قارئین! کافی عرصہ سے میں اپنی بہن کے پاس کراچی جانا چاہ رہی تھی لیکن پیسوں کی مجبوری آڑے آجاتی تھی‘ میں نے عبقری رسالہ سورۂ کوثر کا عمل پڑھا‘ صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنا ہےاور پڑھ کر ایک کپڑے کی تھیلی( جس میں پیسے رکھتے ہیں) سی کر اس پر دم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن باوضو پاک حالت میں سورۂ کوثر کی تلاوت کرنی ہے۔ میں پیسوں والی تھیلی پر روزانہ سورۂ کوثر 129 بار پڑھتی رہی‘ پیسوں کو گنا نہیں۔ میرا یقین کیجئے! پندرہ دن بعد میرے بچے کہتے اماں چلو خالہ کے گھر چلتے ہیں‘ میرا بھی ارادہ بن گیا‘جب میں نے تھیلی کھولی اس میں اتنی رقم تھی کہ میں آسانی سے کراچی جا اور آسکتی تھی‘میں کراچی گئی‘ وہاںبھی میں باقاعدگی سے یہی عمل کرتی رہی‘ وہاں میں شاپنگ بھی کی‘ ہر رشتہ دار کے گھر مٹھائی بھی لے کر گئی‘ واپس بھی آگئی اور پھر بھی ایک ہزار بچ گئے‘ یہ سب اسی عمل کا نتیجہ ہے۔ (فرخ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں