محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھرمیں سب لوگ ٹی وی کے بڑے شوقین تھے ہر وقت کوئی نہ کوئی ٹی وی پر براجمان رہتا تھا‘ کوئی اپنا پسندیدہ ڈرامہ دیکھ رہا‘ کوئی فلم‘ کوئی نیوزچینلز پر سیاسی تجزیے سن رہا‘ کوئی وقت ایسا نہ ہوتا کہ کمرہ خالی اور ٹی وی بند ملے‘ میں مقامی تعلیمی ادارہ کی سٹوڈنٹ ہوں‘ مجھے مطالعہ کرنا ہوتا تھا‘ کمرہ بھی ایک تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی کا سامنا کرنا ہوتا تھا۔ میں نے اپنا یہ مسئلہ اپنی ٹیچر سے بیان کیا‘ انہوں نے فرمایا کہ بیٹا آپ درودپاک پڑھ پڑھ کر اپنے سب گھر والوں کی ارواح کو ہدیہ کردیں‘ میں نے اسی دن دل کے یقین سے درودپاک پڑھا اور سب گھروالوں کو ہدیہ کرنا شروع کردیا۔ آپ یقین کریں پہلے گھر والوں نے کیبل کی تار کٹوائی‘ پھر خود ہی میرے کہے بغیر ہی ٹی وی دیکھنا بالکل بند کردیا۔ اب تو میرا معمول بن گیا ہے کہ جو کام نہ ہوسکے اور نہ منع کرنے کے باوجود اگر کوئی شخص نہ مانے تو ان کو اعمال کا ہدیہ کریں اور میں یہ بات واضح کروں کہ ہدیہ صرف چیزوں کا نہیں ہوتا بلکہ اعمال کا بھی ہدیہ ہوتا ہے۔ (بنت ثناء اللہ‘ کنڈیارو سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں