Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کے روحانی دم سے مایوس مریضہ فوری صحت یاب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7یا14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ دنوں سے بیمار تھی‘ میری ہمسائی کو میری بیماری کاعلم تھا‘ اس نے مجھے پیغام بھیجا کے اس اتوار 27 مارچ کو صبح نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ میں دم ہے‘ پہلے میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اس حالت میں تھی کہ جا نہیں سکتی تھی پیشاب کا مسئلہ تھا‘ بیٹی ڈاکٹر ہے جو کہ سعودیہ کے شہر مکہ مکرمہ میں ہوتی ہے‘ اس نے کچھ میڈیسن لکھی کہ امی یہ کھائیں آرام آجائے گا لیکن فرق نہیں پڑا‘ پھر اس نے کہا کہ ٹیسٹ کرائیں پھر میڈیسن لکھوں گی کہ کیوں آرام نہیں آیا‘ ہمسائی پھر آئی کہ چلو ہوسکتا ہے دم کرانے سے اللہ تعالیٰ شفاء سے نواز دے‘ مجھے مسئلہ یہ تھا کہ تکلیف کے ساتھ ہر دو سے تین منٹ کے بعد پیشاب آجاتا تھا بہرحال میں اس کے ساتھ دم کرانے آگئی اور بھی دعائیں مانگی لیکن میں تکلیف میں تھی میں نے دل سے یہ دعا کی کہ میں ٹھیک ہو جاؤں اس بیماری سے نجات مل جائے‘ اگر کسی نے کچھ جادو وغیرہ کیا ہے وہ عمل ختم ہوجائے‘ یہ میرا پہلا دم تھا اور درج بالا الفاظ میں نے دم کراتے ہوئے دل میں بار بار دہرائے یقین کریں میں حیران ہوں‘ جیسے ہی میں دم کرا کر باہر نکلی اپنے آپ کو بالکل ہلکا پھلکا محسوس کیا‘
سکون آگیا‘ گھر جاکر نہ کوئی پیشاب‘ نہ کوئی تکلیف‘ نہ کوئی ٹیسٹ کرائے کیونکہ ضرورت ہی نہیں پڑی‘ پھر میں نے اپنی بیٹی کو بتایا میں ٹھیک ہوگئی ہوں‘ اس نے پوچھا کس ڈاکٹر کو دکھایا‘ کونسی دوا کھائی‘ مجھے دوا میسج کریں‘ میں نے کہا میں نے کوئی دوا نہیں کھائی یہ سب اسم اعظم کے روحانی دم کی برکت سے ہوا ہے۔ اب میں بالکل ٹھیک اور بہت خوش ہوں۔ اپنی ہمسائی‘ آپ کیلئے اور عبقری والوں کیلئے دعاگو رہتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین۔ اس کے بعد میں نے ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے درس میں شرکت کرنا شروع کردی‘ جس دن میں تسبیح خانہ جانا شروع ہوئی تھی گھر کے حالات بہت خراب تھے‘ مجھے وہاں سے دو انمول خزانے کا کتابچہ ملا‘ وہ پڑھ رہی ہوں اور جو آپ نے درس میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 صبح و شام گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں اس کےعلاوہ جب بھی یاد آئے پڑھ لیتی ہوں۔ گھر میں نعمتیں آنا شروع ہوگئی ہیں‘ پھل‘ دودھ جس چیز کی تمنا ہوتی ہے پوری ہوجاتی ہے۔ اس آیت سے فاقہ دور ہوگیا ہے۔ خوشحالی آنا شروع ہوگئی ہے۔ (روبینہ شفاقت ‘ شاہدرہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 920 reviews.