محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مخلوق کی خدمت کیلئے اور صدقہ جاریہ کےحوالہ سے اپنا تجربہ لکھ رہا ہوں‘ شایدکسی دکھیارے کے دل سےنکلی ہوئی آہ سے میرا بھی خاتمہ ایمان پرہوجائے۔ (آمین)۔ کمردرد اور ہرنیا کے درد سے نجات کیلئے میں ہر فرض نماز کے بعد اپنا دائیں ہاتھ کمر کےپیچھے رکھ لیتا ہوں اور دونوں تکالیف سے نجات اور شفاء کی نیت کرکے 35 مرتبہمُحمدرسول اللہ احمدرسول اللہ اور ایک مرتبہ انمول خزانہ نمبر1 پڑھتا ہوں۔ الحمدللہ! بہت فائدہ ہورہا ہےاور صبح و شام افحسبتم اور اذان کا عمل بھی کرتا ہوں‘ بہت بڑی نعمتیں ہیں۔ افحسبتم اور اذان کا عمل: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان کو 7،7 مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پردم کریں۔(مرزافاروق بیگ‘ کینیڈا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں