Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچہ کچھ نہیں کھاتا گرمی کے مسائل اور رنگ کالا موٹاپے سے تنگ ہوں

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

کالا رنگ:مجھے پیشاب میں سخت جلن ہے پیشاب سخت پیلے رنگ کا آتا ہے ہاتھ پائوں ہر وقت جلتے رہتے ہیں رنگ کالا ہو گیا ہے ہر وقت گرمی کا احساس رہتا ہے ۔ ایلوپیتھک دوا سے اور گرمی ہو جاتی ہے گرمیوں میں سخت تکلیف ہوتی ہے ۔ (ب‘ گوجرانوالہ) ۔
مشورہ:صبح کا ناشتہ تربوز سے کریں یعنی ناشتہ کے طور پر تربوز کھائیں غذا میں صرف لوکی کا سالن بغیر مرچ گرم مسالے کے بناکر چپاتی سے کھائیں سلاد کے طور پر کھیرا بھی کھائیں غذا کے بعد دونوں وقت گرما یا سردا یا بڑا سفید انگور بیج نکال کر کھائیں اگر اصلی عرق گلاب ما ء الورد دستیاب ہو آدمی پیالی عرق گلاب ما ء الورد ایک گلاس پانی تھوڑی سی چینی سے میٹھا کر کے پی لیں دوبار کافی ہے گاجریں پانی میں ابال کر بطور ناشتہ کھا سکتی ہیں ۔ اگر گاجر کا مربہ مل جائے تو پانی سے دھو کر ناشتہ کے طور پر صرف یہی کھا لیا کریں ۔
بچہ کچھ نہیں کھاتا:میرا بچہ چار سال کا ہے تمام دن میں بمشکل آدھا کلو دودھ فیڈر کے ذریعے پیتا ہے اور کچھ کھاتا نہیں میں اس کی وجہ سے سخت پریشان رہتی ہوں اب اسے سکول میں داخل کرایا ہے ۔ ناشتے کے بغیر سکول جاتا ہے ماشا ء اللہ اس کی صحت ٹھیک ہے ۔ طبی معائنہ کرایا تو کوئی خرابی نہیں آپ مجھے بتایئے کیا کروں ؟ (صائمہ اشرف فیصل آباد) مشورہ:بی بی ! بچوں کا یہ مسئلہ صرف آپ کا نہیں بلکہ ہر دوسرے تیسرے گھر کا مسئلہ ہے ۔ ہر ماں اپنے بچے سے شاکی ہے کہ وہ کچھ نہیں کھاتا پیتا ۔ آپ دودھ میں سیب کیلا یا آم ڈال کر ملک شیک بنایئے اور اسے فیڈر میں دیئجئے ۔ ناشتہ مختلف قسم کا بنایئے ۔ صرف ڈبل روٹی کے سلائس اور جام نہ دیں ۔ مثلا ً چھوٹا سا پراٹھا پکا دیجئے ۔ آٹے میں دوذ نمک چینی اور گھی ملا کر گوندھ لیجئے اس کی چھوٹی ٹکیاں تل کر دیجئے بچے کے سکول میں آپ خود پھل یا سینڈوچ بنا کر لے جایئے بچے کی استانی سے کہئے کہ وہ دوسرے بچوں کو بھی کھلائے اور آپ کے بچے کو بھی !شہد بڑی اچھی غذا اور دوا ہے ۔ ایک چمچہ شہد روزانہ کھلانے یا دودھ میں ملا کر پلانے سے بہت فائدہ ہوگا۔ آپ جب بھی سودا لینے بازار جائیں بچے کو ہمراہ رکھیں اور اسے بتائیں کہ کارن فلیکس اور دلیہ کھانے سے طاقت آتی ہے ۔ بچے کو آہستہ آہستہ متفرق چیزوں سے متعارف کرایئے تا کہ اسے کھانے سے رغبت ہو ۔ بچے کو ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ اسے پیار سے غذا کے بارے میں بتایئے جب بھی اسے کھانا کھلائیں اپنے ساتھ بٹھا کر کھلایئے۔ پہلے زمانے میں دسترخوان پر اکٹھے بیٹھ کر کھانے کا رواج تھا جو اب ختم ہو گیا ہے ۔ اکٹھے بیٹھ کر کھانے سے برکت ہوتی تھی پسند نا پسند کا سوال بھی ختم ہو جاتا بچے ہر چیز رغبت سے کھاتے تھے ۔ آپ اس مسئلے کو سنگین نہ بنایئے بچہ جلد کھانا رغبت سے کھانے لگے گا ۔
موٹاپے سے تنگ ہوں:میری عمر بیس سال اور وزن سو کلو ہے کھانے پینے کی شوقین ہوں صبح دو پراٹھے دوپہر کو تین روٹیاں اور شام کو ڈیڑھ روٹی کھاتی ہوں ۔ اسی باعث پھول کر کپا ہو چکی ہوں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے دوا لے کر کھائی کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ پریشان ہو کر آپ کو خط لکھ رہی ہوں ۔ (سویرا ‘ لاہور) ۔
