محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے دو ٹوٹکے لیکر حاضر ہوا ہوں۔ سحری کیلئے ٹوٹکہ: ٹفلہ کسی پنسار اسٹور سے لیکر مٹی کے برتن میں آدھا چمچ رات کو پانی میں بھگودیں اور سحری کھا کر چھان کر اس کو پئیں۔ ان شاء اللہ گرمی اور پیاس ختم‘ شدید گرمی میں سارا دن سکون سے گزرے گا‘ آزمودہ ہے۔ افطاری کیلئے ٹوٹکہ: ھوالشافی: بادام چار عدد‘ خشخاش ایک چمچ‘ چھوٹی الائچی ایک عدد‘ کالی مرچ پانچ دانے‘ ان چیزوں کو پیس کر رکھ لیں اور افطاری میں بنا کر نوش فرمائیں۔ آزمودہ ہے۔ (ابوفضل الرحمٰن سومرو‘ بھریا روڈ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں