح نہار منہ پانی سے دیں‘ یہ نسخہ بار ہا کا آزمودہ ہے کہ جو خواتین بہت زیادہ دبلی پتلی اور کمزور تھیں اللہ تعالیٰ نے انہیں صحیح سلامت اور تندرست بچے بغیر آپریشن کے عطا فرمائے۔ یہ عورت کو اندر سے مضبوطی عطا کرتا ہے۔اس کے ساتھ اپنی خوراک بہتر بنائیے۔
نوکری اور شادی کے مسائل: میرے ایک بیٹے کی نوکری تین سال سے نہیں لگ رہی‘ اس کے علاوہ دوسرے بیٹے کا بھی یہی مسئلہ ہے اس کے پاس نوکری ہے مگر بہت ہی کم تنخواہ ہے‘ اس کے رزق میں برکت کیلئے وظیفہ عنایت فرمائیں۔ بیوہ بہن کیلئے رشتہ کی بہت پریشانی ہے۔ اس کیلئے بھی وظیفہ عنایت فرمادیں اور دعا فرمائیں کہ اللہ پاک غیب سے مدد فرمائے اور ہماری پریشانیاں دور ہوں۔ (ج، لاہور)
جواب:بیروزگاراور کنوارےافراد کیلئےانتہائی طاقتور دو عمل حاضر ہیں:۔ پہلا عمل:ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورۂ والضحیٰ اس ترتیب سے پڑھیں کہ سورۂ والضحیٰ میں نو (ک) ہیں ہر ک پر نو مرتبہ یَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل نو دن کریں۔ نو دن میں ملازمت نہ ملے تو اٹھار ہ دن کرلیں ان شاء اللہ جلد ملازمت مل جاتی ہے یا شادی کا سبب بننا شروع ہوجاتا ہے۔دوسرا عمل: فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر 22 مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر 23مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی نماز کے بعد اول و آخر 24 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر25 مرتبہ درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد نوکری بھی مل جاتی ہے اور شادی بھی ہوجاتی ہے۔
شدید ڈر اور خوف: مجھے ہر وقت شدید ڈر اور خوف رہتا ہے‘ پنکھے کی آواز سے خوف‘ ٹریفک کے شور سے ڈر‘ جوسر مشین کے شور سے ڈر‘ چکر کا نام لینے سے بھی ڈر‘ دھندلاپن‘ منفی خیالات بہت زیادہ آتے ہیں‘ طبیعت بے چین‘ وہم‘ وساوس‘ خوف و ڈر‘ نیند میں سر کو جھٹکےلگنا۔ (ش، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 960 reviews.