Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسان عمل! نسلیں نیک ‘ صالح اور صحت مند پیدا ہونگی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

ڈراؤنے خواب نہیں آتے‘ تمام مصائب سے نجات مل جاتی ہے‘ بیماریوں سے شفاء مل جاتی ہے‘ نیز ہر قسم کےدردوں سے نجات مل جاتی ہے۔٭اللہ جل شانہ کی رحمتیں برکتیں نازل ہوتی ہیں۔٭ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پاس ایک دینی کتاب ہے جس میں ایک عمل فوائد کے ساتھ چھپا ہے‘ جب میں نے اس آسان سے عمل کے فوائد پڑھے تو میرے ہاتھ قلم پکڑے بنا نہ رہ سکے‘میں نے قلم اٹھایا اور کاغذ پر چلانا شروع کردیا‘ وہ تمام فوائدا ور عمل قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔ امید ہے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
ہر نماز کے بعد ان وظائف کے پڑھنے والے کے تمام معاملات اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔٭نمازی جب تک اپنی جگہ بیٹھ کر اسے پڑھتا رہتا ہے فرشتے اس وقت تک اس کی مغفرت اور اس پر رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔٭اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اس کے اس دن اور اس رات کے گناہ معاف کردیتے ہیں جس دن انہیں پڑھا جائے۔٭شیطان بھی ان وظائف کو پڑھنے والے کے قریب نہیں آتا۔ ان وظائف کو پڑھنے والے کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔ ہر دعا قبول ہوتی ہے۔٭دوزخ اس پر حرام کردی جاتی ہے۔ان شاء اللہ۔٭سفر میں حفاظت رہتی ہے‘ اس کو پڑھنے والا شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔٭اللہ پاک اسے سخی کردیتا ہے‘ گناہوں سے مغفرت ہوتی ہے اور گناہوں کا کفارہ ادا ہوجاتا ہے۔ ٭ناگہانی حادثات اور جن و شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ ٭کسی قسم کا زہر ہو اثر نہیں کرتا۔٭غموں سےنجات ملتی ہے‘ قرآن پاک کبھی نہیں بھولتا۔ ٭بے حساب خیروبرکت و نصرت
حاصل ہوتی ہے‘ اولاد‘ گھر اور محلہ کی نگہبانی ہوتی ہے۔ ٭ڈراؤنے خواب نہیں آتے‘ تمام مصائب سے نجات مل جاتی ہے‘ بیماریوں سے شفاء مل جاتی ہے‘ نیز ہر قسم کےدردوں سے نجات مل جاتی ہے۔٭اللہ جل شانہ کی رحمتیں برکتیں نازل ہوتی ہیں۔٭ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔ ٭مرض خنازیر دور ہوتے ہیں۔ جنت واجب ہوجاتی ہے دینی اور دنیاوی تمام مرادیں پوری ہوجاتی ہے‘ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں (ان شاء اللہ)
سلامتی ایمان‘ کشائش رزق اور فقرو فاقہ دور ہوجاتا ہے‘ ہر قسم کے غم دور ہوجاتے ہیں۔٭اللہ تعالیٰ جل شانہٗ موت کے وقت جان کنی کے عذاب سے بچاتے ہیں (ان شاء اللہ)
ان شاء اللہ مرتے ہی روح کوجنت میں داخل کردیا جاتا ہے‘ قبر میں راحت ملتی ہے۔٭حاکم مہربان ہوتے ہیں‘ ناممکن کام ممکن ہوجاتے ہیں‘ خطائیں اور غلطیاں معاف کردی جاتی ہیں‘ کاروبار میں نقصان نہیں ہوتا۔٭دس درجات بلند کردئیے جاتے ہیں‘ دس نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں‘ دس گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔ ٭ان شاء اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ کی شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔ صفائی قلب ہوتی ہے اس کی نسلوں میں نیک اور صالح لوگ پیدا ہوں گے۔٭اس عمل کی برکت سے بھولی ہوئی چیزیں اور خواب یاد آجاتے ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت‘ فضل و کرم اور شفقت ہوتی ہے۔٭فرشتے رحمت بھیجتے ہیں اور حفاظت کرتے ہیں۔ان وظائف کو پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کرکے جو دعا مانگیں قبول ہوتی ہے۔اب قارئین وہ عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ فاتحہ ایک بار پڑھیں۔آیۃ الکرسی ایک بار پڑھیں۔
ایک بار یہ آیات پڑھیںلَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ(توبہ 28)۔ وَ مَنْ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖ یُسْرًا تین بار پڑھیں۔سورۂ اخلاص تین بار پڑھیں۔ درودشریف تین بار پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 896 reviews.