ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔
قارئین! ایک خاتون میرے پاس علاج کیلئے آئی‘ اس نے بتایا کہ میں جاگتی آنکھوں سے جنات کو دیکھتی ہوں۔ میں ذکر کررہی ہوتی ہوں تو ایک لڑکی بالکل میری ہم شکل مجھے گرا دیتی ہے‘ میری تسبیح چھین کر توڑ دیتی ہے‘ کچھ دیر بعد دو بچے اور ایک لڑکی مزید مجھے نظر آتے ہیں‘ لڑکی میرے سر کی طرف اور بچے دائیں بائیں کھڑے ہوجاتے ہیں‘ پھر اچانک غائب ہوجاتے ہیں۔ وہ خود کو جنات کہتے ہیں‘ کبھی کوئی عجیب سی پانچ فٹ کی مخلوق نظر آتی ہے میں آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں تو وہ غائب ہوجاتی ہے‘ میرے ساتھ یہ معاملات اکثر ہوتے رہتے ہیں‘ میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوتی ہوں اور اب تو مجھے لگتا ہے کہ میں نفسیاتی مریضہ بنتی جارہی ہوں‘ میرا علاج کیجئے تاکہ میں اس الجھن سے نجات پاؤں۔اسی طرح ایک میاں بیوی میرے پاس آئے اور آکر کہنے لگے کہ جب ہم میاں بیوی ازدواجی تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کوئی چیز درمیان میں آجاتی ہے‘ عورت نے مزید بتایا کہ جناتی چیزیں عورت کی شکل میں میرے شوہر کے سامنے آجاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان شریر جنات نے ہمارا جینا دوبھر کررکھا ہے‘ ہم آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں‘ ہمارا گھر جہنم بن چکا ہے‘ اکثر ہمارے گھر سے قہقہوں کی آوازیں آتی ہیں‘ ہم بے بس ہوچکے ہیں۔ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور بتایا کہ میرے اوپر ایک جننی عاشق ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب میں گھر میں سوتا ہوں تو ایک جننی آتی ہے اور یہ حقیقت ہوتی ہے خواب نہیں‘ مجھے اٹھا کر قبرستان میں لے جاتی ہے‘ عمل بد کرتی ہے اور میں بے ہوش ہوجاتا ہوں‘ جب مجھے ہوش آتا ہے تو میں قبرستان میں ہوتا ہوں‘ اکثر تو اس طرح ہوتا ہے کہ صبح جب لوگ قبرستان کے پاس سے گزرتے ہیں تو دور سے دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ مردہ قبرسے نکل آیا ہے‘ لوگ بھاگ کر مزید لوگوں کو بلا کر لاتے ہیں جب قریب آتے ہیں تو مجھے دیکھ کرحیران رہ جاتے ہیں۔ جب مجھے ہوش میں لاکر سارا معاملہ سنتے ہیں تو حیران ہوجاتے ہیں کہ کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے؟ بہت سے لوگ میری باتوں کو جھوٹ اور فراڈ کہتے ہیں جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ ہاں واقعی یہ جنات کا معاملہ ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے مجھے فرق نہیں پڑتا مجھے تو صرف اتنا پتا ہے کہ میری زندگی عذاب بن چکی ہے۔ میں بہت اذیت میں ہوں۔ خدارا کوئی وظیفہ بتائیے کہ میں اس مشکل سے نکل آؤں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں