محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ پانچ ماہ سے عبقری کا قاری ہوں‘ماشاء اللہ بہت ہی اچھی اور اعلیٰ کاوش ہے‘ آپ مخلوق خدا کی طبی اور روحانی دونوں طرح سے خدمت کررہے ہیں‘اللہ تعالیٰ آپ کا عمل قبول فرمائے اور آپ کو دونوں جہانوں کی نعمتیں عطا فرمائے اور عمر دراز دے‘ آمین۔گرمیوں کا موسم ہے اور ایک سال پہلے تک میں اس موسم میں بند جوتا نہیں پہن سکتا تھا‘ مگر پھر ایک مخلص نے ایک ٹوٹکہ بتایا اس پر عمل کرنے سے آج نہ میرے پسینے میں بدبو ہے اور نہ ہی میرے پاؤں سے بدبو آتی ہے۔ میںنے گزشتہ سال گرمیوں میں نیم کا استعمال کیا‘ رات کوبیس پتے نیم کے ایک گلاس پانی میں بھگو دیتا ہوں اور صبح نہار منہ اس پانی کوپیتا ہوں اور پتے پھینک دیتا ہوں‘ اس چھوٹے سے ٹوٹکہ سے مجھے بہت افاقہ ہوا ہے‘ ورنہ تو پندرہ منٹ میں پاؤں اور جوتے پسینہ سے تر ہوجاتے‘ نیم کی وجہ سے اب پاؤں میں پسینہ نہیں آتا اور نہ پاؤں بھیگتے ہیں اور نہ ہی جوتوں اور جرابوں میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ ورنہ میں آدھا آدھا گھنٹہ موٹر چلا کر نہاتا رہتا تھا۔ میں جس جگہ جوتا اتار دیتا تھا ‘ اس جگہ بدبو ہی بدبو پھیل جاتی تھی‘ سخت شرمندگی اٹھانی پڑتی تھی۔ پسینہ آتا ضرور ہے مگرنارمل اور وہ بھی بدبو کے بغیر۔ (محمدعرفان کیانی‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں