Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

5 نسلوں سےآزمودہ راز‘ عبقری قارئین کی نذر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

میں عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ بھیج رہا ہوں‘ عبقری کے ایسے قارئین جن کے پاس دوائی خریدنے کے پیسے نہیں وہ اس نسخہ کو گھر پر تیار کریں‘ یہ نسخہ ایک مہینے میں مرض کوجڑ سے ختم کردے گا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو عیش‘ خوش و خرم اور سلامتی اور عافیت کے ساتھ رکھے۔ آمین! آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ آج ہم تمام گھر والوں نے تسبیح خانہ لاہور میں درس سننے جانا ہے‘ الحمدللہ! اس سے پہلے کہ نیچے سے بھائی کی آواز آئے کہ جلدی اپنے کمرے سے نکلو سب تیار ہیں میں آپ کو ایک نسخہ بتانا چاہتی ہوں جو کہ ایک پھکی کا ہے‘ اور ہماری پانچ نسلوں سے مسلسل چلا آرہا ہے‘ ہم ہروقت وہ پھکی بنا کر گھر میںرکھتے ہیں‘ اگر کسی بچے کے پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اسے تھوڑی سی پھکی چورن کی طرح کھلاتے ہیں‘ الحمدللہ وہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ بڑے بھی کھاتے ہیں اور اسی طرح اگر زیادہ کھانا کھالیا ہو تو طبیعت بھاری ہوجاتی ہے تو پھر یہ پھکی کھاتے ہیں طبیعت فوری بالکل ہلکی پھلکی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی خوشگوار اور پرسکون ڈکار آتا ہے‘ بہت ہی اچھی اور سستی پھکی ہے۔ اس کی ترکیب یہ ہے:۔ ایک چھٹانک سوئے‘ ایک چھٹانک اجوائن دیسی‘ آدھا چھٹانک نوشادر‘ ایک چھٹانک مگاں‘ کالا نمک حسب ذائقہ۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس کر پھکی بنالیں۔ قارئین عبقری حسب ضرورت بنالیں جتنی آپ کو گھر میں ضرورت پیش آتی ہو باقی کسی ضرورت مند کو بھی ضرور دیں۔ ان شاء اللہ خوب دعائیں ملیں گی۔ (اجالا نعیم‘ لاہور)
کھانسی‘ نزلہ ‘ بخار‘ سردرد جڑ سے ختم‘ غریبوں کا نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے اسٹاف اور قارئین‘ میں اس وقت بہت زیادہ خوش ہوتا ہوں جب آپ تمام لوگ مل کر غریبوں کیلئے کام کرتے ہیں۔ یعنی قارئین نسخہ جات بھیجتے ہیں اور ایڈیٹر عبقری اور سٹاف اسے عبقری میں چھاپتے ہیں۔ آپ کیلئے خوب دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔ میں عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ بھیج رہا ہوں‘ عبقری کے ایسے قارئین جن کے پاس دوائی خریدنے کے پیسے نہیں وہ اس نسخہ کو گھر پر تیار کریں‘ یہ نسخہ ایک مہینے میں مرض کوجڑ سے ختم کردے گا۔ یہ نسخہ کھانسی‘ نزلہ‘ بخار‘ سر درد‘ آنکھوں سے پانی آنا اور کئی قسم کی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ ایک راز ہے جو عبقری قارئین کیلئے کھول رہا ہوں۔ ھوالشافی: تین عدد لونگ لیں‘ ایک گلاس پانی میں لونگ ڈال کر ہلکی آنچ میں پکائیں‘ جب پانی آدھا رہ جائے تو چولہابند کرکے کسی کپ میں ڈال کر نیم گرم چسکی چسکی استعمال کریں‘ بڑے ایک وقت میں ایک کپ پئیں اور چھوٹے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے ایک چھوٹا چمچ ہی کافی ہے۔ صبح و شام استعمال کریں۔ آپ دعویٰ سے استعمال کریں ان شاء اللہ فوری سکون ملتا ہے۔ (قاسم احمد قاسمی‘ کراچی)
30 دن اور دماغی اور جسمانی طاقت کا طوفان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کیلئے ایک ٹوٹکہ پیش خدمت ہے جس سے آپ الرجی اور جسم کی چھڑی کی بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ پھوڑے‘ پھنسی ختم‘ آنکھوں میں چمک آجاتی ہے۔ وہ ٹوٹکہ ہے گاجر کا جوس‘ میں نے اور میرےد وستوں نے گزشتہ سیزن گاجر کا جوس خوب پیا۔ ایک مہینہ مسلسل استعمال کرلیں پھر کمال دیکھیں۔ وٹامن اے سے بھرپور گاجر کا جوس آپ کے دماغ کو بھرپور طاقت دیتا ہے‘ جسم میں خون کو بڑھاتا ہے‘ الحمدللہ! میں نے استعمال کیا میری صحت میں خوب اضافہ ہوا‘ رنگت سرخ و سپید ہوگئی‘ خون کی کمی ختم ہوگئی‘ ٹانگوں میں جان آگئی‘ دل کو سکون ملا‘ دماغ بھرپور کام کررہا ہے اور آنکھوں میں چمک آگئی ہے۔ (محمد ماجد میمن‘ خیرپور میرس سندھ)
چہرے کے غیرضروری بال ہمیشہ کیلئے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا اور آپ کے رسالہ عبقری کا ساتھ 2013ء سے ہے‘ عبقری میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے وظائف سے میں نے بہت کچھ پایا ہے‘ آج پہلی بار خط لکھ رہی ہوں‘ میرے پاس چہرے کے غیرضروری بالوں کیلئے ایک خاص ٹوٹکہ ہے جو میں بھی آزما چکی ہوں‘ قارئین عبقری میرے اس مشاہدے سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ ھوالشافی:پچاس گرام قسط شیریں‘ پچاس گرام سورنجاں تلخ‘ ایک تولہ روغن خَس۔ روغن کے علاوہ دوائی پیس کر پاؤڈر بنالیں‘ پھرروغن ڈال کر پیسٹ بنائیں‘ رات کو اس جگہ پرلگائیں جہاں پر بال ہیں‘ صبح اٹھ کر دھولیں‘ دو سے تین مہینے لگائیں‘ ناغہ نہ کریں‘ دو مہینے میں بال باریک ہوکر ختم ہوجائیں گے ۔ ان شاء اللہ دوبارہ کبھی نہیں ہوں گے۔ (نمرہ خان‘ میرپور خاص)
فوراًبخار توڑنے کا آسان اور سستا ترین ٹوٹکہ
قارئین! یہ نسخہ میری چچی مرحومہ نے مجھے بتایا تھا۔اب وہ اس دنیا میں نہیں مگران کا ٹوٹکہ مجھے آج بھی فائدہ دیتا ہے۔ میرا آزمودہ ہے۔ ھوالشافی: جس قسم کا بھی بخار ہو‘ سبز الائچی چند دانے ایک کپ پانی میں ابال کر جب آدھا کپ رہ جائے تو کھانے کے چار چمچ خالص عرق گلاب مکس کرکے پلانے سے مریض کو بے حد پسینہ آکر بخار ٹوٹ جاتا ہے۔ (والدہ وسیم‘ کوہاٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 935 reviews.