Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے ان دیکھی چیزوں سے ڈر لگتا تھا

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے اندرانجانا خوف اور ڈر تھا‘ اکیلے کمرے میں سو نہیں سکتی تھی‘ اگر کوئی کمرے میں نہ ہوتا تو وہاں جا نہیں سکتی تھی‘ اچانک لائٹ چلی جاتی تو میری اوپر والی سانس اوپر اور نیچے والی نیچے رہ جاتی‘ جسم پسینے سے شرابور ہوجاتا‘نجانے کیوں ہروقت احساس ہوتا کہ میرے پیچھے کوئی کھڑا ہے یا جب میں سورہی ہوں تو میرے سرہانے کوئی کھڑا ہے اور ابھی میری گردن دبا دے گا۔ بیٹھے بیٹھے اچانک لگتا کہ میرے آگے سے یا پیچھے سے کوئی گزر کر گیا ہے۔ پھر ہمارے گھر میرے ابو ایک دن ماہنامہ عبقری لے آئے‘ میں نے جب پڑھا تو مجھے اس میں اپنی اس انوکھی بیماری کا حل نظر آیا‘ میں نے اس میں دی گئی ماہنامہ روحانی محفل بتائے گئے طریقے
سے پر کرنا شروع کردی۔ الحمدللہ! ابھی صرف چھ ماہ ہی بتائی گئی تاریخوں اور وقت پر ماہنامہ محفل گھر بیٹھ کر کی کہ میرے سارے وہم‘ وساوس‘ ڈر‘ خوف‘ چیخیں‘ کپکپاہٹ دور اور میں اب نارمل زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میرے کیسے حضرت حکیم صاحب آپ کا شکریہ ادا کروں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں دنیا میں ہی اب آئی ہوں‘ مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ میری پریشانیاں ختم ہورہی ہیں‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (عائشہ ناز‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 706 reviews.