دن رات بدلے‘ بیماریاں ختم اور خوشحالی شروع
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت کے فضل سے اور آپ کی دُعائوں اور درس سننے سے ہم کو کافی آرام ہے اور آپ کی نگاہ کرم سے دن اور راتیں بدل گئی ہیں اللہ تعالیٰ آپ پر آپ کی نسل پاک پر اور تسبیح خانے پر رحمتوں کا بے حساب اور بے شمار رحمتوں کا نزول فرمائے اور تا قیامت آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوش و خرم رکھے اور آپ کا سایہ شفقت ہم غریبوں اور پوری دُنیا پر تا قیامت رکھے ۔ آمین ۔درس سننے کی برکت سےمیری جو بھی مشکلات تھیں پریشانیاں تھیں ساری ختم ہو گئیں ہیں سارے بگڑے کام سنور گئے ہیں ۔میرا بیٹا قاسم علی تسبیح خانہ میں رمضان پاک گزارنے کے لئے آیا تھا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کافی بدل گیا ہے ۔ اُس کی عادات میں بھی تبدیلی آ گئی ہے ہم سب کی ساری بیماریاں ختم ہو گئی ہیں اور اللہ عزو جل کے فضل سے اور آپ کی مہربانی سے اُس کا چہرہ بھی صاف ہو گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوبارہ مہک گیا ہے اور ہم سب بڑی توجہ سے افحسبتم والا عمل کر رہے ہیں ۔سب سے ضروری بات تو یہ ہے کہ جو بھی مشکلات پریشانیاں آزمائشیں آئیں اور جو بھی بیماریاں آئیں ہم نے کبھی بھی ان پریشانیوں آزمائشوں کا ذکر کسی سے نہیں کیا اور کسی سے کوئی
شکوہ شکایت نہیں کی ۔ اللہ پاک کی بھیجی ہوئی آزمائشوں کو رحمت سمجھ کر اُس کی رحمت پر اور ذات پر شاکر رہے اور آج ہم سب بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اُن تمام آزمائشوں میں پاس فرمایا جن کا ہمیں وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ ہم فلاں فلاں آزمائشیں آنے والی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے مدینے والے سرکار حضرت محمد مصطفی ﷺ کالی کملی والے کی نسبت سے ہم پر رحمت کی وہ بارشیں برسائیں کہ بس ہم اُس میں نہاتے چلے گئے ۔ (عابدہ پروین منڈی بہائو الدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں