پورا رمضان نہ کمزوری ہوئی نہ شدید گرمی میں
پیاس کا احساس ہوا! یہ ٹوٹکہ آپ بھی آزمالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ رمضان المبارک میں گرمی کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ رمضان کیسے گزاروں گا؟ مجھے تو گرمی اور پیاس ہی بہت لگتی ہے۔ مجھے کسی جگہ سے عبقری رمضان کیلنڈرملا‘ اس میں سے میں نے ایک ٹوٹکہ دیکھ کر آزمایا وہ اس طرح ہے کہ رات کو پانی یا دودھ میں پانچ یا سات عدد کھجوریں گٹھلیاں نکال کر بھگودیں‘ صبح اٹھ کر ہاتھ اچھی طرح دھو کر ان کو ہاتھ سے اچھی طرح مل کروہ پانی یا دودھ پی لیں۔اسی طرح افطاری کیلئے صبح ہی بھگو کر رکھ دیں اور افطاری میں بھی یہی کھجور کا شربت پی لیں۔میں نے جب یہ آزمایا تو یقین جانیںمجھے بھوک پیاس کا کوئی احساس ہی نہیں ہوتا تھا اور میرا رمضان سکون سے گزرا ۔ورنہ اس سے پہلے مجھے رمضان میں پانی کی کمی ہو جاتی تھی اور میرے گردے میں درد شروع ہو جاتا تھا جو کہ پچھلے رمضان بالکل بھی نہیں ہوا اور میں نے آسانی اور سہولت سے روزے رکھے اور آپ کو خوب دُعائیں بھی دیں۔ پڑھ لیں! اب بچے مٹی ہرگز نہ کھائیں گے: عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں بچوں سے مٹی چھڑوانے کا ٹوٹکہ پوچھا گیاآپ نے بچوں کو مٹی چھڑوانے کے لئے پوچھا ہے تو بچوں میں جب کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے تو وہ مٹی کھانی شروع کر دیتے ہیں اس کے لئے ایک تو بچوں کو کیلا زیادہ کھانے کو دیا جائے اور دوسرا ایک سیرپ جو کہ کیلشیم سینڈوز کے نام سے ملتا ہے کہ وہ بچوں کو پلایا جائے تو بچے مٹی کھانی چھوڑ دیتے ہیں یا اس کے علاوہ بچوں کو کوئی بھی کیلشیم کی گولیاں یا سیرپ دیا جائے تو بچے مٹی کھانی چھوڑ دیتے ہیں میں نے یہ سیرپ اپنے بچوں کو پلایا تھا تو انہوں نے مٹی کھانی چھوڑ دی ہے۔(ش، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں