محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک مرتبہ ایک میگزین میں ایک ٹوٹکہ پڑھا تھا کہ جدید تحقیق کے مطابق کوئی بھی نئی چیز سیکھنے سے پہلے 90 سیکنڈ تک دائیں ہاتھ کی مٹھی بھینچ کر رکھی جائے تو وہ بات حافظے میں باآسانی محفوظ رہتی ہے اسی طرح کوئی چیز یاد کرنے کے لیے بائیں ہاتھ کی مٹھی 90 سیکنڈ تک مضبوطی سے بند رکھی جائے تو وہ چیز یاد آجاتی ہے۔ مٹھیاں بھینچنے سے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوجاتے ہیں جو حافظے کے عمل سے وابستہ ہیں۔میں نے جب یہ پڑھاتو مجھے معمولی لگا مگر جب میں نے کیا تو میں حیران رہ گئی واقعی اس ٹوٹکہ میں تو جادو ہے‘ مٹھیاں بھینچیں اور مضمون آپ کے دماغ میں محفوظ ہوجاتا ہے۔ (اقراء سلیم‘ لاہور)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں