Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹورنٹو میں چائنیز ڈاکٹر نے بتایا آپ کے مرض کا علاج روزہ ہے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

اس نے یہ کہہ کر مجھے حیران کر دیا کہ وہ جو تم مسلم لوگوں کا fast یعنی روزہ ہوتا ہے وہ کرو‘ تم ٹھیک ہو جائو گی اس وقت مجھے شرم سے ڈوب جانے کاخیال آیا کہ ہم مسلمان ہو کر بھی اس حدیث سے غافل ہیں کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے ۔’’روزہ رکھو تندرست رہو گے‘‘

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکتوبر2014 ء میں‘ میں سخت بیمار ہو گئی میں ٹورانٹو میں تھی کہ اچانک میرے دل کی دھڑکن انتہائی تیز ہو گئی جسم بالکل ٹھنڈا ہو گیا اور پسینے آگئے مجھے ایسے لگا شاید میں مرنے لگی ہوں میں نے بچوں اور شوہر کو اکٹھا کر لیا ان سے معافی مانگ لی‘ کلمہ طیبہ پڑھنے لگی اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرنے لگی اور بیہوش ہو گئی۔ میرے شوہر نےایمرجنسی کال کی ‘دو منٹ میں ایمبولینس ہمارے دروازہ پر تھی۔ مجھےہسپتال لے گئے‘ وہاں پر میرا کوئی ایسا ٹیسٹ نہ تھا جو نہ ہو اہو ‘ پورے جسم کا ایم آر آئی ہوا اور آخر میں ڈاکٹرز کو جب بیماری سمجھ میں نہ آئی تو یہ کہا کہ ان کو ڈیپریشن ہے جبکہ میرے معدے اور آنتوں میں شدید تیزابیت تھی جو کہ بعد میں مجھے پتہ چلا۔ 15 دن میں شدید بیمار رہی‘ کچھ نہیں کھا سکتی تھی حتیٰ کہ پانی بھی پیتی تھی تو گیس کا گولہ دل کی طرف جاتا تھا اور میںبیہوش ہو جاتی تھی۔ میرے بچے اور شوہر سخت پریشان تھے۔ میں اپنی زندگی سے بالکل نا امید ہو گئی تھی اور اللہ تعالیٰ سے رو رو کر

نَ پڑھ کردعامانگتی رہی۔ آپ توخود ماشاء اللہ نامور حکیم ہیں‘ میری اس وقت کیا حالت ہو گی آپ سوچ سکتے ہیں۔ میرا وزن 85 کلو سے کم ہو کر 63 ہو گیا کیونکہ کچھ نہیں کھا سکتی تھی اور آپ کو پتہ ہے وہاں (ٹورنٹو)سارا کام عورت کو کرنا ہوتا ہے‘ ملازم نہیں ہوتے‘ پورے گھر کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا تھا ۔ آخر اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دُعا مانگی کہ یا اللہ مجھے وہ کھلا پلا جس سے میری صحت اچھی ہو جائے‘ بکرے بھی صدقہ کئے۔ ایک دن روتے روتے  سورۃ مائدہ کی آیات 114  پڑھتی پڑھتی سو گئی۔ خواب دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ 1 ۔ صلوٰۃ الحاجت ۔ 2 ۔ دودھ ۔ 3۔ 

ِیْنَ پڑھو۔ میں نے صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر جمعرات والے دن سورۃ فاتحہ والا وظیفہ شروع کر دیا جو آپ 70 ‘ 60 ‘ 50 ‘ یعنی ہر دن دس کم کرتے جانا ہے‘ یہ شروع کر دیا اور الحمد اللہ آج تک پڑھتی ہوں ۔ دودھ پینا شروع کر دیا اور اذان اور افتحسبتُم والا عمل(یعنی سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ اول آخر سات مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھیں) ہر نماز کے بعد شروع کر دیا ۔ 4 ۔ صدقہ روزانہ نکالنا شروع کر دیا ۔اللہ تعالیٰ نے شفا ء عطا فرما دی جب بد پرہیزی کرو تو پھر کبھی کبھی طبیعت خراب ہو جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل سے اب بہت بہتر ہوں ۔انہی دنوں میں ایک چائنیز ہربلسٹ کے پاس گئی کیونکہ ڈاکٹروں سے میں مایوس تھی اس نے یہ کہہ کر مجھے حیران کر دیا کہ وہ جو تم مسلم لوگوں کا fast یعنی روزہ ہوتا ہے وہ کرو‘ تم ٹھیک ہو جائو گی اس وقت مجھے شرم سے ڈوب جانے کا خیال آیا کہ ہم مسلمان ہو کر بھی اس حدیث سے غافل ہیں کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے ۔’’روزہ رکھو تندرست رہو گے‘‘میں نے روزے رکھنا شروع کئے تو میں ٹھیک ہونا شروع ہو گئی پھر کیا میں نے تقریبا ً ڈیڑھ مہینے کے روزے رکھے اور اللہ پاک نے شفا ء عطا کر دی ۔ اپنی رحمت کے ساتھ میرے اللہ مجھ پر بہت مہربان ہیں میں سارا دن بھی سجدے میں پڑی رہوں تو شکر ادا نہیں کر سکتی ۔ اب میں نے روزے کے فوائد میں جو خود مشاہدات کیے وہ یہ ہیں:۔1 ۔ اس سے پیٹ کے تمام امراض السر‘ معدے کی تیزابیت‘ آنتوں کی سوجن سب ٹھیک ہو جاتے ہیں‘جسم بالکل فریش اور تازہ دم ہوجاتا ہے۔2 ۔ میں سمجھتی ہوں کہ جسم کی ہر بڑی سے بڑی بیماری دور ہو سکتی ہے اگر انسان رمضان المبارک کے علاوہ بھی سردیوں کے ایک یا دو مہینے کے روزے رکھ لیں یہ میرا مشاہدہ ہے ۔میں ایسا کیا کروں کہ سارے مسائل حل ہوجائیں: ایک دن سوتے وقت میں نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ یا اللہ مجھے خواب میں دکھائیں کہ میں ایسا کیا کروں میرے سارے مسئلے حل ہو جائیں ۔ خواب دیکھتی ہوں کہ ایک پیاری سی لڑکی ہے جس نے شال پہنی ہوئی ہے اور ہاتھ میں قرآن پاک ہے اور منبر جیسے ڈائس ہوتا ہے اس کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور کہتی ذکر اور شکر کرو جیسے کوئی درس دے رہی ہے ۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک راز‘ ایک نعمت‘ ایک خزانہ عطا فرما دیا ۔ کم از کم میں یہ سمجھتی ہوں کیونکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں’’اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرو تا کہ تم کامیاب ہو جائو ‘‘ایک اور جگہ فرمایا:’’تم میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا اور میرا شکر ادا کرو اور کافر نہ ہو جائو ‘‘مزید فرمایا:’’اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں بڑھا دوں گا ‘‘یہ آیات میرے پاس ایک راز کی طرح ہے جو میں یہاں آپ کو دے رہی ہوں‘ میں نے آپ کے‘‘شکر‘‘ پردرس سنے ہیں لیکن مجھے اتنا یقین اس وقت نہیں ملا جتنا مجھے اس خواب کے ذریعے ملا ۔ اب میں ہر کسی کو کہتی ہوں اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالیٰ کا ذکر اور شکر کرو‘ کامیاب بھی ہو جائو گے‘ سب کچھ ملے گا اورہاں ایک اور بات اس میں اللہ تعالیٰ کی
محبت بھی ملے گی کیونکہ اللہ پاک فرما رہے ہیں تم میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا اور میرے خیال میں ذکر بندہ اُسی کا کرتا ہے جس سے محبت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کو ہم سے محبت ہو گی تو وہ ہمارا فرشتوں میں ذکر کریں گے‘ میں سمجھتی ہوں کہ ذکر اللہ تعالیٰ کی محبت پا لینے کا راز ہے اور پھر میرے سامنے یہ حدیث آئی مفہوم ہے :ایک شخص نبی ﷺ کے پاس گیا اور کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا خاص بندہ بننا چاہتا ہوں آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرو اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بن جائو گے اور جو میرے خیال میں اللہ تعالیٰ کا خاص ہو جاتا ہے اُسے اور کسی چیز کی حاجت نہیں رہتی اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے اللہ تعالیٰ پوری امت کو ساری مخلوقات کو ساری انسانیت کو ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ نعمت ذکر اور شکر کبھی نہ چھینے‘ یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے الحمد اللہ! اللہ تعالیٰ مجھ سے بلکہ کسی سے بھی کبھی نہ چھینے۔ آمین۔ یا رقیب کے فائدے:1 ۔ 2007 ء میں میں بیمار ہوئی‘ میرے پیٹ کے اوپر چنے کے دانے کے برابر گلٹی تھی جب میں ٹورانٹو گئی تو اس کے اندر پَس پڑ گئی اور میں بیمار ہو گئی۔ بخار رہنے لگا‘ طبیعت بہت خراب‘ اس پھوڑے والی جگہ پر شدید درد ہوتا۔ اس وقت بچے چھوٹے تھے میرے شوہر مجھے کینیڈا اکیلے چھوڑ کر واپس 3 ماہ کے لئے پاکستان چلے گئے کیونکہ ان کو چھٹی نہیں مل رہی تھی ۔ میرے پاس اس وقت ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا کہ میں گاڑی ڈرائیو کر سکوں اور باہر مائنس 30 ٹمپریچر تھا شدید سردی اوربرف کے ڈھیر تھے‘ رو رو کر برا حال کر لیا ۔ ایک شوہر کی جدائی‘ دوسرا بیماری تیسرا دیار غیر‘ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی پرسان حال نہیں‘ چوتھا پاکستان میں اچھےسیٹ تھے جب بندہ کسی ملک میں نیا جاتا ہے تو ہر لحاظ سے پریشان ہوتا ہےمختصرا ً یہ کہ بہت تکلیف میں تھی ان دنوں آپ فون سنا کرتے تھے میں نے آپ کو فون کیا اور آپ کی کتاب ’’ گھریلو الجھنوں کا روحانی علاج ‘‘ میں سے پڑھا کہ کوئی زخم ہو تواول آخر درود شریف کے ساتھ 300 مرتبہ یَارَقِیْبُ پڑھ کے پھونکیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ٹھیک ہو جاتا ہے‘ یہ میں نے پڑھنا شروع کردیا آپ کو فون کیا‘ آپ سے لمبی بات ہوئی آپ نے یہی بتایا اور کنوار گندل alovera کی پٹیاں کرنے کے لئے کہا (کنوار گندل کو ایک کپڑے کی پٹی پر اچھی طرح لیپ کرکے وہ لیپ زخم پر باندھ لیں)میں نے دونوں باتوں پرعمل کیا‘ اللہ پاک نے صرف 3 دن میں شفا ء دے دی جبکہ 3 ماہ سے اس کا چھوٹا سا آپریشن بھی کروایا 3 ماہ اینٹی بائیوٹک اتنی کھائی کہ ڈاکٹر حیران تھے کہ اتنی زیادہ اینٹی بائیوٹک کسی کنوئیں میں ڈالیں تو کنواں خشک ہو جائے۔ یہ کیوں ٹھیک نہیں ہورہا؟ الحمد اللہ! اللہ پاک آپ کو آپ کی نسلوں کو اپنی شان کے مطابق ہر دُنیاوی اور آخروی نعمتیں عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 686 reviews.