Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر بیٹھے حسن افزاء ہربل کاسمیٹکس بنائیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

چائے بنانے کے بعد جو پتی بچ جاتی ہے آپ اسے پھینک دیتے ہیں اسے پھینکنے کی بجائے اس میں دو لیٹر پانی ڈال کر بوائل کر لیں اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں اس پانی سے بال دھوئیں بال گرنا بند ہو جائیں گے

گھریلو کاسمیٹکس:آپ کے لئے قطعی ضروری نہیں کہ آپ از حد مہنگی قیمت پر ملنے والی کاسمیٹکس کا استعمال ہی کریں بلکہ اگر آپ ہربل دیسی طریقوں سے گھر پر موجود اشیا ء سے مختلف حسن بخش کاسمیٹکس بنائیں تو خوبصورتی کو نکھارنے میں قیمتی کاسمیٹکس سے بھی کئی گنا زیادہ اچھا کام یہ روزانہ استعمال میں آنے والی مختلف چیزیں کرتی ہیں ۔ ان میں زیادہ تر یہ چیزیں آپ کو اپنے گھر میں ہی مل جائیں گی اس طرح آپ کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو گی ۔
گھریلو شیمپو بنانا: ریٹھے آملے اور سیکا کائی کی پھلیاں تینوں سو سو گرام لے کر باریک پیس لیں اس چورن کو دو کلو پانی میں آدھا گھنٹہ ابالیں ۔ آخر میں برتن کو آگ سے اتار کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جانے پر پانی کو چھان کر بوتل میں بھر لیں اور ضرورت کے مطابق شیمپو کی طرح استعمال میں لائیں ۔
مہاسوں کیلئے مڈ ماسک:ایک چمچ ملتانی مٹی ایک چمچ ابٹن کسی بھی قسم کا لیموں کے چند قطرے (اگر اسکن ڈرائی ہو تو لیموں کا استعمال مت کریں ) ان سب اشیا ء کو مکس کر کے چہرے پر ماسک کے طریقے سے لگا دیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھو دیں اس ماسک کو روزانہ استعمال کرنے سے مہاسوں کے ساتھ ساتھ ان کے نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔پلکیں لمبی کرنے کیلئے:شہد اور کیسٹر آئل ارنڈی کا تیل دونوں برابر مقدار میں لیں اور رات کو سونے سے قبل پلکوں پر لگائیں ۔ پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی ۔چہرے پر جھریاں:زیتون کا تیل اور بادام روغن ہم وزن لے کر پکائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں ۔ آزمودہ ہے اور یہ نسخہ ایک بہت پرانی کتاب سے لیا گیا ہے۔داغ دھبے دور کرنا:داغوں اور مساموں کی وجہ سے چہرے پر گڑھے پڑ جائیں تو روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر لگائیں ۔ اس سے چیچک کے داغ تک دور ہو جاتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ مستقل مزاجی سے کام لیا جائے ۔سیاہ رنگت کو سفید کرنا:چرونجی پنسار کی دکان سے مل جاتی ہے دودھ میں پیس کر ہلکا گرم کریں اور رات کو سونے سے پہلے اس کی مالش کر کے سو جایا کریں ۔ صبح اچھے صابن سے چہرہ دھوئیں ۔ہونٹوں کیلئے:زعفران باریک پیس کر رات کو بالائی میں تھوڑی سی زعفران ملا لیں اور ہونٹوں پر ملیں ۔ کچھ دنوں کے بعد ہونٹوں پر قدرتی لالی آ جائے گی۔ اس کے علاوہ چقندر ہونٹوں کے لئے بہترین چیز ہے ۔ یہ قدرتی لپ اسٹک کا کام بھی دیتا ہے یعنی اس کو قتلے کر کے ہونٹوں پر رگڑیں ۔ ہونٹوں پر سُرخی آ جائے گی ان قتلوں کے ملنے سے ہونٹ جو پھٹ جاتے ہیں یا ان پر جھریاں پڑ جاتی ہیں تو وہ ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔بال لمبے کرنے کیلئے:رات پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالیں ۔ بال اس طرح دھونے کا عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں ۔ اس کے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل کی مالش بھی کرتے رہیں ۔ بال لمبے ہو جائیں گے ۔قدرتی ٹانک:تازہ پانی چہرے کے لئے قدرتی ٹانک ہے لیکن چشمے کا پانی اس سے بھی بہترین ٹانک ہے روزانہ اس سے چہرہ دھوئیں۔ بالوں کیلئے:چائے بنانے کے بعد جو پتی بچ جاتی ہے آپ اسے پھینک دیتے ہیں اسے پھینکنے کی بجائے اس میں دو لیٹر پانی ڈال کر بوائل کر لیں اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں اس پانی سے بال دھوئیں بال گرنا بند ہو جائیں گے ۔گلاب جیسی رنگت کیلئے:دو کلو پانی میں ایک کلو گلاب کی پتیاں ڈال کر پکائیں برتن سٹیل کا ہونا چاہیے جب ایک کلو پانی رہ جائے تو اسے نتھار لیں یہ پانی عرق گلاب تیار ہو جائے گا روزانہ منہ دھونے والے پانی میں دو چمچ ملائیں اور چہرہ دھو لیں نہانے کے پانی میں چھ چمچ ملا لیں پھر دیکھیں کیسی گلابوں جیسی رنگت ہوتی ہے ۔رنگت صاف کرنے کیلئے:آدھ کپ آٹا اور دودھ ملائیں اور پیسٹ بنا کر آدھ گھنٹہ پڑی رہنے دیں اب یہ لئی آپ چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اور سوکھنے پر مل مل کر مروڑیاں بنا کر اتار دیں روزانہ کرنے سے رنگت صاف ہو جائے گی اور سکن فریش ہو جائے گی ۔چکنی جلد کی صفائی:جلد چکنی ہو تو سارا دن جلد پر گرد و غبار اور دھواں مٹی پڑنے سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ۔ ایسے میں جلد کی صفائی نہایت ضروری ہے ۔ جلد کی صفائی کے لئے تھوڑا سا بیسن لیں۔ اس میں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور چہر پر لیپ کر کے ہلکے ہاتھ سے ملیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ بیسن میں پانی کی جگہ دودھ بھی ڈالا جا سکتا ہے اس سے جلد بہت نرم و ملائم ہو جائے گی ۔کیل مہاسے کیلئے:کچھ لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے مہاسوں سے خراب ہو جاتے ہیں ۔ ان کو چاہئے تازہ سبز ترکاریاں کچی پکی کھائیں ۔ قبض نہ ہونے دیں ایسی غذا لیں جس سے بالکل ہی قبض نہ ہو ۔ قبض سے مہاسے زیادہ نکلتے ہیں ۔1 ۔ نیم کی چھال پتھر پر گھس کر لگائیں ۔ نیم کی 11 عدد کونپلیں 3 عدد کالی مرچ روز صبح پیس کر پانی میں ملا کر پئیں۔2 ۔ زرد کوڑیاں بازار سے لیں ۔ ان کو جلا کر پانی میں بجھائیں پھر ان کو باریک پیس لیں دودھ میں ملا کر پانچ قطرے لیموں کا رس ڈالیں ۔ رات کو لگا کر سو جائیں ۔3 ۔ بڑی بوڑھیاں نیم کی چھال سرس کے درخت کی چھال اور ہلدی ہم وزن لے کر اس کا ابٹن بنواتی تھیں رات کو اس کا لیپ چہرے پر کر دیں ۔ رنگ بھی صاف ہو گا اور مہاسے بھی دور ہوں گے ۔ سفوف کو پانی میں ملا کر لگائیں ۔
بالوں کو لمبا کرنا:بالوں کو لمبا کرنے کے لئے نہایت آسان ترکیب پانی میں چائے کی پتی کو جوش دے لیں جب یہ ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اچھی طرح بال دھو کر اس قہوے کو سارے بالوں میں لگا لیں ۔ قہوہ لگانے کے بعد بالوں کو دوبارہ مت دھوئیں اس سے یقینا ً آپ کے بال بڑھیں گے مگر مستقل مزاجی پہلی شرط ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 673 reviews.