Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گردہ کی مریضہ اور روزہ جلدی مسائل اورآزمودہ ٹوٹکہ آٹھ جوان بیٹیوں کی شاد ی کا مسئلہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

اپریل کے جوابات
1۔صباء بہن! آپ نے پوچھا تھا کہ گردہ کے امراض میں مبتلا ہوں تو کیا روزہ رکھ سکتی ہوں؟ بہن!روزہ گردہ کی بیماری کا بھی علاج ہے اور روزہ رکھنے والے شخص کا جسم سب بیماریوں کا خود علاج کرلیتا ہے۔آپ سحری و افطاری میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں بلکہ روزہ افطار کرنے کے بعد سحری تک کم از کم 10 گلاس پانی کے وقفے وقفے سے پئیں۔اگر ایک گلاس پانی میں دو چمچ شہد ملا کر پئیں تو اس سے آپ کی کمزوری بھی دور ہوگی اور آپ کےگردے بھی صحت مند رہیں گے۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’گردہ فیل شفاء‘‘ استعمال کریں۔میرے انکل کو گردہ میں سوجن تھی‘ انہوں نے چند ہفتے متواتر یہ سستی سی دوا استعمال کی آج الحمدللہ! ان کے ٹیسٹ بالکل کلیئر آئے ہیں۔بہن! آپ بلا جھجک روزہ رکھیں ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں گے۔(ماریہ شفیق‘ اوکاڑہ)
2۔عزیز صاحب!آپ چہرے پر نمودار ہونے والے کالے نشان اور داغوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو میری بہن اور میرا آزمودہ روحانی ٹوٹکہ آزمالیں۔ یہ میں نے عبقری سے ہی پڑھا تھا‘ آپ بھی آزمائیں‘ یقین مانیں چہرے اور جلد کا کوئی بھی مسئلہ ہو اس روحانی عمل سے ٹھیک ہوجاتا ہے اور جلد روشن اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح

کی اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔اس کے ساتھ آپ چٹ پٹی ‘ گرم اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔(کلیم اللہ‘ ڈیرہ غازیخان)
3۔آپ نے بتایا کہ آپ کی آٹھ بیٹیاں ہیں اور سخت بندش ہے‘ آپ روزانہ نماز عشاء کے بعد تین سو بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ جلد فضل وکرم فرما دیں‘ اس وظیفے کو کم از کم نوے دنوں تک پڑھیں۔ اس کے ساتھ رمضان المبارک کی بارہویں شب 12 نوافل دو دو کرکے پڑھیں‘12 نوافل کے بعد ایک تسبیح درود شریف کی پڑھ کر اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو ہدیہ کردیں۔ ان شاء اللہ اگلے رمضان سے پہلے شادی کے اسباب پیداہوجائیں گے۔(ن‘ قصور)
4۔آپ سورۃ الضحیٰ ایک تسبیح صبح شام اورسارادن کھلا روزانہپڑھا کریں اور دم شدہ پانی دکان اور گھر کے چاروں کونوں میں ڈالا کریں۔(شہلا‘ لاہور)

مئی کے سوالات
ہرنیا کا مسئلہ:قارئین! میرا بیٹا جس کی عمرتقریباً دس ماہ ہے ‘ اس کو پیدائشی ہرنیا کا مسئلہ ہے۔جس کی وجہ سے اس کا بایاں فوطہ(تھیلی) بہت بڑا ہوچکا یا سوجا ہوا ہے اور دائیں طرف بھی بہت زیادہ سوجن ہے‘ جب بچہ روتا ہے تو بایاں فوطہ مزید بڑا ہوجاتا ہے۔ہمارے خاندان میں کسی کو یہ مرض پہلے نہیں ہوا‘ میڈیکل ڈاکٹر صاحبان آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں۔ بچہ کھاتا پیتا ٹھیک ہے اور صحت بھی ماشاء اللہ کافی اچھی ہے‘ میری تمام عبقری قارئین سے گزارش ہے کہ اگر اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں کسی کے پاس ہربل ٹوٹکہ یا روحانی علاج ہو تو براہ مہربانی عبقری سلسلہ قارئین کے سوال ‘ قارئین کے جواب میں ضرور ارسال کریں‘ تاکہ مزیدمریضوں کوفائدہ ہو اور میرے بچے کو بھی اللہ صحت سے نوازے۔ (محمد وحید‘ ہری پور ہزارہ)
ظلم عظیم: قارئین! ہماری ایک عزیزہ پر سنگین مقدمہ درج ہوگیا ہے‘ اس کے ظالم چچاؤں نے زمین اور شہری پراپرٹی جو کہ کروڑوں میں ہے کی وجہ سے عزیزہ کے بھائی کو قتل کرکے الٹا اس یتیم معصوم مظلوم پر مقدمہ قتل درج کروا دیا ہے جو کہ ظلم عظیم ہے‘ قارئین! کوئی تیربہدف عمل عطا فرمائیں۔جس سے اس یتیم مظلومہ کی جان چھوٹ جائے۔بیچاری صوم وصلوٰۃ کی پابند اور بالکل بے گناہ اور قابل رحم ہے۔ (ش، لاہور)
میر ی شادی ہونے والی ہے: قارئین! میں اپنا مسئلہ کیسے بیان کروں‘ بس اتنا کہوں میری غلط کاریوں نے میرا کچھ نہیں چھوڑا‘ پانچ ماہ بعد میری شادی ہے لیکن میں اس قابل نہیں ہوں‘ اب جوں جوں دن گزر رہے ہیں‘ میری پریشانی بڑھ رہی ہے‘ براہ کرم کوئی نسخہ تجویز کردیں تاکہ میں آئندہ خوشگوار زندگی گزار سکوں۔ (ع، کراچی)
سر کے سفیدبال: میری عمر 20 سال ہے‘ میرے سر کے بال سارے کے سارے سفید ہوگئے ہیں‘ اس کی وجہ سے مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے‘کالج میں تمام لڑکوں کے بال کالے ہیں صرف میں ہی ہوں جو سفید بالوں کے ساتھ وہاں موجود ہوتا ہے۔میرے منہ پر پیپ والے سفید دانے بھی ہیں اور دانوں کے داغ بھی۔ براہ مہربانی قارئین کوئی نسخہ بتادیں شکریہ! (ج‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 694 reviews.