Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسم کو ڈھیلا مت چھوڑئیے

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

اگر چارپائی ڈھیلی ہوجائے تو آرام دہ نہیں رہتی‘ اگر بوٹ کے تسمے ڈھیلے ہوں تو آپ کا چلنا محال و مشکل ہوجاتا ہے‘ اگر مشین کا کوئی نٹ بولٹ ڈھیلا ہوجائے تو خرابی واقع ہوگی‘ اسی طرح اگر جسم ڈھیلا ہوجائے تو نت نئی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یہ ایسا ذاتی کام ہےجو آپکو مجھے خود کرنا ہے‘ کوئی آکر آپ کو مجھے یاددہانی نہیں کرائے گا۔ حتیٰ کہ آج کا مصروف معالج بھی بہ مشکل آپ کو کہے گا لہٰذا ہمیں خود مستعد رہنا ہوگا۔ آج معالج‘ کتابیں بڑے بوڑھے رہ نہیں گئے۔ ہماری لاعلمی یا سستی چھوٹی سی عمروں میں کیسی کیسی کاہلانہ بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔ اللہ نے گاڑی دی ہے وہ دو پہیوں والی یا چار پہیوں والی‘ اس کے تقاضے پورے کرنے اور رکھنے کو ہم فرض عین سمجھتے ہیں۔ کار کے گوڈے ہوتے ہیں مکینک حضرات خوب جانتے ہیں‘ جب یہ ان بیلنس ہوجائیں تو دوبارہ مرمت یا تبدیلی ہوتی ہے۔کیا ہمارے ’’گوڈے‘‘ نہیں ہیں۔ ان کا حق‘ ان کی صحت کیلئے ہمیں آگاہی اور عمل سےگزرنا ایک دوسرے کو یاددہانی کرانا ضروری ہے۔ جسم کو کس کررکھیے اس کو مالش‘ مساج‘ ورزش‘ غذائیت‘ روحانیت اور دیکھ بھال سے رواں دواں رکھئے‘ زنگ مت لگنے دیجئے‘ فزیو تھراپی خود سیکھئے‘ سمجھئے‘ عمل کیجئے۔ ایک دوسرے کو یاددہانی کرائیے‘ حکیم فیروزالدین اجملی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے: 1۔ (نماز) ملاقات یعنی اللہ سے رابطہ ہے یا منقطع ہے۔2۔ ورزش‘ یعنی اپنی جسمانی دیکھ بھال۔ 3۔ گھر میں کیسے ہو‘ وہاں تمہارے اخلاق کیا ہیں‘ یہ تین باتیں نہیں پوچھیں توملاقات ادھوری ہے۔ فرماتے کہ اخلاق سیکھنا ہے تو دیہات میں جاؤ‘ دیکھو وہ لوگ کیسے حال احوال دریافت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے کاموں میں‘ حالوں میں ہاتھ بٹاتے ہیں‘ ہم روایتی چند جدید جملے بول کر ملاقات ادھوری چھوڑ دیتے ہیں‘ دوسرے کے حالات تو نہیں بدل سکتے‘ سن سکتے‘ دعا کرسکتے ہیں‘ دوسرے کا بوجھ ہلکا کرسکتے ہیں‘ توفیق اللہ پاک کی طرف سے دی گئی تنخواہ ہے‘ نیت کرلو اپنا لو تو وہ خالی نہیں لوٹاتا وہ کریم ذات ہے۔ اپنی دیکھ بھال(مین ٹیننس) خود کرو‘ کسی کو یاددہانی کی ضرورت نہیں‘ آپ نے دن میں دو منٹ کیلئے بازو آگے پیچھے گھمانےہیں‘ ایک منٹ گردن گھمانی ہے‘ ایک منٹ چہرے کی مالش کرنی ہے‘ ایک منٹ کمر سیدھی کرنی ہے۔ اسی طرح دیگر اعضاء کو بھی وقت دیں تو پندرہ سے بیس منٹ کیا ہیں؟جسم کیسے خوشگوار تبدیلی محسوس کرتا ہے‘ قدرت کی عطاؤں کا شمار تو ممکن نہیں بس یہ ہوتا ہے کہ الحمدللہ بے اختیار منہ سے نکلتا ہے اور طبیعت مطمئن ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 682 reviews.