قارئین! یہ عمل 2010ء کے عبقری رمضان ایڈیشن میں شیخ الوظائف نے مخلوق خدا کو عطاکیا۔2018ء سے لے کر آج تک ہر رمضان المبارک میں اس کے بے شمار کمالات خطوط ‘ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے ادارہ کو مل رہے ہیں۔درج ذیل وظیفہ کے دس فوائد پڑھنے والےکو ضرور ملتے ہیں۔
1۔رمضان المبارک میں اس عمل کے پڑھنے والے کی دعائیں قبول ہوں گی۔2۔غم دور‘ خوشیاں ملیں گی اور مقدمات سے خلاصی ہوگی۔3۔ شادیوں اور رشتوں کے اٹکے مسائل حل ہوجائیں گے۔4۔رزق پوری برکت کیساتھ آپ کی طرف متوجہ ہوگا‘اتنا رزق ملے گا کہ بھوکی پیاسی نسلیں سیراب ہوجائیں گی۔5۔ لاعلاج بیماریاں قابل علاج ہوجائیں گی‘ شفاء آپ کے دروازے توڑ کر آجائے گی۔6۔جن کی ساری زندگی کرائے کے مکان میں گزر گئی مگر اس وظیفہ کی برکت سے اپنا گھر ملے گا‘ کئی آزماچکے آپ بھی آزمالیں۔7۔بیروزگار افراد کیلئے روزی کا بند دروازہ کھل جائے گا۔8۔ حج بیت اللہ کی چاہت رکھنے والے اس سال پڑھ کر ان شا ء اللہ ضرور جائیںگے۔9۔ خیر کی غائبانہ دعائیں ملیں گی۔10۔ ایسے افراد جن کے بچوں‘ کاروبار کو نظر بد لگی ہو‘ زندگی میں زوال اور پریشانی ہے‘ اس مسئلے کا بہترین حل یہ وظیفہ ہے۔ان شاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی ہر نامرادی مراد میں بدلے گی۔عمل نوٹ
ہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں دن رات نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ رمضان المبارک میں ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے اگر مجبوری کی وجہ سے کچھ تعداد رہ جائے تو رمضان کے بعد پورا کرسکتے ہیں گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ جتنے افراد پڑھ سکتے ہیں پڑھیں‘ ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے۔ بندہ کی طرف سے ہر پڑھنے والے کو اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں