Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت قدرت اللہ واصف عظیم آبادی مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

ناف ٹل جانا: اگر کسی کی ناف جگہ چھوڑ دے اور اپنی جگہ نہ رہے تو اس کے سبب کمر میں اکثر درد رہتا ہے بعض مرتبہ پیٹ میں مروڑ اور دست یا پیچش شروع ہوجاتی ہے اس کیلئے مندرجہ ذیل دو آیات باوضو کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے ناف کے اوپر باندھ دیں‘ تعویذ ناف سے ہٹنے نہ پائے ورنہ جدھر تعویذ ہوگا ادھر ہی ناف بھی سرک جائے گی لہٰذا اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے ورنہ فائدہ نہ ہوگا۔ وہ آیات یہ ہیں،
1۔ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ۔2۔ اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِہٖ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا ﴿فاطر۴۱﴾
بھوک پیاس پر قابو پانے کیلئے: اگر کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں کھانے پینے کی کمی ہو اور وہ بھوک اور پیاس سے بالکل نڈھال ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بھوک پیاس پر قابو پانے کیلئے سورۂ قریش آخر تک باوضو ایک بار بعد نمازفجر پڑھے اور ایک بار بعدنماز مغرب باوضو پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ بھوک پیاس کی شدت محسوس نہ ہوگی۔
ہر قسم کے بخار کیلئے: مندرجہ ذیل نقش باوضو لکھے اور موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد بخار دفع ہوگا جب مریض صحت یاب ہوجائے اس نقش کو گلے سے نکال کر بحفاظت رکھ لے جب کسی کو بخار آئے اس کے گلے میں ڈال دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا بھی بخار دور ہوگا۔ نقش یہ ہے:۔

الرحیم الرحمٰن  اللہ  بسم 
بسم الرحیم  الرحمٰن اللہ 
اللہ بسم  الرحیم الرحمن
الرحمٰن اللہ  بسم  الرحیم

درد کمر کیلئے: اگر کسی کے کمر میں درد ہوتا ہو تو اس کے لیے سوا کلو تِل لے کر ان کو دھو کر صاف کرلے‘ لکڑی کے کولہو میں ان کا تیل نکلوانے اور اس تیل پر باوضواول گیارہ بار درودشریف پڑھے پھر ایک بار سورۂ طارق پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس تیل پر دم کرے اور اس کی کمر میں مالش کرتا رہے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کمر کا درد دور ہوگا۔

بھاگے ہوئے کی واپسی کیلئے: اگر کوئی شخص بچہ‘ جانور گھر سے بھاگ گیا ہو تو جب تک واپس نہ آئے مسلسل بلاناغہ سات بار باوضو سورۂ والضحیٰ پڑھیں اور اپنے سر کے اوپر انگشت شہادت پھرائیں پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھیں پھر دستک دیں۔ صبح و شام روزانہ یہ عمل کریں۔
سورۂ والضحیٰ پڑھنے کے بعد جو کلمات پڑھنے ہیں وہ یہ ہیں:۔
اَصْبَحْتَ فِیْ اَمَانِ اللہِ وَاَمْسَیْتَ فِیْ جَوَارِ اللہِ اَمْسِیْتَ فِیْ جَوَارِ اللہِ اَصْبَحْتَ فِیْ اَمَانِ اللہِ۔
دہی سے زیادہ سے زیادہ مکھن نکالنا: اگر کوئی چاہے کہ دہی سے زیادہ مکھن نکالا جائے تو مندرجہ ذیل ٓآیت کو ایک بار باوضو پڑھ کر نمک پر دم کرے اور وہ نمک دودھ میں ڈال کر دہی جمادے۔ جب دہی بلویا جائے گا تو اس میں سے ان شاء اللہ تعالیٰ زیادہ مکھن نکلے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِیَۃٌۢ بِقَدَرِہَا فَاحْتَمَلَ السَّیْلُ زَبَدًا رَّابِیًا وَمِمَّا یُوْقِدُوْنَ عَلَیْہِ فِی النَّارِ ابْتِغَآءَ حِلْیَۃٍ اَوْ مَتٰعٍ زَبَدٌ مِّثْلُہٗ
ناگوار آدمی کو مجلس سے اٹھانے کیلئے: اگر کوئی ایسا شخص مجلس میں آگیا ہو جس کا آنا اور بیٹھنا ناگوار ہو تو اس کے اٹھانے اور مجلس سے با آسانی رخصت کرنے کیلئے یہ آیت دل میں چند بار پڑھیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ وہ شخص ازخود اٹھ کر چلا جائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا کُلِّہَا فَاَخَذْنٰہُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ ﴿القمر۴۲﴾
زہریلے جانور کے کاٹنے کا علاج: لاہوری نمک کی سالم ڈلی ایک پاؤ وزن کی ہو اس پر اول پانچ بار درودشریف پڑھیں‘ پھر سورۂ فاتحہ اکتالیس بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الْحمدللہ رب العالمین۔ یعنی رحیم کی میم کو الحمد کی لام سے ملا کر پڑھیں پھر آخری چار قل پڑھیں پھر آخر میں درودشریف پانچ بار پڑھ کر اس نمک کی ڈلی پر دم کریں‘ دم اس طرح کریں کہ تھوڑی تھوڑی تھوک بھی اس نمک کی ڈلی پر پڑے۔ یہ نمک محفوظ رکھیں جس کو سانپ ڈسے یا بچھو ڈنک مارے یا کتا کاٹ لے اس کو اس ڈلی کی ایک طرف سے چٹائیں اور دوسری طرف سے زخم پر ملیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔
سخت مزاج افسر کی تسخیر کیلئے: اگر کسی سخت مزاج افسر کے پاس ڈیوٹی لگ جائے تو اس کو رحمدل بنانے اور نرم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر پہنچنے کے بعد اول تین بار درود شریف پڑھیں پھر سات بار یہ کلمات پڑھیں۔
کٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیْتُ حٰمٓ۔ عٓسٓقٓ، حُمِیْتُ۔
اس کے بعد سات بار یہ کلمات پڑھیں:۔
وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَ ﴿یوسف۱۸﴾
آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر افسر کی طرف منہ کرکے پھونک ماردیں۔ نوٹ: یہ ضروری نہیں کہ افسر کے سامنے یہ عمل کریں بلکہ اس کے کمرہ کے باہر بیٹھ کر بھی یہ عمل کیا جاسکتا ہے اور افسر کی نشست و بیٹھک کی طرف منہ کرکے باہر ہی سے پھونک مار دے۔
جادوکے اثرات سے نجات: قرآن حکیم کی آخری دونوں سورتیں گیارہ گیارہ مرتبہ باوضو پڑھ کر سرسوں کے تیل پر دم کرکے جادو زدہ انسان کی آنکھوں‘ کانوں‘ ناک اور بیسوں ناخنوں پر لگائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ گیارہ ہی دن میں جادو کے اثرات سے نجات مل جائے گی۔ ان دونوں سورتوں کی زکوٰۃ ادا کردی جائے تو اثر انگیزی میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے۔ طریقہ زکوٰۃ: طریقہ زکوٰۃ یہ ہے کہ دونوں ہی سورتوں کو چالیس مرتبہ روزانہ اکتالیس دن تک پڑھیں۔ پہلے دن اور اکتالیسویں دن روزہ رکھیں اور اکتالیسویں دن تین غریبوں کو کھانا اپنے ساتھ افطار کے وقت کھلائیں۔ ان تینوں غریبوں سے اپنا خونی رشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ زکوٰۃ ادا ہوگی اور پھر جب ضرورت یہ سورتیں برائے مسحور پڑھی جائیں گی تو فوراً ان کا اثر سامنے آئے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 884 reviews.