Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

الرجی ہے!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت عرصہ پہلے گری تھی‘ اس کی وجہ سے سر میں بہت درد ہوتا ہے‘سربھاری رہتاہے‘ چکر آتے ہیں۔سجدے میں سرجھکانے سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔ الرجی ہے‘ نزلہ‘ زکام‘ چھینکیں‘ بلغم‘دمے کی شکایت بھی ہے۔ کوئی ایسا نسخہ عطا فرمادیں کہ دمہ بالکل ختم ہوجائے‘ سانس بہت پھولتا ہے۔ کھاتے ہی فوراً واش روم جانا پڑتا ہے۔ ٹانگیں اور جسم بے جان لگتا ہے‘تیز بخار ہے لیکن بخار نہیں ہوتا‘ سمجھ نہیں آتی جسم بے جان اور تھکا ہوا کیوں ہے‘ ہر رپورٹ کلیئر آتی ہے‘ مزید ہاتھوں اور پیروں میں بہت جلن رہتی ہے۔ (ج۔ز‘ لاہور)
مشورہ: آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اسکے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔ سرسو ں کا تیل روزانہ صبح اور شام چند قطرے ناف ، ناک کے نتھنو ں میں اور مقعد کے اندر اور با ہر لگائیں۔ میرے پاس بے شمار ایسے مریض آئے جو پرانی کھا نسی یہا ں تک کہ بچو ں کی کالی کھانسی، پرانی الرجی ، دمہ اور دما غی کمز وری میں مبتلا تھے جب ان کو یہ تیل لگانے والا نسخہ بتا یا گیا تو انہیں یقینی فائدہ ہوا۔
جوڑوں میں درد:محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر میں برکت فرمائے اور آپ پر رحمت کا سایہ رکھے۔ میں نے رسالہ عبقری پڑھا‘ بہت مفید شمارہ ہے۔ میری عمر پچاس سال ہے‘میری کمر ‘ گھٹنوں اور جوڑوں میں اور دائیں طرف کے چوکنے کے جوڑ میں بہت زیادہ درد رہتا ہے‘ کمر درد کی وجہ سےنیچے کو وزن بھی بہت زیادہ رہتا ہے‘ جس وجہ سے جھک کر چلتی ہوں‘ ایکسرے کروائے‘ جوڑ میں خلا آیا‘ ادویات کھائیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ مہربانی فرما کر کوئی دوا‘نسخہ وغیرہ تجویز فرمادیں۔ (ب، سرگودھا)
مشورہ:کالے چنے دیسی 20 گرام ، را ت کو ایک کپ تیز گرم پانی میں ابال کر رات کو بھگو دیں ۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور چنے تل کر کھا لیں‘ 2 ماہ ایسا کریں ۔ مزید کلونجی باریک کی ہوئی آدھا چمچ پانی کے ہمرا ہ صبح و شام استعمال کریں اور جو ڑ و ں پر ذیل نسخہ کی مالش کریں ۔ ھوا لشا فی : ست پو دینہ 6 گرام ، ست اجوائن 6 گرام ، کا فو ر12 گرام ، تیل دار چینی 6 گرام ، تیل لو نگ 6 گرام ، تمام ادویا ت آپس میں ملا کر بوتل میں محفو ظ رکھیں اور بو تل کا منہ خوب بند رکھیں پھر ایک پائو تل کا تیل لے کر تمام ادویا ت ملی ہوئی اس میں ملا دیں اورمحفوظ رکھیں ۔ اس تیل کی تھوڑی سی مقدا ر لیکر ما لش کریں اور اوپر اونی کپڑا باندھیں ، ٹھنڈی ہوا نہ لگے۔ کھٹی ، ٹھنڈی ، با دی چیزو ں سے مکمل پرہیز کریں۔
ہڈیوں کا ڈھانچہ: میری عمر18 سال ہے‘ میں بہت ہی دبلا پتلا ہوں‘ بلکہ لوگ تو مجھے ہڈیوں کا ڈھانچہ کہہ کر بلاتے ہیں‘ میں موٹا اور صحت مند ہونا چاہتا ہوں مجھے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ دوسرا مسئلہ: میرا دوسرااور اہم مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کےبعد قطرے آتے ہیں‘ جب بھی پیشاب کرتا ہوں توبعد میں قطرے گرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ناپاک ہوجاتا ہوں۔ بہت علاج کروایا مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ آج ہمت کرکے آپ کو لکھ رہاہوں‘ خدارا میری مدد کریں میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس میں موجود وظائف بھی پڑھتا ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے۔ آمین۔ (زاہد اقبال‘ مانسہرہ)
مشورہ:آپ کمزوری کیلئے ایک عمدہ سیب لے کر رات سوتے وقت اس میں بڑی سوئی (جس سے رضائی وغیرہ سیتے ہیں) لے کراس سے سیب میںچاروں طرف سے جتنے زیادہ سوراخ ہوسکتے ہیں کرلیں‘ پھر یہ سیب اتنے دودھ میں بھگوئیں کہ سیب دودھ کے اندر ڈوب جائے۔ساری رات سیب اسی طرح پڑا رہے‘ صبح اٹھ کر وہ سیب دودھ سے نکال کر کھالیں اور دودھ پی لیں۔ تقریباً گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ یہ سادہ ساٹوٹکہ طاقت کا خزانہ ہے۔دوسرے مسئلہ کیلئے آپ گرم ‘ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں‘ اپنی سوچ کو پاک رکھیں اور عبقری دواخانہ کی ’’نوجوان شفاء‘‘ چند ہفتے ‘ چند مہینے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
تین سال سے خارش: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عرصہ تین سال سے خارش ہے‘ کافی علاج کروا چکا ہوں کوئی فرق نہیں پڑا‘ اب بیماری تبدیل ہوچکی ہے‘ گزشتہ گرمیوں میں ہاتھ اور پاؤں پر پانی والے چھالے نکل آئے تھے‘ کافی ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس چکر لگائے کوئی فرق نہیں پڑا‘ کوئی ڈاکٹر کہتا ہے سورائسز ہے‘ کوئی کہتا ہے چنبل ہے اور سر میں بھی تکلیف ہے۔ چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اور ان میں سے پیلے رنگ کا پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے‘ علاج کروا کروا کر بے بس ہوچکا ہوں‘ کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کروں؟ آپ کا ماہنامہ عبقری ہر ماہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘ مہربانی فرما کر کوئی دوا تجویز کریں یا نسخہ بتائیں اور ساتھ پرہیز بھی بتادیں۔ (طاہر محمود‘ چکوال)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’خون صفاء اور ٹھنڈی مراد‘‘ چند ڈبیاں استعمال کریں اس کے ساتھ یہ نسخہ بنالیں۔
ھوالشافی: سفید ویزلین آدھا کلو‘ سلفاڈایا ڈین گولیاں پچاس عدد‘ چالیس لاکھ کے انجکشن دو عدد‘ کورو فینی کال کیپسول پچاس عدد‘ سپٹران ڈی ایس گولیاں پچیس عدد ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ پھر سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں پھر سفوف ڈال کر چھڑی نما لکڑی سے آہستہ آہستہ مکس کرتے جائیں پھر نیچے اتارلیں ٹھنڈی ہونے پر چھوٹی چھوٹی ڈبیہ میں بھرلیں۔ دن میں دو مرتبہ متاثرہ جلد پر لگائیں۔ خارش‘ دادچنبل اور زخم کیلئے مجرب نسخہ ہے۔
چند سالوں سے یہ مسائل ہیں: محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سالوں سے میں معدہ کی مریضہ بن چکی ہوں‘ پیٹ میں گیس اور قبض‘ معدے میں درد رہتا ہے‘ اچانک بیٹھے بیٹھے کبھی پیٹ‘ کبھی سینے اور کبھی جسم کے مختلف حصوں میں درد شروع ہوجاتا ہے‘اکثر ڈر لگتا ہے۔ مجھے کوئی اچھا سا نسخہ عنایت فرمائیں تاکہ میں ان مسائل سے نجات پاسکوں۔ (ن۔ن، وہاڑی)
مشورہ:

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 665 reviews.