مشورہ:سویرا بی بی ! ماشا ء اللہ آپ کی خوراک اچھی خاصی ہے دوا کھانے سے کچھ نہیں بنے گا بلکہ تلی ہوئی چیزیں مثلا ً پراٹھے آلو کے چپس پکوڑے اور چاول نہ کھایئے صبح ناشتے سے پہلے آپ ایک پیالی گرم پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈالیئے اور چٹکی بھر کلونجی کے دانے منہ میں ڈال کر پی لیں ۔ جو کا دلیہ پکا کر کھایئے دوپہر کے کھانے میں سالن کے ساتھ ڈیڑھ روٹی کھایئے زیادہ کھانا صحت کے لئے اچھا نہیں ۔یاد رکھیئے وزن آہستہ آہستہ کم ہوگا ۔
ناک کا مسئلہ:میرے دائیں نتھنے کی ہڈی بڑھ گئی تھی آپریشن کے ایک ماہ بعد تک ٹھیک رہی پھر ڈاکٹروں کے چکر شروع ہو گئے آپ یقین کریں اتنا تھک گئی ہوں کہ آپ سے بھی گزارش ہے مجھے کسی ڈاکٹر کا پتہ نہ لکھئے گا براہ مہربانی خود کوئی دوا تجویز فرمایئے تمام عمر دُعائیں دوں گی دوسری بات یہ کہ میری ابھی شادی ہوئی ہے ‘ شوہر تھوڑے موٹے ہیں‘ چاہتی ہوں وہ دبلے ہوجائیں۔ (اہلیہ اشفاق‘ کراچی)۔
مشورہ: نیم کے پتے مٹھی بھر لے کر دھوئیں اور پھر ڈھائی گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر سین لیس سٹیل کی پتیلی میں خوب پکایئے‘ آدھا پانی رہ جائے تو چولہا بند کر دیجئے‘ چھلنی میں چھان کر گلاس میں چٹکی بھر نمک ملایئے جس طرح وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہیں اسی طرح ناک میں پانی ڈالیے ‘پانی ذرا نیم گرم ہو رات کو سوتے وقت یہی عمل کیجئے تین ہفتہ مسلسل کرنے سے ناک کے غدود کا ورم ختم ہو جائے گا ۔ نیم کے بہت فوائد ہیں آپ اس ٹوٹکے کو معمولی نہ جانیے تین ہفتے بعد رابطہ کیجئے ۔دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ کچھ مردوں کے جسم کی بناوٹ موٹاپے کی طرف مائل ہوتی ہے‘ بہرحال آپ اپنے شوہر سے کہیے کہ کھانے پینے میں تھوڑا سا اعتدال رکھیں‘ گوشت اور تلی ہوئی چیزیں زیادہ نہ کھائیں‘صبح کی سیر معمول بنالیں ۔ ان شاء اللہ وزن کم ہوجائے گا۔
جسم گرم رہتا ہے:پہلے میرے بازو پر چیچک نما گول داغ تھے اب وہ چہرے پر بھی نمودار ہو رہے ہیں ۔ میرا جسم ہر وقت گرم رہتا ہے لگتا ہے تیز بخار ہے ۔ پائوں کی ایڑیاں تپ جاتی ہیں غسل خانے جا کر باربار پانی ڈالتی ہوں مجھے بتایئے کہ اس حالت سے کیسے چھٹکارا ملے گا ؟ (زویا‘ ملتان)
مشورہ:بی بی ! آپ کے مزاج میں بہت حدت ہے ہو سکے توعبقری دواخانہ سے ٹھنڈی مراد منگوا کر دن میں پانچ سے سات مرتبہ کھائیں۔ داغوں پر تو آپ گھیکوار کا گودا ایلوویرا صبح شام لگائیں منڈی بوٹی کے گیارہ بارہ دانے اور عناب کے سات دانے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیجئے ۔صبح مل چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کر پانی پی لیجئے‘ بعد میں تھوڑے سے بھنے ہوئے کالے چنے کھا لیں تاکہ منہ کا ذائقہ درست ہو جائے ایک ماہ پی کر دیکھئے منڈی کے دانے گول گول ہوتے ہیں تازہ منڈی خریدیئے ۔ عناب ایرانی لیں جن میں سوراخ نہ ہوں ۔دوپہر کے کھانے میں گھیا اور دہی ضرور استعمال کیجئے ۔ اس میں تھوڑا سا پودینہ ڈال لیں تو بہتر ہے گھیے کو کاٹ کر آپ پائوں کی ایڑی پر بھی رگڑ سکتی ہیں روزانہ یہ عمل کریں مرچ مسالے والی اشیا ء نہ کھایئے گھیا اور پودینہ کھانے سے جسم میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا امید ہے آپ کی تکلیف دور ہو جائے گی ۔

زندہ لاش
میری عمر صرف بیس سال ہے مگر میری جسمانی حالت بوڑھوں سے بھی بدتر ہے ۔ چلوں تو گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں ایف اے کا امتحان دینا چاہتی ہوں مگر حافظہ خراب ہے جو کچھ پڑھوں بھول جاتی ہوں کسی سے بات نہیں کر سکتی احساس کمتری کا شکار ہوں ۔ والد نے ماں کے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لی سوتیلی ماں ہر وقت طعنے دیتی ہے کہ اور بچیاں تو پھول کی طرح ہوتی ہیں یہ کمبخت ہلدی کی طرح یلی اور کمزور ہے گھر کا کام تک نہیں کر سکتی ۔
میں گھر میں رات کو فلمیں دیکھتی تھی ان کے باعث غلط عادتوں میں ملوث ہو گئی جب ہوش آیا تو اللہ تعالٰی سے توبہ کی مگر اب نہ بھوک لگتی ہے نہ جسم میں خون بنتا ہے نماز پڑھنے کے لئے مجھے باربار کپڑے بدلنے پڑتے ہیں میری آئندہ زندگی کیسے گزرے گی یہ سوچوں تو چکر آ جاتے ہیں ۔ خدارا ! میرے حال پر ترس کھایئے اور میری مدد کیجئے ۔ (ایک پریشان حال بیٹی) ۔
آپ کا طویل خط میرے سامنے ہے ہمارے گھروں میں ٹی وی اور وسی سی آر سے کمرے سجا دیئے گےئ ہیں مگر یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ چیزیں خصوصا ً جوان بچیوں پر بڑے برے اثرات مرتب کریں گی والدین کو چاہیے کہ مخصوص پروگراموں کے علاوہ وسی سی آر پر فلمیں سب کے سامنے نہ لگائیں تھوڑی سی احتیاط سے آپ کے بچے اخلاقی اور جسمانی لحاظ سے ٹھیک رہیں گے ورنہ کئی دوسرے مسئلے جنم لے سکتے ہیں ۔
آپ کو اعصابی اور جسمانی کمزوری بہت ہے اپنی غذا میں دودھ شہد کیلے اور دہی شامل کر لیں سب سے بڑی بات یہ کہ نماز اور تلاوت قرآن پاک کی پابندی کیجئے آپ کوئی سبق پڑھنے سے قبل سورۃ جمعہ پڑھ لیا کریں وہ یاد رہے گا ۔
خدانخواستہ آپ کی بیماری ایسی نہیں جس کا علاج نہ ہو سکے ۔ دوا کھانے سے آپ ٹھیک ہو جائیں گی آئندہ گھٹیا فلمیں نہ دیکھئے گا ۔

لہسن شہد سرکے کا نسخہ
مجھے درج بالا نسخے کے سلسلے میں کئی ٹیلی فون آئے جو پچھلے دو شماروں میں شائم ہو چکا ہے اس کے ذریعے حیرت انگیز طور پر جوڑوں کے درد والے کئی مریض ٹھیک ہوئے حالانکہ بنیادی طور پر یہ نسخہ دل کے امراض میں فائدہ پہنچاتا ہے اس کی افادیت کا پتا چلا تو بے شمار لوگوں نے یہ دوا بنا کر کھائی اور اللہ تعالٰی کے حکم سے شفایاب ہوئے یاد رہے کہ نسخے میں دیسی لہسن کے صرف آٹھ دانے چھیل کر ڈالنے ہیں لہسن باریک ہو تو دس یا گیارہ دانے لے لیں اس سے زیادہ نہیں ۔ لہسن دیسی ہونا چاہیے فارمی لہسن سے کام نہیں چلے گا ۔
سب سے زیادہ فائدہ ان خواتین و حضرات کو ہوا جو بیٹھ نہیں سکتے تھے ۔ نسخے سے ان کے جوڑوں کا ورم ختم ہوا اور وہ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے ۔ کئی لوگ شفایاب ہونے کے بعد پوچھتے ہیں کیا اسے دوبارہ استعمال کر لیں ؟ اس دوا کے کھانے میں کوئی قباحت نہیں شفایاب ہونے کے بعد آپ ہفتہ میں تین بار لے سکتے ہیں نسخے کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ سامنے آیا کہ اس کے ذریعے جسم ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے ۔ پیٹ اور کولہوں کا فاضل گوشت آہستہ آہستہ کم ہونے لگتا ہے ۔
تین خواتین نے بتایا کہ انہیں اپنے جسم کی چربی میں کافی کمی محسوس ہوئی ۔ ڈھیلے ڈھالے گوشت میں سختی آئی اور ایسا محسوس ہوا کہ گوشت کم ہو رہا ہے ۔ اصل میں سرکہ اور شہد دونوں صحت کے ضامن ہیں اگر دیگر قارئین کو کسی نسخے سے فائدہ ہوا ہو تو ضرور بتایئے تاکہ وہ دوسروں کے بھی کام آئے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 704 reviews.